دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani inamat | مدنی انعامات

book_icon
مدنی انعامات

عطّار کا دوست کہلاتا ہے ۔

سوال11 : کتنے مَدَنی اِنْعَامَات کا عامِل عطّار کا پیارا کہلاتا ہے ؟

جواب: اِسْلَامی بھائیوں کیلئے مُرَتَّب شُدہ 72 مَدَنی اِنْعَامَات میں سے  کم از کم 63 ،  جَامِعَةُ الْـمَدِیْنَه کا طالِب عِلْم 92 میں سے کم از کم 82 کا عامِل ہو تو عطّار کا پیارا کہلاتا ہے ۔  

سوال12 : کتنے مَدَنی اِنْعَامَات کا عامِل عطّار کا مَنْظُورِ نَظَر  کہلاتا ہے ؟

جواب: اِسْلَامی بھائیوں کے لئے مُرَتَّب شُدہ 72 مَدَنی اِنْعَامَات میں سے عطّار کا دوست اور پیارا بننے کے ساتھ ساتھ یہ پانچ۵ مَدَنی کام کرے تو وہ عطّار کا مَنْظُورِ نَظَر  کہلاتا ہے : روزانہ کم از کم 12 بار لکھ کر  اور 12 بار اِشارے سے گفتگو کرے ۔  12 منٹ قُفلِ مدینہ کا عینک اِسْتِعمال  کرے ۔  کم ازکم 12 بار سامنے والے کے چہرے پر نظریں گاڑے بغیر گفتگو کرے ۔  نیز ہفتے میں کم از کم ایک رِسَالَہ  پڑھے ۔

سوال13: کتنے مَدَنی اِنْعَامَات کا عامِل محبوبِ عطّار کہلاتا ہے ؟

جواب: جو مذکورہ بالا تمام معمولات کے ساتھ ساتھ اِسْلَامی بھائیوں کیلئے مُرَتَّب شُدہ 72 مَدَنی اِنْعَامَات میں سے مُکَمَّل 72 اور جَامِعَةُ الْـمَدِیْنَه کے طلبہ کرام کیلئے مُرَتَّب شُدہ 92 مدنی اِنْعَامَات میں سے مُکَمَّل 92 مَدَنی اِنْعَامَات کا عامِل ہو وہ عطّار کا مَـحْبُوب ہے ۔

سوال14: فِکْر ِمدینہ   نہ کرنے میں سُستی کی وُجُوہَات کیا کیا ہوسکتی ہیں ؟

جواب: روز مَرّہ زِنْدَگی کے معمولات میں اپنے اَعمال کے مُحَاسَبہ ( یعنی فِکْرِ مدینہ ) کا وَقْت نہ رکھنا٭بے سوچے سمجھے فِکْرِ مدینہ کا وَقْت مُقَرَّر کرنا٭طے شُدہ وَقْت پر مَدَنی اِنْعَامَات کے رسالے کا ہونا مگر قلم ( Pen )کا نہ ہونا یا قلم ( Pen )ہونا مگر رسالے کا نہ ہونا یا دونوں کا نہ ہونا٭نَفْس و شیطان کی رکاوٹیں ، بے جا سستی و دیگر مَصْرُوفِـیَّات کی بنا پر طے شُدہ وَقْت پر فِکْرِ مدینہ نہ کرنا ۔

سوال15: مدنی اِنْعَامَات کی مَـجْلِس بنانے کا مَقْصَد کیا ہے ؟

جواب: ذِمَّہ داران کو تَصَوُّف اور تقویٰ کا ذِہْن دینا ،  نیک و با عَمَل بنانا اور عَمَل کا جذبہ پیدا کرنا وغیرہ گویا مدنی اِنْعَامَات کی مَـجْلِس بنانے کا بُنْیَادِی مَقْصَد ہے ۔ [1]

سوال16: مَدَنی اِنْعَامَات  کی بُنْیَاد کس  چیز پر  ہے ؟

جواب: مَدَنی اِنْعَامَات کی بُنْیَاد عِلْم و عَمَل پر ہے ۔ [2]

سوال17 : کن  کن جگہوں پر اِشارے سے گفتگو کی جا سکتی ہے ؟

جواب: گفتگو کے اِشارے سیکھ لیجئے اور ضَرورتاً اس طرح کی تقسیم کر لیجئے مَثَلًا والدین سے نیز فون پر زبان سے بات کروں گا ،  جو چھوٹا



[1]     مدنی مشورہ مرکزی مجلس ِشوریٰ ، ۲۳تا۲۷محرم الحرام۱۴۲۹ھ بمطابق جمعہ1 تا 5فروری 2008ء

[2]     مدنی مشورہ مرکزی مجلس ِشوریٰ ، ۱۲تا۱۴شوال المکرم ۱۴۳۳ ھ بمطابق 31 اگست تا 2 ستمبر2012ء مفہوماً

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن