30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بھائی مدنی مَاحَول میں ہے اس سے اور فلاں فلاں اِسْلَامی بھائی سے حَتَّی الْاِمْکَان اِشارے سے اور لکھ کر کام چلاؤں گا ۔ [1]
سوال18: مَدَنی اِنْعَامَات کی دھوم دھام کیسے ہو ؟
جواب: فرمانِ اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ: جب بڑے ذِمَّہ داران سراپا مَدَنی اِنْعَامَات بن جائیں گے ، روزانہ فِکْرِ مدینہ کر کے ہر مَدَنی ماہ کی پہلی تاریخ کو متعلقہ ذِمَّہ دار کو مَدَنی اِنْعَامَات کا رِسَالَہ جَمْع کروائیں گے ، بات بات پر مَدَنی اِنْعَامَات کا ذِکْر کریں گے کہ فلاں مَدَنی انعام میں یوں ہے ، فلاں میں یوں ہے تو ہر طرف مَدَنی اِنْعَامَات کی دھوم دھام ہوجائے گی ۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ[2]
سوال19: مَدَنی اِنْعَامَات کی ترغیب دِلانے کا کوئی مُـخْتَصَر طریقہ اِرشَاد فرما دیجئے ؟
جواب: پندرھویں صَدی کی عظیم عِلْمی و رُوحانی شَخْصِیَّت ، شَیخِ طَرِیْقَت ، اَمِیرِ اَھْلِسُنّت ، بانِیِ دَعْوَتِ اِسْلَامی حضرت علّامہ مولانا ابو بِلال محمد اِلْیَاس عطّار قادِری رَضَوِی ضِیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اِسْلَامی زِنْدَگی گزارنے کے لئے اس پُر فتن دَور میں نیکیاں کرنے اور گناہوں سے بچنے کے طریقوں پر مُشْتَمِل شَریعَت و طَرِیْقَت کا جامِع مجموعہ 72 مَدَنی اِنْعَامَات بصُورَتِ سوالات عَطا فرمائے ہیں ، جن پر عَمَل کرنے سے خوفِ خُدا اور عِشْقِ مصطفے ٰ حاصِل ہوتا ہے ، آئیے !ہم بھی مَدَنی اِنْعَامَات پر عَمَل کرتے ہوئے روزانہ فِکْرِ مدینہ ( یعنی رسالہ پُر )کرنے کی نِیَّت کرتے ہیں ۔
سوال20: تادمِ تحریرکتنی زبانوں میں 72 مَدَنی اِنْعَامَات کے رسالے کا ترجمہ ہو چکاہے ؟
جواب: تادمِ تحریر72 مَدَنی اِنْعَامَات کا رِسَالَہ 22 زبانوں میں آچکاہے جن میں سے چند یہ ہیں: انگریزی ، ہندی ، بنگلہ ، پشتو ، سندھی ، عربی وغیرہ ۔
سوال21: اپنے گھر کے مَدَنی مُنّوں کو فِکْرِ مدینہ کیسے کروائی جائے ؟
جواب: مدنی مُنّوں کو گھر دَرْس کے بعد یا سونے سے قَبْل یا جیسے سُہُولَت ہو ، اس کے مُطابِق فِکْرِ مدینہ کرائی جا سکتی ہے ۔
موبائل ایپلی کیشن کے متعلق مفید معلومات
سوال 1 : کیا مَدَنی اِنْعَامَات کی ایپلیکیشن ( Application ) کے ذریعے ”فکرِ مدینہ“مانی جائے گی ؟
جواب: جی ہاں! مانی جائے گی ۔
سوال 2 : مَدَنی اِنْعَامَات کی موبائل ایپلیکیشن ( Application ) کو ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ کیا ہے ؟
جواب: مَدَنی اِنْعَامَات کی ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ ( Download ) کرنے کے لئے سب سے پہلے اپنے موبائل ( Mobile )کے پلے سٹور ( Play Store ) / ایپ سٹور ( App Store ) میں جائیے ، وہاں سرچ بار ( Search Bar ) میں یہ اَلْفَاظ ( Madani inamat ) لکھ کر سرچ آپشن ( Search Option ) پر کلک کیجئے ، جس ایپلیکیشن پر IT department of Dawateislami لکھا ہو ، اس پر کلک ( Click )کرنے سے ایک نیا پیج ( New Page )اوپن ( Open ) ہوگا ، وہاں اس ایپلیکیشن کی مزید وَضَاحَت ہو گی اور ایک طرف
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع