دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani inamat | مدنی انعامات

book_icon
مدنی انعامات

جَمْع کر نہ اس چیز میں اپنے  نَفْس کی پَیْرَوِی کر کہ جس کے مُتَعَلِّق تُو جانتا ہے کہ اسے تُو نے اپنے پیچھے چھوڑ کر چلے جانا ہے اور آنے والی مشقتوں کیلئے زادِ راہ تیّار کر ( یعنی نیکیاں کر )اور بارگاہِ خُداوندی میں حاضِری سے قَبْل اس کا اِہتِمام کر ۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ موت آجائے اور تیری خواہشات دھری کی دھری رہ جائیں اور تجھے شَرْمِنْدَگی اُٹھانا پڑے کہ اس وَقْت کی نَدامَت و شَرْمِنْدَگی کسی کام نہ آئے گی ۔

٭اے ابنِ آدم!دنیا کو اپنے جِسْم کی صُحْبَت تو عَطا کر مگر اسے اپنے دل سے دُور رکھ اور اس کے غم میں مُبْتَلا نہ ہو ۔

٭اے ابنِ آدم!جس کام ( یعنی عِبَادَت )کے لئے تجھے پیدا کیا گیا ہے اس میں خوب کوشش کر ۔  اپنی مَشْغُولِـیَّت اور فَراغَت کے لمحات کا خَیال رکھ کہ یہاں جو بھی عَمَل کرے گا کل اسے خود ہی دیکھ لے گا اور اس کے بارے میں تجھ سے پوچھا جائے گا ،  بس تُو صُبْح وشام موت کا اِنتِظار کر ۔

٭اے ابنِ آدم!موت کی تیاری میں جَلْدی کر اور  کل کل  کی رٹ نہ لگا ۔  جو کرنا ہے آج کر لے ۔  کیونکہ تُو یہ نہیں جانتا کہ کب تجھے اللہ پاک کی طر ف لوٹ کر جانا ہے ۔

٭اے ابنِ آدم!ہرگز کسی نیک کام کو حقیر نہ جان!کہ جب تُو اسے دارِ جزا میں دیکھے گا تو خوش ہو جائے گااور کسی بُرے کام کو بھی ہرگز چھوٹا نہ جان! کہ کل جب تُو اسے اپنے نامۂ اَعمال میں دیکھے گا تو غم ناک ہو جائے گا ۔

٭اے ابنِ آدم!جس وَقْت سے تیری ماں نے تجھے جَنا اس وَقْت سے اب تک لگا تا ر تیری عمر کم ہوتی جار ہی ہے اور تیرے لئے ایک نامۂ اَعمال کھول کر تیرے اُوْپَر دو۲ فرشتے مُقَرَّر کر دیئے گئے ہیں ۔ ایک تیرے دائیں اور دوسرا بائیں طرف ہے ۔  اب کم اَعمال کر یا زیادہ! جب تُو مرے گا تو اس نامۂ اَعمال کو لپیٹ کر تیرے گلے میں پہنا دیا جائے گا ۔ [1]

زندگی امانت ہے

میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو! یاد رکھئے !انسان کی زِنْدَگی ( Life )اس کے پاس اللہ پاک کی اَمَانَت ہے جس کے مُتَعَلِّق اس سے موت ( Death )کے وَقْت پوچھا جائے گا ،  اگر اس نے اس کی حِفاظَت نہ کی تو گویا اس نے اللہ کریم  کی اَمَانَت ضائع کر دی اور اس کے عہد کو چھوڑ دیا اور اگر اپنے اَوقات کا خَیال رکھا یعنی زِنْدَگی کی کوئی بھی سَاعَت اِطَاعَتِ خُداوندی کے بغیر نہ گزاری تو اس نے نہ صِرف اَمَانَت کی حِفَاظَت کی بلکہ وہ اللہ پاک کے عہد میں بھی ہے ۔  لِہٰذا اسے وعدہ پورا کرنے کی بنا پر پورا بَدْلَہ ملے گا ۔  جیسا کہ فرمانِ باری تعالیٰ ہے :

وَ اَوْفُوْا بِعَهْدِیْۤ اُوْفِ بِعَهْدِكُمْۚ     ( پ۱ ،  البقرة: ۴۰ )         ترجمۂ کنز الایمان: اور میرا عہد پورا کرو میں تمہارا عہد پورا کروں گا ۔ [2]

بروزِ قیامت حسرت

میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو!سرکارِ مدینہ ، قرارِ قلب وسینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ باقرینہ ہے : کسی کوبھی حَسْرَت و نَدَامَت کے بغیر موت ( Death )نہ آئے گی ،  اگر گناہ گار ( Sinner ) ہو گا تو اس کی حَسْرَت اس وجہ سے ہو گی کہ اَچّھے اَعمال ( Good Deeds ) کیوں نہ کئے ؟  اور اگر نیکو کار ( Pious )ہو گا تو اَفْسَوس ( Regret )کرے گا کہ زِیادہ نیک اَعمال کیوں نہ کئے ؟ [3]

 



[1]    عیون الحکایات ،  الحکاية الثامنة و العشرون بعد المائة وصايا و مواعظ غالية ،  ص ۱۴۴ ملخصًاو ماخوذًا

[2]    قوت القلوب ،  الفصل التاسع والعشرون: فیه ذكر اهل المقامات الخ ،  ۱ / ۱۹۴

[3]    تفسیر قرطبی ،  پ۲۸ ،  التغابن ،  تحت الایة: ۹ ،  الجزء الثامن عشر ،  ۹ / ۹۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن