30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اللہ پاک کی اُن پر رَحْمَت ہو اور ان کے صَدْقے ہماری بے حِساب مَغْفِرَت ہو ۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مدنی انعامات سے متعلق شرعی وتنظیمی احتیاطوں پر مُشْتَمِل سوالات شرعی احتیاطیں
سوال1 : نگران و ذِمَّہ داران کے ترغیب دِلانے پر مَدَنی اِنْعَامَات پر عَمَل کا بظاہِر اِقْرَار تو کر لیا مگر دِل میں نِیَّت نہ تھی ، تو ایسا کرنا کیسا ؟
جواب: یہ جھوٹ اور وعدہ خِلافی ہے ۔
سوال 2 : مَدَنی اِنْعَامَات کا عامِل بنانے کے لئے کسی پر اس قَدْر اِصْرَار کرنا کہ وہ جان چھڑانے کے لئے جھوٹا اِقْرَار ( False confession ) کرلے تو ایسا کرنا کیسا ؟
جواب: کسی کو مَدَنی اِنْعَامَات کا عامِل بنانا اگرچہ اَچھّا کام ہے ، مگر اس حد تک اِصْرَار کرنا دُرُسْت نہیں کہ کوئی جان چھڑانے کیلئے جھوٹا اِقْرَار کرنے پر مَـجْبُور ہو جائے ۔
سوال 3 : کیا ملازم و مزدور اور طالبِ علم نفل روزہ رکھ سکتے ہیں ؟
جواب: ملازِم یا مزدور اگر نفل روزہ رکھیں اورکام پُورا نہیں کر سکتے تو ’’مُسْتَاجِر ‘‘( یعنی جس نے مُلازَمت یا مزدوری پر رکھا ہے اُس ) کی اِجازَت ضَروری ہے اور اگر کام پورا کر سکتے ہیں تو اِجازَت کی ضَرورت نہیں ۔ ( اگر وَقْف کے اِدارے میں ملازِم ہیں اور نَفْل روزہ رکھنے کی صُورَت میں کام پورا نہیں کرسکتے تو کسی کی اِجازَت کارآمد نہیں ، ملازمت کرنے والے بارہا سمجھتے ہیں کہ روزے کی وجہ سے ان کے کام میں حَرَج واقع نہیں ہو رہا حالانکہ بسا اَوقات بَہُت زیادہ رُکاوَٹ پڑ رہی ہوتی ہے خصوصاً عوامی مَقامات پر کام کرنے والے ، ہوٹلوں پر کھانا پکانے والے ، میزوں پر پہنچانے والے یا مزدور وغیرہا تو ان کا اپنے ذِہْن میں ایک آدھ مرتبہ سمجھ لینا کافی نہیں کہ کام میں حَرَج نہیں ہورہا بلکہ نہایت غور کرلینا ضَروری ہے کہ کہیں نَفْل روزے کے شوق میں اِجارے کے کام میں سُستی کر کے حرام کمائی کمانے کے مُرْتکِب نہ ہوں ، خصوصاً دینی مَدَارِس کے اَسَاتِذہ کو اس مسئلے کا خَیال رکھنا ضَروری ہے کہ انہیں تو کوئی نَفْل روزوں میں رُخْصَت کی اِجازَت بھی نہیں دے سکتا ) طالِبِ عِلْمِ دِین اگر اپنی تعلیم میں معمولی سا بھی حَرَج دیکھے تو ہرگز نَفْل روزہ نہ رکھے بلکہ وہ ہفتہ وار چھٹی کے دن روزہ رکھ سکتا ہے نیز مَدَنی قافلے کے مسافرین تھوڑی سی بھی کمزوری مَحْسُوس کریں تو نَفْل روزہ نہ رکھیں تاکہ حُصُولِ عِلْمِ دین اور نیکی کی دعوت کے اَفْضَل ترین کام میں کمزوری رُکاوَٹ نہ بنے ۔ جہاں بھی نَفْل روزے کے سَبَب کسی اَفْضَل کام میں حَرَج واقع ہوتا ہو وہاں روزہ نہ رکھے ۔ ماں باپ اگر بیٹے کو نَفْل روزے سے اِس لئے منْع کریں کہ بیماری کا اندیشہ ہے تو والِدَین کی اِطَاعَت کرے ۔ شوہَر کی
اِجازَت کے بِغیر بیوی نَفْل روزہ نہیں رکھ سکتی ۔ [1]
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع