30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اُمور پر مُشْتَمِل ہو ، لِہٰذا ہمیں چاہیے کہ ہم پندرہویں صدی کی عظیم علمی و روحانی شَخْصِیَّت شَیْخِ طَرِیْقَت ، اَمِیرِ اَھْلِسُنّت بانِیِ دَعْوَتِ اِسْلَامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلا ل محمدالیاس عطا ر قادری دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عَطا کردہ مَدَنی اِنْعَامَاتکے رسائل( اسلامی بھائیوں کیلئے 72 ، اسلامی بہنوں کے لئے 63 ، مَدْرَسَةُ الْـمَدِیْنَه کے مدنی مُنّوں اور مدنی مُنّوں کیلئے 40 ، جَامِعَةُ الْـمَدِیْنَه کے طلبہ کیلئے 92 ، طالبات کیلئے 83 ، خصوصی اسلامی بھائیوں کے لئے 27مدنی اِنعامات نامی رسائل )حاصِل کریں ، جو خود اِحتسابی کا ایک جامِع اور خود کار نِظام ہیں ، ان کو اپنا لینے کے بعد نیک بننے کی راہ میں حائل رُکاوٹیں اللہ پاک کے فَضْل و کَرَم سے آہستہ آہستہ دُور ہوجائیں گی اور ان کی بَرَکَت سے پابندِ سنّت بننے ، گناہوں سے نَفْرَت کرنے اور اِیمان کی حِفَاظَت کے لئے کڑھنے کا ذِہْن بنے گا ۔
میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو! نَفْس چونکہ ایک بے مہار اُونٹ کی طرح ہے کہ لمحہ بھر اس سے غافِل ہوں تو مَعْلُوم نہیں کہاں سے کہاں جا پہنچتا ہے ! اور شیطان جو ہمیشہ ایسے ہی نُفُوس کی تاک میں رہتا ہے ، اس مَوْقَع سے بھرپور فائدہ اُٹھانے کی کوشِش کرتا ہے ، بندہ اگر سنبھل جائے اور نَفْس پر قابو پا لے تو شیطان بھاگ جاتا ہے ورنہ بندہ نیکی کی راہ سے دُور اور بُرائیوں کے قریب ہوتا چلا جاتا ہے یہاں تک کہ اسے مَحْسُوس ہی نہیں ہوتا کہ وہ بعض اَوقات کُفر کی اندھیری وادیوں میں جا گِرتا ہے ۔ چُنَانْچِہ ،
شَیْخِ طَرِیْقَت ، اَمِیرِ اَھْلِسُنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے نَفْس و شیطان کے دھوکے اور فریب سے باخَبَر رہنے کا جو آسان طریقہ مُتَعَارِف کروایا اسے مَدَنی اِنْعَامات کا نام دیا گیا ہے ۔
ان مَدَنی اِنْعَامات پر عَمَل سے مُراد نَفْس کا مُحَاسَبہ کرنا اور روزانہ یہ دیکھنا ہے کہ آج کیا کِیا ؟ کیا نیکی کے کام کر کے قُرْبِ خُداوندی حاصِل کرنے میں کامیاب ہوئے یا نہیں ؟ اور اگر کبھی کوئی اپنے نامۂ اَعمال میں نیکیوں کی کمی اور گناہوں کی زِیادَتی پائے تو اللہ پاک سے ڈرے اور گناہوں سے توبہ کرتے ہوئے نیکیاں بڑھانے کی کوشش کرے کہ گناہ کے بعد نیکی کرنا گناہ کو مٹا دیتا ہے ۔ جیسا کہ مَرْوِی ہے کہ ایک مرتبہ اللہ کے پیارے حبیبصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حضرت سَیِّدُنا ابو ذر غِفاری رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے اِرشَاد فرمایا: جہاں بھی رہو اللہ پاک سے ڈرتے رہو اور گناہ کے بعد نیکی کر لیا کرو کہ یہ اسے مِٹا دیتی ہے ۔ [1]
گناہوں سے مجھ کو بچا یاالٰہی بُری عادتیں بھی چُھڑا یاالٰہی[2]
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو!اگر کوئی حُصُولِ تقویٰ کی خاطِر کم کھانے کی عادَت ڈالنا چاہے تو یکبارگی کھانا کم نہ کرے بلکہ ایک دن چھوڑ کر دوسرے دن ایک ایک نوالہ کم کرتا جائے آہِستہ آہِستہ کم کھانے کی عادَت ہو ہی جائیگی ۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ۔ لہٰذا ہمیں چاہئے کہ دَرَجہ بَدَرَجَہ عَمَل کرنا شروع کریں اور عَمَل بڑھاتے جائیں ۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّوہ وَقْت بھی آجائے گا کہ ہم تمام مَدَنی اِنْعَامَات کے عامِل
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع