دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani inamat | مدنی انعامات

book_icon
مدنی انعامات

کے وَقْت وُضُو کے لئے بیٹھتے ہیں تو سردی سے دانت بجتے ہیں پھر ہِمَّت  کر کے جب وُضُو شروع کر دیتے ہیں تو اِبْتِداءً  ٹھنڈک زیادہ مَحْسُوس ہوتی ہے مگر پھر بَتَدْرِیْج کم ہو جاتی ہے ۔  ہر مُشکِل کام کا یہی اُصُول ہے مَثَلًا کسی کو کوئی خطرناک بیماری لگ جائے تو وہ بے چین ہو جاتا ہے ، مگر رفتہ رفتہ جب عادی ہو جاتا ہے تو قُوَّتِ بَرْدَاشْت بھی پیدا ہو جاتی ہے ۔  لہٰذا فوراً سے پیشتر ہمیں مَدَنی اِنْعَامَات کا رِسَالَہ مَکْتَبَةُ الْـمَدِیْنَه کی کسی بھی شاخ سے ہدیۃً حاصِل کر لینا چاہئے اور مَدَنی انعام نمبر 15: کیا آج آپ نے یکسوئی کے ساتھ کم از کم 12 منٹ فکر ِمدینہ( یعنی اپنے اَعمال کا مُحَاسَبہ کرتے ہوئے ) جن جن مَدَنی اِنْعَامَات پر عَمَل ہوا رِسَالَہ میں ان کی خانہ پُری فرمائی ؟  کے مُطابِق عَمَل شروع کر دینا چاہئے ۔  اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ آہِسْتَہ آہِسْتَہ عَمَل میں اِضافے کے ساتھ دِل میں گناہوں سے نَفْرَت مَحْسُوس ہو گی ۔  ہو سکتا ہے کہ کسی کو مَدَنی اِنْعَامَات مُشکِل مَعْلُوم ہوں مگر ہِمَّت  نہ ہارئیے ۔ ۔  ۔  بلکہ یہ فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم یاد رکھئے : اَفْضَلُ العِبَادَاتِ اَحْمَزُھا ۔  یعنی اَفْضَل عِبَادَت وہ ہے جس میں زَحْمت زیادہ ہو ۔ [1] حضرت سَیِّدُنا ابراہیم بن اَدْہَم رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کا یہ فرمان بھی پلّے سے باندھنے والا ہے : جو عَمَل دُنیا میں جتنا دُشْوَار ہو گا بروزِ قِیامَت مِیزان میں اتنا ہی زیادہ وَزْن دار ہو گا ۔  [2]

مشکلات سے گھبرانا نہیں  چاہئے

میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو! فرمانِ باری تعالیٰ ہے :

فَاِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًاۙ( ۵ )  ( پ۳۰ ، الم نشرح : ۵ )        ترجمۂ کنز الایمان: تو بیشک دشواری کے ساتھ آسانی ہے ۔

اس آیتِ مُبارَکہ کی تفسیر میں صِرَاطُ الْـجِنَان ، جلد 10 صفحہ 747 پر ہے کہ کسی مُشکِل ،  مُصِیْبَت یا دشواری کے آجانے کی وجہ سے گھبرانا نہیں  چاہئے بلکہ اللہ تعالیٰ سے مُشکِل اور مُصِیْبَت دور ہو جانے اور دشواری آسان ہو جانے کی اُمِّید رکھتے ہوئے دُعا کرنی چاہئے ،  اللہ تعالیٰ نے چاہا تو بَہُت جلد آسانی مل جائے گی ۔ اللہ تعالیٰ اِرشَاد فرماتا ہے :

لَا یُكَلِّفُ اللّٰهُ نَفْسًا اِلَّا مَاۤ اٰتٰىهَاؕ-سَیَجْعَلُ اللّٰهُ بَعْدَ عُسْرٍ یُّسْرًا۠( ۷ ) ( پ۲۸ ، الطلاق: ۷ )

ترجمۂ کنز الایمان: اللہ کسی جان پر بوجھ نہیں رکھتا مگر اسی قابِل جتنا اسے دیا ہے قریب ہے کہ اللہ دشواری کے بعد آسانی فرما دے گا ۔

 مدنی انعامات پر عمل کرنے کا فرضی جدول

صبح دو۲ گھنٹے کا جدول

فَجْر کا وَقْت شروع ہونے سے 20منٹ پہلے بیدار ہو جائیے ۔  اگر وَقْتِ فَجْر 5بجے شروع ہو رہا ہے تو 4: 40 پر بیدار ہو جائیے ۔ ( کالمز میں لکھی گئی گنتی سے مُرادمدنی انعام نمبر ہے )

04:40تا 05:00

(1)اَچّھی اَچّھی نیتیں( 20 ) تَـحـِیَّةُ الْوُضُو ( 19 ) تَـھَجُّد( 39 )با وُضُو

05:35تا 05:40

 

( 18 ) سُنّتِ قبلیہ

05:00تا 05:05

( 5 ) اوراد و وظائف

05:40تا 06:00

( 2 )باجماعت نَماز ( 3 ) نَماز کے بعد کے وظائف(44 ) دعا ( 6 ) سلام ( 9 ) سلام کا جواب

 

 



[1]     کشف الخفاء ومزیل الالباس ،  حرف الھمزہ مع الفاء ،  ۱ /  ۱۴۱ ،  حدیث: ۴۵۹

[2]     تذکرۃ الاولیا ، باب یازدہم ذکر ابراہیم بن ادھم ،  ص۹۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن