دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Kamon Ki Taqseem Kay Taqazay | مدنی کاموں کی تقسیم کے تقاضے

book_icon
مدنی کاموں کی تقسیم کے تقاضے

صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیبْ   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مطلوب کا ملنا کچھ اور ہے

        مَنْقُول ہے کہ تقسیم کاری محض افرادمیں کام تقسیم کرنے اور اُنہیں مصروف رکھنے کا نام نہیں بلکہ تقسیم کاری تو یہ ہے کہ باصَلاحِیت ومُخلِص افراد سے اہم کام، بہترین مِعیار کے مُطابق کرائے جائیں ۔یاد رہے کہ اَصْل شے کا ہو نا کچھ اور مطلوب کا ملنا کچھ اور ہے ۔ہمیں یہاں تقسیم کاری کے مطلوب کو سمجھنا بے حد ضروری ہوگاکیونکہ جب تک مطلوب پر نظرنہ ہو گی ہم اُس کے تقاضوں کو بھی نہ سمجھ سکیں گے ۔ اِس بات کو ایک مِثال کے ذریعے سمجھئے۔

کپڑوں کے دھبّے

        آپ نے اپنے کپڑے دھوبی کو دھونے کے لئے دئیے، اِن کپڑوں میں کئی جگہوں پر بڑے بڑے دھبّے نُمایاں نظر آرہے تھے۔ دھوبی کپڑے بہترین دُھلائی کے بعد پریس کرکے لے آیا۔ جونہی آپ نے پہننے کے لئے اُن کو کھولا تو وہی دھبّے نظر آئے یقینا آپ اُس سے سُوال کرنے کا حق رکھتے ہیں کہ میرا مطلوب صرف دھونا نہیں بلکہ دھبّوں کا صاف کروانا تھا ۔ کپڑا تو دُھل گیا مگر دھبّے جُوں کے تُوں رہے یعنی اَصْل شے تو مل گئی مگر مطلوب حاصل نہ ہوا ۔

تقسیم کاری کا مدنی مقصد

        اِسی طرح تقسیم کاری کا مدنی مقصد اسلامی بھائیوں کو شب و روز مصروف رکھنا ہی نہیں بلکہ ِاِن سے مدنی کاموں کی ترقی کا حُصُول مطلوب ہے۔ جن میں مدنی قافلے، ہفتہ وارعلاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت، مدرسۃ المدینہ بالغان اور مدنی مرکز کے دیئے ہوئے طریقِ کار کے مُطابق ماہانہ جدول بنانا اور اِس پر عمل کرنا سرِ فہرست ہے ۔اگر آپ اِس طرح سے مدنی کاموں کی تَفْوِیْضْ(تَف۔ویض) یعنی سِپُردگی کریں گے تو طویلُ المیعاد مدنی کاموں پر تفکّر(تَ۔فک۔کُر) یعنی سوچ وبچاراور اِس کی تکمیل کے لیے خوب قُوّت و ہمّت بھی پائیں گے۔اِنْ شَآءَ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ

تقسیم کاری کے  فوائد

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! یقینا تقسیم کاری میں فوائد ہی فوائد اور برکات ہی برکات ہیں ۔اِس سے ماتحت اِسلامی بھائیوں کی مدنی تربیت، نِعْمَ الْبَدل (متبادل)  کی تیاری ، صدقہ ٔجاریہ کی برکت ، نئے اور پرانے اسلامی بھائیوں سے رابطوں کی ترقی ، تَفَکُّرْ فِی الدِّیْن کے لئے فُرصت و وقت کے ساتھ ساتھ مدنی کاموں کو اِنتہائی خوبصورتی سے پایۂ تکمیل تک پہنچانے کی سعادت بھی حاصل ہو گی۔اِنْ شَآءَ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ مگر اِن اُمُورکے حُصُول کے لئے آپ کا تقسیم کاری کے تقاضوں کا پورا کرنا ناگُزیر ہے ۔

مدَ نی تربیت

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آپ جِن اسلامی بھائیوں میں مدنی کام تقسیم کریں ، اِن کی لازِماً مدنی تربیت بھی فرمائیں ، اِس کے لئے آپ کو وقت بھی دینا ہو گا ۔کسی نے کیا خوب کہا کہ ’’لوگوں کی تربیت پر ایک گھنٹہ خرچ کرکے آپ اپنے کئی گھنٹے بچا سکتے ہیں ‘‘غیر تربیت یافتہ اسلامی بھائیوں کو مدنی کام سِپُرد کرنے کے سبب نہ صرف مطلوبہ نتائج سے محرومی ہو گی بلکہ آپ کے رنج و غم میں بھی اِضافہ ہو سکتا ہے اور یہ بھی ممکن ہے کہ اِس عمل سے آپ کو اپنے نگران کے سامنے بار بار شرمندہ ہونا پڑے لہٰذا اپنے ماتحت اسلامی بھائیوں کو احسن طریقے سے سمجھاتے رہیں ، اُن کی تربیّت فرماتے رہیں اِس سلسلے میں ہر گز سُستی نہ فرمائیں ۔یقینامسلمان کو سمجھانا فائدہ دیتا ہے ۔اللّٰہ رَبُّ الْعَالَمِیْن جَلَّ جَلالُہٗ پ ۲۷ سُوْرَۃُ الذّٰرِیٰت کیآیت ۵۵ میں ارشادفرماتا ہے :

وَّ ذَكِّرْ فَاِنَّ الذِّكْرٰى تَنْفَعُ الْمُؤْمِنِیْنَ(۵۵)

ترجمۂ کنز الایمان : اور سمجھاؤ کہ سمجھانا مسلمانوں کو فائدہ دیتا ہے۔

        ہمارے اکابرین(رَحِمَہُمُ  اللہ  الْمُبِیْن ) اپنے ماتحتوں کی تفہیم کس حکمت و تدبیر سے کیا کرتے تھے اس کی ایک حسین جھلک مُلاحِظہ فرمائیے چنانچہ   

تربیت کے مُشکبار مدنی پھول

        امیرِاہلسنّت ، پیکرِ علم و حکمت، عالمِ شریعت، شیخِ طریقت ، آفتابِ قادریت، ماہتابِ رضویت ، عامِلِ قرآن وسُنت، صاحبِ خوف و خشیت ، عاشقِ اعلیٰحضرت ، امیرِ ملت ، مصنفِ فیضانِ سُنت، بانیِٔ دعوت ِاسلامی حضرتِ علامہ مولاناابو بلال محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  فیضانِ سُنّت جلد1 تخریج شدہ صفحہ464 پرذمّہ داران کو تربیت کے بے شمار مُشک بارمدنی پھول عطا کرتے ہوئے فرماتے ہیں :

        حضرتِ سیدنا عمر بن عبد العزیز رَضِیَ  اللہ  تَعَالٰی عَنْہُ  کو ایک روز اطلاع ملی کہ سِپَہ سالار کے باوَرچی خانے کا یومیہ خرچ ایک ہزار درہم ہے ۔اس خبرِ وحْشت اثر سے آپ رَضِیَ  اللہ  تَعَالٰی عَنْہُ  کو سخت افسوس ہو ا۔اُس کی اِصلاح کے لئے اِنفرادی کوشِشْ کا ذِہن بنایااور اُس کو اپنے یہاں مَدعُو فرمایا۔آپ رَضِیَ  اللہ  تَعَالٰی عَنْہُ نے باورچیوں کو حکم دیا کہ پُر تکلُّف کھانے کے ساتھ ہی جَوشریف کا دَلیا بھی تیار کیا جائے۔سِپَہ سالار جب دعوت پر حاضر ہوا تو خلیفہ نے قصْداً کھانا منگوانے میں اِس قدر تاخیر فرما دی کہ سِپَہ سالار بھوک سے بے تاب ہو گیا ۔بالآخرامیر المؤمنین رَضِیَ  اللہ  تَعَالٰی عَنْہُ نے پہلے  جَو شریف کا دَلیا منگوایا۔سِپَہ سالار چونکہ بہت بھوکا تھا اِس لئے اُس نے جو شریف کا دَلیا کھانا شروع کر دیا اور جب پُر تکلف کھانے آئے اُس وقت اِس کا پیٹ بھر چکا تھا ۔داناخلیفہرَضِیَ  اللہ  تَعَالٰی عَنْہُ نے پر تکلُّف کھانوں کی طرف اشارہ کر کے فرمایا ، آپ کا کھاناتو اب آیاہے کھائیے!سِپَہ سالار نے انکار کیا اور کہا کہ حضور!میرا پیٹ تو دَلیا ہی سے بھر چُکا ہے ۔امیر المؤمنین رَضِیَ  اللہ  تَعَالٰی عَنْہُ نے فرمایا، سُبْحٰنَ اللّٰہ!دَلیا بھی کتنا عُمدہ کھانا ہے کہ پیٹ بھی بھر دیتا ہے اور ہے بھی اتناسستا کہ ایک درہم میں دس(10)آدمیوں کو سَیر کر دے !یہ کہہ کر نصیحت کے مدَنی پھول لُٹاتے ہوئے فرمایا!جب آپ دَلیا سے بھی گزارا کر سکتے ہیں تو آخر روزانہ ایک ہزار درہم اپنے کھانے پر کیوں خرچ کرتے ہیں ؟سِپَہ سالار صاحب خوفِ خدا عَزَّ وَجَلَّ سے ڈرئیے اور اپنے آپ کو زیادہ خرچ کرنے والوں میں داخل نہ کیجئے۔اپنے باورچی خانے میں جو رقم بے تحاشا صَرْف کرتے ہیں وہ رِضائے الٰہی  عَزَّ وَجَلَّ کے لئے بھوکوں ، حاجتمندوں اور غریبوں کو دے دیجئے۔مُتَّقی خلیفہرَضِیَ  اللہ  تَعَالٰی عَنْہُ کی انفرادی کوشش نے سِپَہ سالار ِ لشکر کے دِل پر گہرا اثر ڈالا اور اُس نے عہد کر لیا کہ آئِندہ کھانے میں سادَگی اپناؤں گااورکم خرْچ سے کا م چلاؤں گا۔ (مُغنی الواعظین، ص۲۸۹)

اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور اُن کے صَدْقے ہماری مغفِر ت ہو۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن