دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Kamon Ki Taqseem Kay Taqazay | مدنی کاموں کی تقسیم کے تقاضے

book_icon
مدنی کاموں کی تقسیم کے تقاضے

        اِمام فخر الدِّین رازی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ  اللہ  الْھَادِی کا قول ہے کہ میں نے سُوْرَۃُالْعَصْر کا مطلب ایک برف فروش سے سمجھا، جو بازار میں صدا لگا رہا تھا کہ رحم کرو اُس شخص پر کہ جس کا سرمایہ گُھلتا جارہا ہے ، رحم کرو اس شخص پر جس کا سرمایہ گھلتا جارہا ہے اُس کی یہ بات سن کر میں نے کہا :  یہ ہے وَ الْعَصْرِۙ(۱) اِنَّ الْاِنْسَانَ لَفِیْ خُسْرٍۙ(۲) مطلب ، عمر کہ جو زندگی انسان کو دی گئی ہے وہ بَرَفْ کے گُھلنے کی طرح تیزی سے گُزر رہی ہے ، اِس کو اگر ضائِع کیا جائے یاغَلَطْ کاموں میں صَرْف کردیا جائے تو اِنسان کا خسارہ ہی خسارہ ہے ۔(تفسیرالکبیر، ج۱۱، ص۲۷۸)

اَمیرِ اہلسُنّت  دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  اور وقْت کی قَدر

   ہمارے شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنّت، بانیٔ دعوتِ اسلامی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کو اِنتہائی کم وقت میں بہت بڑی کامیابی نصیب ہوئی اور چار دانگِ عالَم میں آپ کی دِینی خِدْمات کاشُہرہ پھیل گیا ۔اِس کی وجوہات میں ایک نُمایاں وجہ وقت کی قدر بھی ہے ۔

        آپ(دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ ) نے اپنے شب و روز کو ایک مدنی مقصد کے حُصُول کے لئے بہترین انداز میں تقسیم کیا۔نماز ، اَذکار، اوراد و وظائف، بیانات، مُطَالَعَہ، روزوں کا تَسَلسُل، نوافل کی کثرت، مدنی مشورے، مَدَنی مذاکرے ، سَحَری ، اِفطار، مُرِیدین ومُحبیّن و متعلقین اورعلماء وصلَحاء سے مُلاقات، تحقیقی و دقیق مسائل میں مفتیانِ کرام کی معاونت و مشاورت ، مکتوبات کے جوابات ، مریضوں کی عیادت ، اہلِ خانہ کی ضرورت، بچوں کی مدنی تربیت، تحریری کام ، سونا ، جاگنا، ذِمّہ داران کی اِصلاح کے لئے مختلف تحریرات ، باز پُرس ، دلجوئی ، حَوصلہ افزائی ، مُستقبل کے اہداف کا تَفَکُّراور روزمرّہ زِندگی کے بے شمار معمولات کو مختلف اوقات میں تقسیم کرکے اس پر استقامت سے عمل آپ کا طُرّۂ امتیاز ہے ۔

        آپ کی دِینی و تنظیمی کامیابیوں اورکامرانیوں کی بہترین مثال( تادمِ تحریر) 66 ممالک میں ’’دعوتِ اسلامی ‘‘کا پیغام اور35سے زائد شعبوں کے قیام کے ساتھ ساتھ شہر ہ ٔ آفاق عظیم و ضخیم تصنیف ’’فیضانِ سنت ‘‘، بارہ(12) رسائل کا مجموعہ’’ نماز کے احکام‘‘ ، ’’پردے کے بارے میں سوال جواب‘‘ اور مختلف فقہی ، قبر وآخرت ، طب اور دیگر سینکڑوں موضوعات پر سینکڑوں بیانات اور مَدَنی مذاکرے اور ہزارہا صفحات پر مشتمل تحریری مواد بھی ہے ۔اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَلٰی اِحْسَانِہٖ

تُو فیضانِ رضا الیاس قادری

تُو ضیاء کی ضِیاء الیاس قادری   

        وقت کی اہمیت کو سمجھنے کے لئے امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کا  مُنْفرد، انمول، جگمگاتا رسالہ ’’ اَ نمول ہیرے‘‘ کا مطالعہ فرمائیے۔

 صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیبْ    صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

ضِیاعِ اوقات کے چند اُمور

(۱)     بے جا ٹیلیفون(موبائل) کا اِستعمال

(۲)    لوگوں سے غیر ضروری میل جول

(۳)    فُضُول کلام کی عادتِ بَد

(۴)    اپنے روزمَرّہ کے معمولات کا جائزہ نہ لینا

(۵)    خلوت نشینی سے اِجتناب

(۶)    جلد بستر نہ چھوڑنے کا مَرَض

(۷)    ’’پھر کبھی‘‘والا مزاج

(۸)    اپنی ذات میں تنظیم کی کمی

(۹)     اپنے جذبات پر قابو نہ ہونا

(۱۰)    گِردوپیش کے ماحول اور لوگوں کی ذہنی سَطْح کو سمجھنے کی صلاحیت کا نہ ہونا

(۱۱)    ہرکام کو خود ہی کرنے کا جذبۂ بے جا

(۱۲)    کسی سے کچھ سیکھ کر یا اوروں کے تَجْرِبات سے فائدہ اٹھانے کے بجائے ہر چیز کا خود تجربہ کرنا

(۱۳)   مقبول بننے کا شوقِ بے جا

(۱۴)   طے شدہ وقت پر کام ختم نہ کرنا

(۱۵)   زیرِ دباؤ رہنا

(۱۶)    خواہ مخواہ پریشان رہنا 

(۱۷)   وقت کی کمی کا رونا روتے رہنا وغیرہ۔

سُسْتی اور غَفْلت (تَسَاہُل)

        مدنی کاموں کی تقسیم کے بہترین اور عمدہ نتائج کے حصول میں ایک بڑی رُکاوٹ تساہل (تَ۔سا۔ہل) یعنی سُستی و غفلت بھی ہے۔ یاد رکھئے!  تساہل ایک مُوذِی(مُو۔ذی)یعنی تکلیف پہنچانے والا مرض ہے جس کا اپنی ذات سے دُور کرنا بے حد ضروری ہے ۔اِس مرض سے غیر ذمہ داری کے جراثیم پر ورش پاتے ہیں ، جس کے سبب سخت تنظیمی نقصان کا اندیشہ رہتا ہے ۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن