دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani inamat | مدنی انعامات

book_icon
مدنی انعامات

عَزَّوَجَلَّشِفا ہو گی بِالْخُصُوص جُذام دُور کرنے کے لئے بہت مُفِید ہے ۔ جسے پھوڑے ( Pimples )نکلتے ہوں وہ روزانہ سورۂ مؤمن کو ایک بار پڑھ لیا کرے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّافاقہ ہوگا ۔  [1]

دے شوقِ تلاوت دے ذَوقِ عبادت          رہوں بَاوُضو میں سدا یا اِلٰہی[2]

٭مدنی انعام نمبر35 کے مُطابِق صدائے مدینہ لگاتے ہوئے پیدل چلنا صِحَّت مندی کی عَلامَت ہے ۔ کیونکہ پیدل چلنا مُـخْتَلِف قسم کی بیماریوں ( ہارٹ اٹیک Heart Attack ،  فالج ،  لقوہ ،  دماغی اَمراض ،  ہاتھ پاؤں اور بدن کا درد ،  زَبان اور گلے کی بیماریاں ، منہ کے چھالے ، سینے اور پھیپھڑے کے اَمراض ،  سینے کی جلن ،  شوگر ،  ہائی بلڈ پریشر ،  جگر اور پِتّے کے اَمراض وغیرہ ) سے بچاتا ہے ۔ مزید یہ کہ اس سے وَزْن اِعْتِدَال میں رہتا ،  ہڈیاں مَضْبُوط ہوتی اور تمام اَعْضَا بہتر طور پر کام کرتے ہیں ۔ [3]

’’صدائے مدینہ‘‘ دوں روزانہ صدقہ                                              ابو بکر و فاروق کا یا اِلٰہی[4]

٭مدنی انعام نمبر 38 کے مُطابِق سچ بولنے سے جسمانی اور دِماغی صِحَّت بہتر ہوتی ہے ،  ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جھوٹ بولنا انسان کی صِحَّت کو مُتَاَثِّر کرتا  اور بے خوابی و السر کا سَبَب بنتا ہے ۔  نیز جھوٹ بولنے والے حقائق کو چھپانے کی وجہ سے نفسیاتی دباؤ ( Depression )کا شکار ہوجاتے ہیں ۔ لِہٰذا سچ بول کران تمام آفات سے بچا جا سکتا ہے ۔  

حسد ،  وعدہ خِلافی ،  جھوٹ ،  چُغلی ،  غیبت و تہمت

مجھے ان سب گناہوں سے ہو نفرت یارسولَ الله[5]

٭مدنی انعام نمبر39 کے مُطابِق دن کا اکثر حِصّہ باوُضُو رہنے سے ہائی بلڈ پریشر ( High Blood Pressure ) کنٹرول ( Control )ہوتا ہے ۔  ایک ہارٹ اِسپیشلسٹ ( Heart Specialist ) کا بڑے وُثوق( یعنی اِعْتِماد )کے ساتھ کہنا ہے : ہائی بلڈ پریشر کے مریض کو وُضُو کر واؤ پھر اس کا بلڈ پریشر چیک ( Check )کرو لازِماً کم ہو گا ۔  اسکے عِلاوہ نفسیاتی اَمْراض کا بہترین عِلاج وُضو ہے ۔ مغربی ماہِرِین نفسیاتی مریضوں کو وُضو کی طرح روزانہ کئی بار بدن پر پانی لگواتے ہیں ۔ وُضُو میں اَعْضَا دھونے کی ترتیب فالج کی روک تھام کیلئے مُفِید ہے ۔  اگر اس ترتیب کا لِـحَاظ کئے بغیر چہرہ ( Face ) دھونے اور مسح کرنے سے آغاز کیا جائے تو بَدَن کئی بیماریوں میں مُبْتَلا ہو سکتا ہے ۔  [6]

٭مدنی انعام نمبر 50 کے مُطابِق مَدَنی حلیہ اپناتے ہوئے ٭عِمَامَہ شریف پہننا دَرْدِ سر ( Headache )کے لئے بَہُت مُفِید ہے ۔ اس سے دماغ ( Brain )کو تَقْوِیَت ملتی اور حافِظہ مَضْبُوط ہوتا ہے ۔  اسے باندھنے سے دائمی نزلہ نہیں ہوتا ،  اگر ہوتا بھی ہے تو اس کے اثرات کم ہوتے ہیں ۔ عِمَامَہ شریف کا شملہ حرام مغز کو موسمی اثرات مَثَلًا سردی گرمی وغیرہ سے تَحَفُّظ فراہم کرتا اور سرسام ( یعنی دِماغ کے



[1]     جنتی زیور ، ص۵۹۲تا۵۹۶ماخوذًا    

[2]     وسائِلِ بخشش( مرمّم ) ، ص۱۰۲

[3]     صدائے مدینہ ، ص۱۶ ، ۱۷ بتصرف

[4]     وسائِلِ بخشش( مرمّم ) ، ص۱۰۳

[5]     وسائِلِ بخشش( مرمّم ) ، ص٣٣٢

[6]     نماز کے احکام ، وضو اور سائنس ،  ص۶۹- ۷۰ بتصرف

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن