دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani inamat | مدنی انعامات

book_icon
مدنی انعامات

۔  نَماز گردن اور شانوں کے پٹھوں کے لئے بہترین ورزش ( Exercise )ہے ۔

نَمازوں میں مجھے ہر گز نہ ہو سُستی کبھی آقا          پڑھوں پانچوں نَمازیں باجماعت یارسولَ الله[1]

٭مدنی انعام نمبر11 کے مُطابِق مِٹّی کے برتنوں ( Earthenware ) میں پکا ہوا کھانا اسٹیل اور دوسری دھاتوں ( Metals )میں پکے کھانے کی نِسْبَت زیادہ دیر تک اپنی اَفادِیَت قائم رکھتا ہے ۔ ماہِرین ( Experts )کے مُطابِق نان اسٹک ( Non-stick ) ،  تانبے ( Copper ) ،  پیتل ( Brass )اور اسٹیل کے برتنوں کا اِسْتِعمال صِحَّت کیلئے مُضر ہے ۔

میں مٹی کے سادہ سے برتن میں کھاؤں    چٹائی کا ہو بسترا یا الٰہی[2]

نیز اسی مَدَنی انعام پر عَمَل کیلئے کھانے سے پہلے بھوک لگی ہونا ضَروری ہے کہ جو کوئی کھانا شروع کرتے وَقْت بھی بھوکا ہو اور ابھی بھوک باقی ہو اور ہاتھ کھینچ لے وہ ہر گز طبیب کا مُحتاج نہ ہو گا ۔ [3]جدید تحقیق کے مُطابِق کم کھانے سے انسان جَلْد بوڑھا ( Old ) نہیں ہوتا ،  بلکہ طویل عرصے تک جوان ( Young )نَظَر آتا ہے ۔ [4]منہ کے چھالوں ( Mouth ulcers ) اور تقریباً 80 فیصد بیماریوں کا عِلاج کم کھانے میں ہے ۔ [5] ہمیشہ کھانا کم کھانے کی سَعَادَت حاصِل کر کے بھوک کی بَرَکتیں لُوٹنے سے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ٹانگوں اور بَدَن کے مُخْتَلِف حصّوں کے دَرْد( Pain ) ،  قَبْض ( Constipation ) ،  سینے کی جلن ( Heartburn ) ، منہ کے چھالے ،  بار بار ہونے والے نزلے ( Flu ) ،  کھانسی ( Cough ) ،  گلے کے دَرْد اور مَسُوڑھوں میں خون آنا وغیرہ بَہُت سارے اَمراض کے ساتھ ساتھ مُنہ کی بدبو سے بھی جان چھوٹ جاتی ہے ۔ [6]

زَباں کا ،  آنکھ کا اور پیٹ کا قُفلِ مدینہ تُم                                            لگا لو ورنہ محشر میں پشیمانی بڑی ہوگی[7]

٭مدنی انعام نمبر 19 کے مُطابِق تَـھَجُّد کی نَماز پڑھنے سے بڑھاپا دیر سے آتا اور چہرہ نورانی ہو جاتا ہے ۔

٭مدنی انعام نمبر21 کے مُطابِق روزانہ تین۳ آیاتِ مُبارَکہ کی تِلاوَت سے جہاں دل میں کلامِ خُداوندی کی مَحبَّت پیدا ہوتی ہے ، وَہیں مُـخْتَلِف آیاتِ مُبارَکہ اور سورتوں کی تِلاوَت سے خاص برکتوں کا نُزُول ہوتا اور بیماریوں ( Diseases )سے نجات بھی ملتی ہے کہ بِلاشُبہ قرآنِ کریم سارے کا سارا باعِثِ شِفا ہے ۔  مَثَلًا سُورہ فاتحہ پڑھ کر مریض پر دَم کرنے سے آرام ہو جاتا ہے اور آنکھ کا دَرْد بَہُت جلد اچھا ہو جاتا ہے ۔ [8]  سورۂ کہف کو ہمیشہ پڑھنے والا برص و جُذام ( Leprosy ) [9]  اور بَلا سے محفوظ رہے گا ۔  سوتے وَقْت سورۂ نور کو تین۳ بار پڑھنے سے اِحْتِلام سے حِفَاظَت رہتی ہے ۔  بیمار کو تین۳ روز تک سورۂ قصص پڑھ کے پانی پر دم کر کے پِلائیں اِنْ شَآءَ اللہ



[1]     وسائِلِ بخشش( مرمّم ) ، ص۳۳۰

[2]     وسائِلِ بخشش( مرمّم ) ، ص۳۹۳

[3]     فیضانِ سنت ،  باب پیٹ کا قُفلِ مدینہ ،  ۱ / ۶۴۳

[4]     گھریلو عِلاج ، ص ۱۰بحوالہ روزنامہ آغاز ، 5 دسمبر 2007  ملتقطاً

[5]     گھریلو علاج ، ص۵۹

[6]     گھریلو علاج ، ص۶۹بتصرف          

[7]     وسائِلِ بخشش( مرمّم ) ، ص۳۹۳

[8]     جنتی زیور ، ص۵۸۸

[9]     یعنی ایسا مرض جس سے جسم سفید ہوجاتا ہے اورمرض کی شِدّت میں اَعْضَا بھی گل جاتے ہیں۔ ( اردو لغت بورڈ کراچی ،  ۶ /  ۵۵۴ )

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن