30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نگاہیں نیچے رکھنے والا ، لکھ کر گفتگو کرنے والا ہوتاہے ۔ یہ وہ باتیں ہیں ، جس سے مَعْلُوم ہوتا ہے کہ اس نے مَدَنی اِنْعَامَات کو اپنی رُوح میں سَمولیا ہے ۔ [1] (19)ہماری نِجی زِنْدَگی اورتنظیمی سرگرمیاں مَدَنی اِنْعَامَات میں ڈھلی ہوئی ہونی چاہئیں ۔ [2] (20)مدنی انعامات کے عامِلین کی صُحْبَت اِخْتِیار کیجئے ۔ [3]
کاش!چھوڑوں نہ’’مَدنی اِنعامات‘‘ تُو عنایت مُداوَمت فرما[4]
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو!دیکھا آپ نے کہ شَیْخِ طَرِیْقَت ، اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فرامین اور مرکزی مَـجْلِسِ شوریٰ کے مدنی مشوروں کے مدنی پھولوں میں مَدَنی اِنْعَامَات کے کیسے کیسے فَوائد بیان ہوئے ، لِہٰذا ہمیں بھی چاہئے کہ کامیاب زِنْدَگی گزارنے کے لئے ان مَدَنی اِنْعَامَات پر عَمَل کرتے ہوئے فِکْر ِمدینہ کو اپنی زِنْدَگی کا ایک لازِم حِصّہ بنا لیں کہ بِلاشبہ عاشِقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دَعْوَتِ اِسْلَامی کے مہکے مہکے مَدَنی مَاحَول میں اِسْلَامی بھائیوں اور اِسْلَامی بہنوں کی ایک کثیر تعداد ایسی ہے ، جن کی زِنْدَگی میں ان مَدَنی اِنْعَامَات نے مَدَنی اِنْقِلاب پیدا کر دیا ہے ۔ بَہُت سے تو ایسے ہیں کہ مَدَنی اِنْعَامَات کا رِسَالَہ پڑھ کر ہی حیران رَہ جاتے ہیں کہ اِس مُـخْتَصَر سے رِسالے میں ایک مُسلمان کو اِسْلَامی زِنْدَگی گزارنے کا کتنا زَبَرْدَسْت و مُنَظَّم فارمولا دے دیا گیا ہے ! چُنَانْچِہ مَدَنی اِنْعَامَات کے رِسَالے کی بَرَکت سے اُن کو نَماز کا جذبہ ہی نہیں ملتا ، بلکہ وہ دوسروں کو بھی مَسْجِد میں لے جانے کی کوشش کرنے لگتے ہیں ، ایک وَقْت بھی نَماز نہ پڑھنے والے یا کبھی کبھار پڑھنے والے یا پابندی سے نہ پڑھنے والے پانچ۵ وَقْت نَمازِ باجَمَاعَت کی ادائیگی کے لئے مَسْجِد کی پہلی صف میں ہی نَظَر نہیں آتے بلکہ تَـھَجُّد اور اِشْرَاق و چاشت ادا کرنے والے بھی بن جاتے ہیں اور بعض خوش نصیبوں کی قِسْمَت تو یوں بھی جاگ اٹھتی ہے کہ بسا اَوقات انہیں مَغْفِرَت کی نوید ( خوشخبری )اللہ کے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی زبانی سنائی جاتی ہے ۔ جیسا کہ زم زم نگر( حیدرآباد بابُ الاسلام ، سندھ ) کے ایک اِسْلَامی بھائی کا کچھ اس طرح حلفیہ بیان ہے کہ ماہِ رَجَبُ الْمُرَجَّب 1426ھ کی ایک شب مجھے خواب میں مصطَفٰے جانِ رحمت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی زِیَارَت کی عظیم سَعَادَت ملی ۔ لبہائے مُبارَکہ کو جنبش ہوئی اور رَحْمَت کے پھول جھڑنے لگے ، اَلْفَاظ کچھ یوں ترتیب پائے : جو اس ماہ روزانہ پابندی سے مَدَنی اِنْعَامَات سے مُتَعَلِّق فِکْرِ مدینہ کرے گا ، اللہ پاک اُس کی مَغْفِرَت فرما دے گا ۔
مَدَنی انعامات کی بھی مرحبا کیا بات ہے قُربِ حق کے طالبوں کے واسطے سوغات ہے
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع