30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
یَا رَسُولَ اللہ! مُجرِم حاضِرِ دربار ہے نیکیاں پلّے نہیں سر پر گُنہ کا بار ہے
نامۂ اعمال میں کوئی نہیں حُسنِ عمل پاس دولت نیکیوں کی کچھ نہیں نادار ہے
تم شہِ ابرار یہ سب سے بڑا عِصیاں شِعار یوں شَفاعت کا یہی سب سے بڑا حقدار ہے [1]
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو! دیکھا آپ نے ہمارے بُزُرْگانِ دِیْن رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہِم کی مَدَنی سوچ کیسی تھی!انہیں ہر دَم یہی فِکْر رہتی کہ اے کاش! دنیا سے رخصتی کے وَقْت اِیمان سَلامَت رہے اور جب بروزِ قِیامَت بارگاہِ خُداوندی میں حاضِری ہو تو شرمساری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اس بات کا خُصُوصی خَیال رکھتے کہ ان کا کوئی لمحہ غَفْلَت ( Headlessness )میں گزرے نہ اپنے رب کی مَعْصِیَت ( Sin ) میں ۔ لِہٰذا ہم بھی ہمیشہ یہی کوشش کریں کہ ہم سے کوئی ایسا کام سرزَد نہ ہو جس کی وجہ سے بروزِ قِیامَت بارگاہِ خُداوندی میں حِساب کِتاب کے وَقْت ہمیں شرمسار ہونا پڑے ۔ چُنَانْچِہ ،
مَنْقُول ہے کہ کسی بزرگ نے اپنے بیٹے سے فرمایا: دن بھر جو بھی بات سنو یا جو کچھ دیکھو اور جو بھی عَمَل کرو شام کو مجھے بتانا ۔ چُنَانْچِہ اس شام بیٹے نے دن بھر کی کارگُزاری کی رپورٹ ( Report )تو دے دی ، مگر اگلے دن مَعْذرَت ( Sorry )کرتے ہوئے عَرْض کی: ابا جان!پہاڑ ( Mountain )تو سر پر رکھ سکتا ہوں لیکن دن بھر کے اَعمال کی کارگُزاری سنانے کی مجھ میں ہِمَّت ہے نہ بیان کی جُرْأَت ۔ اس پر اس کے والِد صاحِب نے فرمایا: میں بھی تمہیں مَـجْبُور نہیں کروں گا ، بلکہ میں نے تو تمہیں یہ کام صِرف اس لئے کرنے کا کہا تھا تا کہ تم یہ جان سکو کہ جب تم میرے سامنے ایک دِن کا حِساب کتاب بیان نہیں کر سکتے تو پھر ساری زِنْدَگی کا حِساب کِتاب اللہ پاک کے ہاں کس طرح دے سکو گے ؟ [2]
تُلیں نہ حشر میں عطاؔر کے عمل مولیٰ بِلا حساب ہی تُو اس کو بخشنا یا رب[3]
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو! اَفْسَوس! صد اَفْسَوس! ہم اُمُورِ آخِرَت سے غافِل ہو چکے ہیں اور ہمیں حِساب کِتاب کی کوئی فِکْر ہی نہیں ، حالانکہ موت ( Death )سر پہ کھڑی ہے اور جو کرنا ہے ابھی کرنا ہے ۔
ایک دن مرنا ہے آخِر موت ہے کرلے جو کرنا ہے آخِر موت ہے
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو! حضرت سَیِّدُنا اِمامِ حَسَن بصری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے نصیحت بھرے یہ مَدَنی پھول ہمیشہ یاد رکھئے :
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع