30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اِسْتِعمال ہوتی ہیں ، ان سب سے زِیادَہ فائدہ مند مِسْوَاک ہے ۔ [1]مِسواک سے قوّتِ حافِظہ بڑھتی ، دردِ سر ( Headache )دُور ہوتا اور سَر کی رگوں کو سُکون ملتا ہے ۔ ان کے عِلاوہ نَظَرتیز ، مِعْدہ ( Stomach ) دُرُست اور کھانا ہَضْم ہوتا ہے ، عَقْل بڑھتی ، بچّوں کی پیدائش میں اِضافہ ہوتا ، بُڑھاپا دیر میں آتا اور پیٹھ مَضْبُوط ہوتی ہے ۔ [2]
یہ اکثر ساتھ اُن کے شانہ و مسواک کا رہنا
بتاتا ہے کہ دل ریشوں پہ زائد مہربانی ہے [3]
مشکل اَلْفَاظ کے معانی: شانہ: کنگھا ۔ دل ریشوں: زخمی دل والے لوگ ۔
شرحِ کلامِ رضؔا: سرکارِ مدینہ ، قرارِ قلب وسینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی عادَتِ مُبارَکہ تھی کہ کنگھا اور مسواک شریف اَکْثَر اپنے ساتھ رکھتے تھے ، کنگھے میں دندانے اور مسواک میں ريشے ہوتے ہيں ، اس سے ثابِت ہوتا ہے کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو دل ريشوں یعنی زخمی دل والوں سے مَحبَّت تھی ۔
٭مدنی انعام نمبر58 کے مُطابِق ہر پیر شریف ( یا رہ جانے کی صُورَت میں کسی بھی دن ) کا روزہ رکھنا معدے کی تکالیف اور بیماریوں میں مُفِیْد ہے ۔ کہ روزہ رکھنے سے نظامِ ہضم بہتر ، شوگر لیول( Sugar Level ) ، کولیسٹرول ( Cholesterol )اور بلڈ پریشر میں اِعْتِدَال رہتا ہے ، مزید یہ کہ دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ نہیں رہتاکیونکہ روزے کے دوران خون کی مِقْدَار میں کمی ہو جاتی ہے اور دل کو انتہائی فائدہ مند آرام پہنچتا ہے ۔ روزے سے جسمانی کِھچاؤ ، ذہنی تناؤ ، ڈِپریشن ( Depression )اور نفسیاتی اَمْرَاض کا خاتمہ ہوتا ، موٹاپے میں کمی اور اِضافی چربی خَتْم ہو جاتی ہے ۔ روزہ رکھنے سے بے اولاد خواتین کے ہاں اولاد ہونے کے امکانات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں ۔ [4]
کر لو نیَّت خوب کوشِش کر کے ہم اپنا عَمَل
مَدنی انعامات پر ہر دم بڑھاتے جائیں گے [5]
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
کیا مدنی انعامات پر عمل مشکل ہے ؟
میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو! یہ ایک وسوسہ ہے ، جسے فوراً ذِہْن سے جھٹک دیجئے کیونکہ مَدَنی اِنْعَامَات پر عَمَل قطعاً مُشکِل نہیں ، بلکہاَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت ، بانِیِ دعوتِ اسلامیدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ خود مَدَنی اِنْعَامَات کے رسالے کی ترغیب دلاتے ہوئے اِرشَاد فرماتے ہیں: مَدَنی اِنْعَامَات میں مَوجُود کئی مَدَنی اِنْعَامَات پر آپ کاپہلے سے ( Already )عَمَل ہوگا ۔ آپ مَدَنی اِنْعَامَات کے رسالے کو حاصِل فرماکر اس کو ایک بار پڑھئے تو صحیح!پھر آپ جان جائیں گے کہ اس کو نیک بننے کا نسخہ کیوں کہا جاتا ہے ۔
میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو! اگر بعض مَدَنی اِنْعَامَات مُشکِل بھی مَحْسُوس ہوں تو ہِمَّت رکھئے ! کیونکہ غالباً آپ کو تَجْرِبَہ ہو گا کہ سَخت سَرْدِی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع