30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو!مَدَنی اِنْعَامَات کی وجہ سے کثیر اِسْلَامی بھائیوں کو جو برکتیں حاصِل ہوئیں اور جو ہو رہی ہیں وہ شُمار سے باہَر ہیں ، یہی وجہ ہے کہ اس مَدَنی مَاحَول میں کئی اِسْلَامی بھائی ایسے بھی ہیں جنہیں فِکْرِ مدینہ کرتے ہوئے سالوں ہو گئے ہیں کہ شاید ہی کبھی کسی ماہ انہوں نے مَدَنی اِنْعَامَات کا رِسَالَہ جَمْع نہ کروایا ہو ۔ مِثال کے طور پر صوبہ پنجاب کے شہر سردار آباد( فیصل آباد ) کے اطراف میں رہنے والے ایک اسلامی بھائی کا تحریری بیان ہے کہ گُزَشْتَہ 12 سال سے ایک مرتبہ بھی مَدَنی اِنْعَامَات کا رِسَالَہ جَمْع کروانے میں ناغہ نہیں کیا ، بلکہ گُزَشْتَہ ڈیڑھ سال میں کوئی دن ایسا نہیں گزرا کہ انہوں نے فِکْرِ مدینہ نہ کی ہو ۔ چُنَانْچِہ مَدَنی اِنْعَامَات پر عَمَل کی بَرَکَت سے نہ صِرف انہیں سورۂ ملک زبانی یاد ہو چکی ہے ، بلکہ اللہ پاک کے فَضْل و کَرَم سے انہیں کئی بار خواب میں شَیْخِ طَرِیْقَت ، اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دیدار کی سَعَادَت بھی مل چکی ہے اور اَلْحَمْدُ لِلّٰہ! تادمِ تحریر وہ اس وَقْت ڈویژن ذِمَّہ دار کی حَیْثِـیَّت سے مَدَنی کاموں کی دھومیں مچانے میں مَصْرُوف ہیں ۔ اسی طرح کوٹ باغ علی المشہور پنڈبھٹہ مصطفے ٰ آباد( رائے ونڈ ) کے ایک اِسْلَامی بھائی کا بھی تحریری بیان ہے کہ اللہ پاک کے فَضْل و کَرَم سے وہ 2003ء میں دَعْوَتِ اِسْلَامی کے مشکبار مَدَنی مَاحَول سے وَابَسْتہ ہوئے اور اس وَقْت سے لے کر تا دمِ تحریر ان کی مدنی اِنْعَامَات پر عَمَل کی ترکیب رہی ہے ، بلکہ 2004ء سے مسلسل 8 یا 10 دن کی فِکْرِ مدینہ کے عِلاوہ ہر روز فِکْرِ مدینہ کی سَعَادَت بھی ملتی رہی ہے ۔
میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو!مرحباصد مرحبا!وہ تمام اِسْلَامی بھائی کس قَدْر خوش قِسْمَت ہیں جو روزانہ فِکْرِ مدینہ کی سَعَادَت پاتے ہیں اور ان اسلامی بھائیوں کی قِسْمَت پر بِلاشُبہ رَشْک کرنے کو جی چاہتا ہے ، جو اس فانی دُنیا سے کُوچ تک فِکْرِ مدینہ کی سَعَادَت پاتے رہے اور وَقْتِ رُخْصَت مرشدِ کریم انہیں الوداع کرنے تشریف لائے ۔ چُنَانْچِہ ، بلوچستان کے شہر سُوئی کے مقیم اِسْلَامی بھائی کا بیان ہے کہ میرے بڑے بھائی( عمر تقریباً 35 سال )2003ء سے بیمار رہنے لگے کافی عِلاج کروایا مگر مَرَض بڑھتا ہی رہا ۔ اکتوبر کے مہینے میں ڈاکٹروں نے بلڈ کینسر کا مَرَض تشخیص کیا ۔ میرے بھائی عاشِقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دَعْوَتِ اِسْلَامی کے مَدَنی مَاحَول سے وَابَسْتہ تھے اور زمانے کے ولی شَیْخِ طَرِیْقَت ، اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ذریعے مرید بن کر عطاری ہوچکے تھے ، انہی بَرَکتوں کے طفیل سر پر سبز عمامہ شریف کا تاج سجا رہتا ۔ سَخْت کمزوری اور تکلیف کے باوُجُود جب تک زندہ رہے کوئی نَماز قضا نہ ہونے دی ، بلکہ لوگ اس بات پر حیران تھے کہ یہ اس حَالَت میں بھی اپنے پیر و مرشد اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عَطا کردہ مَدَنی اِنْعَامَات کے مُطابِق مَعْمُول رکھتے ہیں مَثَلًا اِشْرَاق وچاشت ، اَوَّابِیْن اور صلوٰۃُ التوبہ کی پابندی کے عِلاوہ رات کو اِہتِمام سے سورۂ ملک سُنا کرتے ۔ ایسا لگتا کہ وہ 72 مَدَنی اِنْعَامَات کا عامِل بن کر مرشِدِ کریم کا مَنْظُورِ نَظَر بننا چاہتے تھے ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!اُن کی زبان پَر سارا دن کَلِمَۂ طَیِّبہ لَآاِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ مُـحَمَّدٌ رَّسُولُ اللّٰه ، ذِکْرُ اللہ یا دُرُودِ پاک الصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُوْلَ اللّٰهِ وَعلٰی اٰلِكَ واَصْحَابِكَ یا حَبِیْبَ اﷲ جاری رہتا ۔
جس روز اِنْتِقَال ہوا ، ساری رات زبان پر ذِکْرُ اللہ ، دُرُود شریف اور کَلِمَۂ طَیِّبہ کا وِرْد جاری رہا ۔ کمزوری کے باعِث نَمازِ عشا اِشاروں میں ادا کی ۔ صُبْح جب میں نَمازِ فَجْر مَسْجِد میں ادا کر کے واپس آیا تو دیکھا کہ بھائی جو سہارے کے بغیر اُٹھ نہیں سکتے تھے بغیر سہارے اُٹھ کر آگے بڑھنے کی کوشِش کر رہے ہیں اور والِدہ انہیں سنبھال رہی ہیں ، میں نے قریب پہنچ کر پوچھا: بھائی!کیا بات ہے ؟ کہاں جانا ہے ؟ تو بولے : وہ دیکھو سامنے میرے پیر و مرشد اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ تشریف لائے ہیں ۔ یہ کہنے کے بعد ان کا جِسْم ڈِھیلا پڑ گیا ، میں نے سہارا دے کر انہیں بستر پر لِٹایا اور دیکھا تو ان کی رُوْح قَفَسِ عُنْصُرِی سے پرواز کرچکی تھی ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع