30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
٭جَدْوَل کے مُطابِق ہر ماہ تین۳دن کے مَدَنی قافِلے میں سَفَر کرنا ۔
میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو!اس مُـخْتَصَر مَدَنی جائزے سے مَعْلُوم ہوا کہ مذکورہ مَدَنی اِنْعَامَات میں سے ہر مَدَنی اِنْعَام نیکیاں کمانے کا ایک آسان ذریعہ ہے اور چونکہ شیطان ہمارا دشمن ہے جو کبھی نہیں چاہتا کہ ہم اُخْرَوِی کامیابی حاصِل کر سکیں ، لِہٰذا وہ ان آسان ذریعوں کو بھی مُشکِل بنا کر ہمارے سامنے پیش کرتا رہتا ہے ۔ اس لئے ہِمَّت نہ ہارئیے ، بلکہ دَعْوَتِ اِسْلَامی کی شیطان کے خِلاف جاری جنگ میں بھرپور شریک رہئے کہ اگر اِخْلَاص کے ساتھ کوشش کریں گے تو ان مَدَنی اِنْعَامَات پر بھی بآسانی عَمَل کر سکیں گے ۔ چُنَانْچِہ ،
72مدنی انعامات ایک نظر میں
میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو!ان 72 مَدَنی انعامات کو اگر موضوعاتی ترتیب دیں تو صُورَت کچھ یوں بنے گی: ٭13مَدَنی اِنْعَامَات عبادَت سے مُتَعَلّق ہیں٭10گناہوں سے بچانے ٭11اخلاقیات سے ٭19تنظیمی و مدنی کاموں سے ٭ 9مُطَالَعَہ سے ٭6 قُفْلِ مدینہ سے اور ٭3 مُسْتَحَب کاموں سے مُتَعَلِّق ہیں ۔
عبادَت سے متعلق مَدَنی اِنعامات
( ذیل کے کالمز میں لکھی گئی گنتی سے مُرادمدنی انعام نمبر ہے )
( 13مدنی انعامات )یومیہ: 11 ، ہفتہ وار: 1 ، سالانہ: 1
| ( 2 )پانچوں نمازیں | ( 5 ) اوراد و و ظائف | ( 20 )تحیۃ الوضو | ( 44 )دعا میں خشوع و خضوع |
| ( 3 )آیۃ الکرسی | ( 18 )سنتیں قبلیہ | ( 21 )تین۳ آیات کی تلاوت | ( 58 )پیر شریف کا روزہ ( ہفتہ وارمدنی انعام ) |
| ( 4 )اذان و اِقامت کا جواب | ( 19 )تہجد ، اِشراق و چاشت اور اوّابین | ( 39 )با وضو | ( 70 )قرآن پاک ناظرہ ختم ( سالانہ مدنی انعام ) |
| ( 16 )صلوۃُ التَّوبہ | (16)صلوۃ التوبہ |
| |
گناہوں سے بچانے سے متعلق مدنی انعامات
( 10مدنی انعامات ) ، یومیہ: 10
| ( 26 )انفرادی کوشش کے ذریعے اصلاح | ( 30 )شرعی پردہ | ( 33 )تہمت سے بچنا |
| ( 41 )قرض کی ادائیگی | ( 28 )غصہ کا علاج | ( 31 )فلموں ڈراموں سے بچنا |
| ( 38 )جھوٹ ، غیبت سے بچنا | ( 42 )عیبوں کی پردہ پوشی | ( 45 )ریاکاری ، نفاق سے بچنا |
| ( 48 )دل آزاری | ||
اخلاقیات سے متعلق مدنی انعامات
( 11مدنی انعامات ) ، یومیہ: 9 ، ہفتہ وار: 1 ، ماہانہ: 1