دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Kamon Ki Taqseem Kay Taqazay | مدنی کاموں کی تقسیم کے تقاضے

book_icon
مدنی کاموں کی تقسیم کے تقاضے

اے طبیب! جلد آنا            مدنی مدینے والے (  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ )

میری عادتیں ہوں بہتر      بنوں سُنتوں کا پیکر

   مجھے متقی بنانا            مدنی مدینے والے  (  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ )

تِری سُنتوں پہ چل کر     مری روح جب نکل کر

                                        چلے تم گلے لگانا              مدنی مدینے والے  (  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ )

   یہ کرم بڑا کرم ہے       تِرے ہاتھ میں بھرم ہے

     سرِ حشر بخشوانا          مدنی مدینے والے  (  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ )

                                                  (مُغیلان ِ مدینہ ازامیر اہلسنّت (دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ )

 صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیبْ            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد   

بُلَنْد حوصلہ

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آپ میں یہ حوصلہ ہونا چاہئے کہ آپ کا ماتحت اگرکوئی غَلَطی کربیٹھے تو اُسے نظر انداز کردیں یا پھر اُس پر ڈالنے کے بجائے اپنے اوپر لے لیں ۔اگراپنے اندر اِس طرح کاحوصلہ پیدا کیا تو آپ دیکھیں گے کہ آپ ہر دِلعزیز بن جائینگے اور ما تحت اسلامی بھائی خود اعتمادی پا کر ازخود اَغْلاط سے احتراز کرنے لگیں گے۔اِنْ شَآءَ اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ

        امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کا یہ اِرشاد اپنی گِرہ سے باندھ لیجئے ’’جو کار سڑک پر چلتی ہے اُسی کو حادِثہ پیش آتا ہے ۔جو گھوڑا دوڑتا ہے وہی گِرتا ہے ‘‘، ’’اِسی طرح جو کام کرتا ہے وُہی غَلَطی کرتا ہے ۔‘‘آپ شفقت بھرا نرم انداز ہی رکھئے۔

بقاء کے انمول موتی

        اگر آپ واقعی اسلامی بھائیوں سے مدنی فوائد حاصل کر نے کے خواہاں ہیں ۔ اُن کی صلاحیتوں کا جائزہ اور مدنی مرکز کے سُنہری اُصُولوں کے مطابق اُن کی مدنی تربیت کرنا چاہتے ہیں تو اپنی شخصیت کے خول سے باہر نکل کر مدنی کاموں کی غَرض وغَایت کے پیشِ نظر اُن کے ساتھ مَدَنی مرکز کے دئیے ہوئے جدول کےمُطابق وقت گزاریں ۔ اُن سے تنظیمی اُمُور پر سُوالات کریں اور اُن کے مسائل سُنیں ، اگر چہ اِس عمل میں انتہائی نَفْس کُشی اورمَشَقَّت بھی ہے لیکن موتی بھی اُسی غَوطہ خُور کو ملتے ہیں جوسَمُندر کی تہہ میں جاتا ہے۔ میرے شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسُنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے ایک مکتوب کا اِقْتِباس (اِق۔تِ۔باس)پیشِ خدمت ہے ۔

         فرماتے ہیں ’’نایاب موتی غَوّاص(غَو۔واص) یعنی غوطہ خور ہی کو ملتے ہیں ، سطحِ آب پر اُبھرتے ہو ئے نُمائشی بُلبُلوں کے صِرْف نظّارے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا ، آپ گہرائی میں جائینگے تو

اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کی بقاء کے انمول موتی بھی پائیں گے ۔(ازمکتوب امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ )

اپنے ذِمّے بھی کام رکھنے ہوتے ہیں

        میرے وہ اسلامی بھائی !جن کے ذِمّے شورٰی و کابینات کی رُکنیت کی اہم ذمہ داری ہے، اِس بات کو سمجھنے کی کو شش فرمائیں کہ آپ جو مدنی کام تقسیم کرنا چاہتے ہیں اور اِس کے لئے کو ئی مُناسب اِسلامی بھائی نظر بھی نہیں آرہا تو اِس کوفی الحال اپنے ذِمّے ہی رکھیں ۔ کیونکہ اگر وکیل کو ڈاکٹری سونپ د یں تو نتیجہ آپ خود سمجھ سکتے ہیں لِہٰذا صرف اپنابوجھ کم کرکے دوسروں کے کاندھے پر وزن ڈال دینے کا نام تقسیم کاری نہیں بلکہ یہ تو ایک مطلوب کا حُصُول ہے ۔   

مدَنی اُصُولوں کی مُحَافِظَت

        مدنی تحریک کے مَدَنی اُصُولوں کی مُحَافِظت آپ ہی کی ذِمّہ داری ہے۔ ہر ایک کو تبدیلی کا اِختیار نہیں دیا جاسکتا ۔اُصُول و ضَوَابِط کی پاسداری کسی بھی تحریک یا اِدارے کے لئے انتہائی اَہمیت کی حامِل ہو تی ہے لِہٰذا اِس کی محافظت بھی اِنتہائی اہم ہے۔ اُصُول سے متعلق امیِراہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے ایک مکتوب کا اِقتباس(اق۔تِ۔باس)پیش کرتا ہوں ۔

  چنانچہ فرماتے ہیں ’’دعوتِ اسلامی اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ کی رِضا کے لئے میدانِ عمل میں آئی ہے اور رِضائے الہی عَزَّ وَجَلَّ پانے کے لئے قِلّت وکَثْرت کی کوئی حیثیت نہیں ۔زَہے قِسْمت! اِخلاص و اَخلاق اور صلاح و تَقْوٰی کی دُرُسْتی مُیسر آجائے یہی نوراِنْ شَآءَ اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ مایوسیوں کی تاریکیوں اور وَحشتوں کی اندھیریوں کا جِگر چاک اورمُخالِفت کے کوہِ مِحَن(یعنی غم کے پہاڑ) کو پاش پاش کر کے رکھ دے گا۔ کاش! ہماری نظر ’’اَسباب ‘‘کے بجائے خَالقِ اَسباب پر جمی رہے۔ اُصُولوں پر جمَا رہنا اور اپنے ضمیر کاسودا نہ کرنا ہی ہمارے اَسلاف رَحِمَہُمُ  اللہ  تَعَالٰی  عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کا وتیرہ (شیوہ ) رہا ہے ۔‘‘

(ازمکتوبِ امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  )

        جن اسلامی بھائیوں کو آپ نے براہِ راست مدنی کام تقسیم کئے ہیں اُن کے حوصلے بلند رکھنا بھی آپ کی ذمہ داری ہے۔ اِس کام کو کسی اسلامی بھائی کے سِپُرد نہ کریں ۔

اَہَمْ اُمُور

        ہمیں ہمارا مدنی مرکزبعض ایسے اہم وحُسّاس مدنی کام سِپُرد کرتا ہے کہ وہ ہمِی کو کرنامُناسِب ہوتے ہیں ۔اِن اَہم ترین مُعاملات کوتَفْویْض(سِپُرد) کرنے سے نہ صرف مدنی مرکز کا اعتماد مجروح بلکہ’’ دعوتِ اسلامی‘‘ کو بھی ناقابلِ تلافی نُقْصان کا اندیشہ ہے ۔بالخصوص ہمارے شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  سے براہِ راست ملنے والے مُبارک کام کو تو اِنتہائی سعادت مندی تَصَّور کر تے ہوئے، اُن کی تُوقعات سے بڑھ کراور بہتر انداز سے کرکے اُن کے دریافت کرنے سے قبل ہی اگر ممکن ہو تو کارکردگی بنفسِ نفیس حاضر ہو کر پیش کرنا، دُنیا وآخرت کی کامرانیاں سمیٹنے کے مترادف ہے۔ اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ ہمیں توفیق نصیب کرے اور اگر تفویض کئے ہوئے کام میں دُشواری پیش آئے تو فوراً سے پیش تر حاضری دے کر اُس کے حل کی صورت نکا لیں ورنہ اگرخدانخواستہ مدنی کام نہ ہوا یا تاخیر کا شکار ہوا تو کہیں بربادی ہمارا مقدر نہ بن جائے۔آہ!

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن