30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہے کہ فُلاں اِسْلَامی بھائی یا اِسْلَامی بہن کا مَدَنی اِنْعَامَات پر عَمَل ہے تو دِل باغ باغ بلکہ باغِ مدینہ ہوجاتا ہے ۔ یا سنتا ہوں کہ فلاں نے زبان اور آنکھوں کا یا ان میں سے کسی ایک کا قُفلِ مدینہ لگایا ہے توعجیب کیف و سُرور حاصِل ہوتا ہے ۔ [1](13)جو کوئی مَدَنی اِنْعَامَات کے مُطابِق اِخلاص کے ساتھ اللہ پاک کی رِضا کے لئے عَمَل کرے گا تو وہ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اللہ پاک کا پیارا بن جائے گا ۔ [2](14)اگر کوئی صحیح معنوں میں مَدَنی اِنْعَامَات پر عَمَل کرے تو وہ نیک وپرہیزگار بن جائے گا ۔ [3]
میں بن جاؤں سراپا مَدنی اِنعامات کی تصویر بنوں گا نیک یا اللہ اگر رَحمت تِری ہوگی[4]
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(15)اِسْلَامی زِنْدَگی کیسے گزارنی ہے ؟ اس کی مَعْلُومَات کے لئے مَدَنی اِنْعَامَات کا رِسَالَہ پڑھئے اور اس کے مُطابِق زِنْدَگی گزارئیے ۔ [5](16)اگر آپ نیک بننا چاہتے ہیں تو مَدَنی اِنْعَامَات پر عَمَل کیجئے ۔ [6](17)جو اِخلاص کے ساتھ مَدَنی اِنْعَامَات پر عَمَل کرے گا ، وہ باعَمَل بن جائے گا ۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ[7](18)جو مَدَنی اِنْعَامَات کے مُطابِق زِنْدَگی گزار رہے ہیں ، وہ بہترین مسلمان ہیں ۔ [8]
عامِلینِ مدنی انعامات کو امیر اہلسنت کی دُعائیں
مَدَنی اِنْعَامَات کے عامِل کو شَیْخِ طَرِیْقَت ، اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ دُعائیں دیتے ہوئے فرماتے ہیں:
٭٭یاربِّ مصطفے ٰ!جو تیری رِضا کے لئے ان مَدَنی انعامات کے مُطابِق عَمَل کرے ، اسے اس سے پہلے موت نہ دے جب تک وہ مدینہ نہ چُوم لے ۔ [9]
٭٭یااللہ!جو کوئی سچّے دل سے مَدَنی اِنْعَامَات پر عَمَل کرے ، روزانہ فِکْرِ مدینہ کے ذریعے رِسَالَہ پُر کرے اور ہر مدنی ماہ کی پہلی تاریخ کو اپنے ذِمَّہ دار کو جَمْع کروادیا کرے ، اُس کو اِس سے پہلے موت نہ دینا ، جب تک یہ کلمہ نہ پڑھ لے ۔ آمین
تُو ولی اپنا بنالے اُس کو ربِّ لَم یَزل ’’مَدنی اِنعامات‘‘ پرکرتا ہے جو کوئی عمل [10]
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مدنی انعامات کے بارے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے مدنی پھول
[1] جنت کے طلبگاروں کیلئے مدنی گلدستہ ، ص۳۳
[2] جنت کے طلبگاروں کیلئے مدنی گلدستہ ، ص۴۶
[3] خصوصی مدنی مذاکرہ ، ۹ ربیع الآخر۱۴۳۶ھ بمطابق 29 جنوری 2015ء
[4] وسائِلِ بخشش( مرمّم ) ، ص۳۹۳
[5] مدنی مذاکرہ ، ۹جمادی الاولیٰ۱۴۳۷ ، مدنی پھول نمبر3
[6] مدنی مذاکرہ ، ۴رمضان المبارک ۱۴۳۷
[7] مدنی مذاکرہ ، ۲۶رمضان المبارک ۱۴۳۷ ، یکم جولائی 2016ء
[8] مدنی مذاکرہ ، ۱۷رمضان المبارک۱۴۳۵ھ
[9] جنت کے طلبگاروں کیلئے مدنی گلدستہ ، ص۴۶
[10] وسائِلِ بخشش( مرمّم ) ، ص۶۳۵
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع