30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کئے مگر جو کچھ وَاقِعات رُونُما ہوئے، وہ ہم سے پوشیدہ نہیں مگر قربان جائیے !اِن کی ہمت ، حوصلہ اور بلند و بالا عزمِ بالجزم پر کہ آپ کی تقسیم کاری کا سلسلہ اب تک جاری و ساری ہے ۔
حالات و واقِعات نامُوَافِق(مُ۔وا۔فِق)یعنی دُرُست نہ ہونے کی صورت میں دِل چھوٹا کرنے ، حوصلہ ہارنے اور اُلٹی سیدھی تدبیریں اِختیار کرنے کے بجائے دُعا کی طرف تُوجہ کریں ۔ میرے شیخِ طریقت، امیرِ اہلسُنّت ، بانیٔ دعوتِ اسلامی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنے ایک مکتوب میں تحریر فرماتے ہیں ’’دُعا سے غَفْلت نہ برتی جائے ، ہم مَصْلِحتوں کے پیچھے پڑے رہتے ہیں ، ’’بڑوں ‘‘کی خُوشامدیں کرتے نہیں تھکتے مگر سب سے بڑے اور حقیقی کار ساز، ربِّ بے نیاز عَزَّ وَجَلَّ کی بارگاہ میں دِل کی اَتھاہ گہرائیوں کے ساتھ رُجُوع لانے میں کوتاہی کرجاتے ہیں حالانکہ دُعا تقدیر بدل دیتی ہے۔ سخت حاجت کے وقت ذمہ داران مل کر ’’ختمِ غوثِیہ‘‘ وغیرہ پڑھ لیں ’’صَلٰوۃُ الاَسْرَار‘‘ شریف کا سِلسِلہ شروع ہوجائے نمازِ حاجت کی ترکیب ہو تو مدینہ مدینہ………
(ازمکتوب امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ )
ہمیں اپنے آپ کو مدنی تحریک کے لئے جُزْوِ لاَ یُنْفَکْ(وہ حصّہ جو علیحدہ نہ ہو سکے) نہیں سمجھنا چاہئے اور ہماری یہ سوچ ہرگز نہیں ہونی چاہئے کہ میں ہی بہتر کام کرسکتا ہوں ۔اگر ہم نے اپنی مدنی تحریک’’ دعوتِ اسلامی‘‘ کو اپنے سے بہتر نِعْمَ البَدل دینے کے لیے کوشش نہ کی اور ایسے اسلامی بھائی آگے نہ لاسکے جو ہماری جگہ آکر ’’دعوتِ اسلامی‘‘ کو فائدہ پہنچائیں تو کیا ہم اس ذمہ داری کا حق ادا کررہے ہیں ؟
آخر میں میرے شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنّت ، بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے خوفِ خدا اور عشقِ مصطفیٰ عَزَّ وَجَلَّ وَ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ میں ڈوبے ہوئے مکتوب کا اِقتباس پیش کرنے کی سعادت حاصل کرتا ہوں ۔
چنانچہ فرماتے ہیں : تمام اسلامی بھائی مجسم خوفِ خدا و عشقِ مصطفیٰ عَزَّ وَجَلَّ وَ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ بنے رہیں ، دِل لگا کر اِخْلاص کے ساتھ ’’دعوتِ اسلامی‘‘ کا مدنی کام کرتے رہیں ۔اگر کوئی اچھا کام آپ کے ہاتھوں سَراَنجام پاجائے تو اپنا کمال تصّور کرنے کے بجائے محض ربِّ تعالیٰ عَزَّ وَجَلَّ کی عطا جانیں ۔اُس( عَزَّ وَجَلَّ ) کی بے نیازی سے توجہ نہ ہٹائیں ، اِبلیس نے (ایک روایت کے مطابق)80ہزار بَرس عِبادت کی مگر تکبّر کرکے بد بخت کافِر ہو گیا ۔بَلْعَمْ بِن بَاعُوراء اور ابنِ سقاء بہت بڑے علماء گزرے ہیں مگر انجامِ کار اِیمان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔آہ! آہ! آہ! ہم نہیں جانتے کہ ہمارے بارے میں اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ کی خُفیہ تَدبیرکیا ہے؟تشویش ! تشویش ! سخت تشویش! کی بات ہے ۔یا اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ ہماری مغفرت فرما۔
اٰمِین بِجاہِ النَّبِیّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ
کاش! کہ میں دُنیا میں پیدا نہ ہوا ہوتا
قَبر و حَشْر کا سب غم خَتْم ہو گیا ہوتا
تار بن گیا ہوتا مُرشِدی کے کُرتے کا
مُرشِدی کے سِینے کا بال بن گیا ہوتا
آہ! کثرتِ عصیاں !ہا ئے خوف دوزخ کا
کاش! اس جہاں کا میں نہ بَشَر بنا ہوتا
(ارمغانِ مدینہ ازامیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ )
اللّٰہُ تَعَالٰی ہمیں امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی غُلامی اور دعوتِ اسلامی پر اِسْتِقامت عطا فرمائے ، بِلاحِساب مغفرت فرماکر جَنّتُ الفردوس میں امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ساتھ پیارے آقا صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا پڑو س عطا فرمائے اور ہمیں دُنیا وآخرت کی ذِلّت و رسوائی و زوالِ نعمت سے محفوظ فرمائے۔ ہماری، ہمارے ماں باپ اورساری اُمّت کی مغفرت فرمائے۔امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا سا یۂ عاطِفت با عافیّت ہمارے سروں پر تادیر قائم و دائم فرمائے اور ان کی بنائی ہوئی مجالس اور اِن کے نگرانوں بالخصوص مرکزی مجلسِ شورٰی کی اطاعت، اخلاص و اِستقامت کے ساتھ نصیب فرمائے۔
اٰمِین بِجاہِ النَّبِیّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ
اَلْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
غور سے پڑھ کر یہ فارم پُر کرکے نیچے تفصیل لکھ دیجئے
جواسلامی بھائی فَیضانِ سنّت یا امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے کُتُب و رسائل سن یا پڑھ کر، بیان کی کیسٹ سن کر یا ہفتہ وار، صوبائی و بَین الاقوامی اجتماعات میں شرکت یا مَدَنی قافِلوں میں سفر یا دعوتِ اسلامی کے کسی بھی مَدَنی کام میں شمولیت کی بَرَکت سے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوئے، زندگی میں مَدَنی انقلاب برپا ہوا، نمازی بن گئے ، داڑھی ، عمامہ وغیرہ سج گیا، آپ کو یا کسی عزیز کو حیرت انگیز طور پر صحت ملی ، پریشانی دُور ہوئی، یا مرتے وقت کَلِمَۂ طَیِّبَہ نصیب ہوا یا اچھی حالت میں رُوح قَبْض ہوئی، مرحوم کو اچھی حالت میں خواب میں دیکھا، بَشارت وغیرہ ہوئی یا تعویذاتِ عطاریہ کے ذریعے آفات و بَلَیّات سے نَجات ملی ہو تو ہاتھوں ہاتھ اس فارم کو پُر کردیجئے اور نیچے واقعہ کی تفصیل لکھ کر اس پتے مَحلہ سوداگران، پُرانی سبزی منڈی(بابُ المدینہ ) کراچی عالمی مَدَنی مرکز فیضان
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع