30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
٭اے ابنِ آدم! اللہ پاک کا حق سب سے اَفْضَل ہے اور وہ اس وَقْت تک تجھ سے راضی نہ ہوگا جب تک توان اَحْکام کو پورا نہ کرے گا جو اس نے تجھ پر لازِم کئے ہیں ۔
٭اے ابنِ آدم! جب تو لوگو ں کو نیک کام کرتا دیکھے تو ان سے آگے بڑھ جانے کی کوشش کر ، مگر جب انہیں ہَلاکَت و بربادی کے کاموں میں مُبْتَلا دیکھے تو ان سے اور ان کے اَفْعَال سے کوسوں دُور بھاگ جا ۔ ہم نے ایسے لوگ بھی دیکھے ہیں جنہوں نے اپنی دُنیا کو عَاقِـبَت( آخِرَت )پر تر جیح دی تو وہ ذلیل و خوار ہو گئے ۔
٭اے ابنِ آدم!اِیمان کی حقیقت پانا چاہتا ہے تو لوگوں کے وہ عیب مت اُچھال جو تجھ میں پائے جاتے ہیں ، بلکہ پہلے اپنے عیوب کی اِصْلَاح کی فِکْر کر ، کہ جب تُو اپنے عُیُوب کی اِصْلَاح میں لگ جائے گا تو تجھے دوسروں کے عیب دیکھنے کی فُرْصَت ہی نہ ملے گی ۔
٭اے ابنِ آدم! تُو اِیمان اور خِیانَت کو ایک ساتھ جَمْع نہ کر ۔
٭اے ابنِ آدم! تُوکیسے کامِل مؤمن ہوسکتا ہے جبکہ تیرا پڑوسی ( تجھ سے )مَحْفُوظ نہ ہو ؟
٭اے ابنِ آدم! تُو کیسے کامِل مسلمان ہو سکتا ہے جبکہ لوگ تجھ سے سَلامَت نہ ہوں ؟
٭اے ابنِ آدم!دُنْیَوی ذِلَّت سے گھبرا نہ دُنْیَوی عزّت کی خاطِر دنیا داروں سے مُقَابَلَہ کر ۔ بلکہ اللہ پاک سے ہر دم ڈر ، مَعْلُوم نہیں تجھ سے جو گناہ سرزَد ہوا ہے ، اس کے بدلے اللہ پاک تیرے ساتھ کیا مُعَامَلہ فرمائے گا اور موت کے بعد نہ جانے تجھے کیسی کیسی ہلاکتوں اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا ؟
٭اے لوگو! سنجیدہ ہو جاؤ ۔ اب وَقْت آگیا ہے کہ آنکھیں کھول لو ۔ خُدا کی قسم!دنیا جب دنیا داروں کیلئے کھولی گئی تو ساتھ ہی اس کے کُتّے ( یعنی حِرْص اور فتنہ و فساد ) بھی کھول دیئے گئے جو کہ انتہائی بُرے ہیں ۔ یہاں تک کہ جو لوگ ان کُتّوں کا شِکار بنے وہ حُصُولِ دنیا کی خاطِر ایک دوسرے پر تَلواریں لے کر چڑھ دوڑے اور بعض نے تو دوسروں کی حُرْمَت تک کو حلال سمجھ لیا ۔ ہائے !اَفْسَوس!یہ کتنا بڑا فساد ہے ۔
٭اے لوگو! اس ذات کی قسم! جس کے قبضۂ قُدْرَت میں حَسن کی جان ہے ! اس دنیا میں ہر ایک غم و پریشانی میں مُبْتَلا ہے ۔ لِہٰذا راحت چاہتے ہو تو جَلْدی سے بارگاہِ خُداوندی میں حاضِر ہو جاؤ ۔
٭اے ابنِ آدم!جو رِزْق تیرے نصیب میں ہے وہ تجھے مل کر ہی رہے گا( اسکی فِکْر میں خود کو ہلکان نہ کر ) ، کہ اُمُورِ آخِرَت سے نجات پانے کے لئے تو نیکیوں کا زیادہ مُحتَاج ہے ، لِہٰذا تجھ پر لازِم ہے کہ تُو آخِرَت کی تیاری کر ۔ اگر تُو یہ کام کرنے لگے گا تو دنیا خود تیرے قدموں میں آگِرے گی ۔
٭اے ابنِ آدم!بندے دو۲ طرح کے ہوتے ہیں: آخِرَت کے طَلَب گار اسے پاکر کبھی نہ کھوئیں گے ، مگر جو لوگ دنیا کی طَلَب میں رہتے ہیں وہ جو پاتے ہیں اس سے زیادہ کھو دیتے ہیں ۔
٭اے ابنِ آدم!دنیا بس اپنے اِخْتِتام کے قریب ہے ، اس کی نعمتیں دائمی ہیں نہ اس کے مَصَائِب و آلام سے کوئی مَحْفُوظ ہے ، اس کی ہر نئی چیز پرانی ہو جاتی ہے ، اس میں کوئی سدا صِحَّت مند رہتا ہے نہ ہمیشہ غنی رہتا ہے ۔ یہ اپنے رہنے والوں کو اَکْثَر عذاب سے دوچار اور کھیل تماشا بنائے رکھتی ہے ۔ اس میں تیرے لئے صِرف وُہی شے فائدہ مند ہے جسے تُو آخِرَت کے لئے بھیج چکا ہے ۔ لِہٰذا دنیا میں مال
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع