دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani inamat | مدنی انعامات

book_icon
مدنی انعامات

رَمَضَانُ الْمُبَارَک  تا ذُو الْحَجَّۃُ الْحَرَام ( 4ماہ )

( 65 ) ( 66 )  اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے تمام رسائل و پمفلٹ کا مُطَالَعَہ

 

اجتماعی فِکْرِ مدینہ کا طریقہ

میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو!اجتماعی فِکْرِ مدینہ کروانے والے اِسْلَامی بھائی کو چاہئے کہ وہ سب سے پہلے یوں کہے :  

آئیے !مَدَنی اِنْعَامَات کا رِسَالَہ پُر کرنے سے پہلے ”اچھی اچھی نِیَّتیں“کر لیتے ہیں:

(1)رِضائے الٰہی کیلئے خود بھی مَدَنی اِنْعَامَات کے رِسالے سے آج کی فِکْرِ مدینہ( یعنی  اپنا مُحَاسَبہ )کروں گا اور دوسروں کو بھی ترغیب دوں گا ۔

(2)جن مَدَنی اِنْعَامَات پر عَمَل ہوا اُن پر اللہ پاک کی حَمد ( یعنیشُکْر )بجا لاؤں گا ۔

(3)جن پر عَمَل  نہ ہوسکا اُن پر اَفْسَوس اور آئندہ عَمَل  کرنے کی کوشِش  کروں گا ۔

(4)گناہوں سے بچانے والے کسی مَدَنی اِنْعَام پر خدا نخواستہ عَمَل نہ ہوا تو توبہ و اِسْتِغْفار کے ساتھ ساتھ آئندہ گناہ نہ کرنے کا عہد کروں گا ۔

(5)بلا ضَرورت اپنی نیکیوں( مَثَلًا فُلاں فُلاں یا اِتنے مَدَنی اِنْعَامَات پر عَمَل ہے )کا اِظْہَار نہیں کروں گا ۔

(6)جن مَدَنی اِنْعَامَات پر بعد میں عَمَل  ہو سکتا ہے ( مَثَلًا آج313 بار دُرُود شریف نہیں پڑھے ) تو بعد میں یا کل عَمَل کر لوں گا ۔

(7)مَدَنی اِنْعَامَات کا رسالہ پُر کرنے کے اصل مَقْصَد( مَثَلًا خوفِ خدا ، تقویٰ ،  اَخلاقیات کی درستی ، مَدَنی  کاموں میں ترقی وغیرہ )کو حاصِل کرنے کی کوشش کروں گا ۔ 

(8)کَل بھی مَدَنی  اِنْعَامَات کا رِسَالَہ پُر( یعنی فکرِ مدینہ ) کروں گا ۔

(9)رَسمی خانہ پُری نہیں بلکہ غور و فِکْر  کے ساتھ مَدَنی اِنْعَامَات کا رِسَالَہ پُر کروں گا ۔ 

پھر یوں کہئے : آج جن جن مَدَنی انعامات پر عَمَل کی سَعَادَت پائی ، نیچے دئیے گئے خانوں میں صحیح ( یعنی الٹا رائٹ ) کا نشان اور عَمَل نہ ہونے کی صورت میں ( 0 ) کا نشان لگائیے ۔

تَوَجُّہ: اپنے ہی مَدَنی انعامات کے رسالے پر نگاہ رکھتے ہوئے فِکْرِ مدینہ کیجئے :

( 1 )اَچّھی اَچّھی نیتیں کیں ؟ ( 2 ) پانچوں نَمازیں تکبیرِ اولیٰ کے ساتھ باجَمَاعَت اَدا کیں ؟ ( 3 ) ہر نَماز کے بعدآیۃُ الکرسی ،  تسبیحِ فاطمہ ،  سورۂ اِخْلَاص پڑھی ؟ ( 4 )اَذَان و اِقَامَت کا جواب دیا ؟  ( 5 ) 313 بار دُرُودِ پاک پڑھے ؟  ( 6 ) مسلمانوں کو سلام کیا ؟ ( 7 )آپ اور جی سے گفتگو کی ؟ ( 8 )جائز بات کے اِرَادے پر اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کہا ؟  ( 9 ) سلام اور چھینکنے والے کی حَمد پر جواب دیا ؟ ( 10 ) دَعْوَتِ اِسْلَامی کی اِصطلاحات اِسْتِعمال کیں ؟ ( 11 )بھوک سے کم کھاتے ہوئے پیٹ کا قُفْلِ مدینہ لگایا ؟ ( 12 )دو۲ مَدَنی دَرْس دئیے یا سنے ؟ ( 13 )مَدْرَسَةُ الْـمَدِیْنَه بالغان پڑھا  یا پڑھایا ؟ ( 14 ) 12منٹ اِصْلَاحی کتاب اور فیضانِ سنّت سے ترتیب وار 4صفحات پڑھے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن