30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
٭بعض مَدَنی اِنْعَامَاتفرائض و وَاجِبات پر مُشْتَمِل ہیں یعنی شرعی طور پر ہر مسلمان پر لازِم ہیں اور ان پر عَمَل نہ کرنے کی صُورَت میں آخِرَت میں شدید پکڑ کی وعید ہے ۔ جیسا کہ فرائض و واجبات کی ادائیگی( مثلاًپانچوں نمازیں ، ماہِ رمضان کے روزے ہربالغ مرد و عورت مسلمان پر فَرْض ہیں )اورحَرام کردہ چیزوں سے اِجْتِنَاب ۔ ( مثلاًجھوٹ ، غیبت ، بدنگاہی وغیرہ سے بچنا )
٭کچھ مَدَنی اِنْعَامَات سنّتوں اور مُسْتَحَبات کی اَدائیگی پر مُشْتَمِل ہیں ۔ مَثَلًا ٭فَجْر ، ظُہْر ، عَصْر اور عِشَا کی سُنّتِ قَبْلِیَّہ اور فرضوں کے بعد والے نَوَافِل وغیرہ اَدا کرنا ٭تَـھَجُّد ، اِشْرَاق و چاشت اور اَوَّابِیْن٭تَحِیَّةُ الْوُضُو اور تَحِیَّةُ الْمَسْجِد ادا کرنا ۔
٭بعض مَدَنی اِنْعَامَات زبان اور نِگاہ کی حِفَاظَت کے طریقوں پر مُشْتَمِل ہیں ۔ مَثَلًا٭ حَتَّی الْمَقْدُور نِگاہیں نیچی رکھنا٭فُضُول گوئی کی عادَت نِکالنے کے لئے ضَروری گفتگو بھی کم لفظوں میں یا لکھ کر کرنا وغیرہ ۔
٭بعض مَدَنی اِنْعَامَات ایسے ہیں ، جن کا تَعَلّق مُطَالَعَہ سے ہے ، مَثَلًا٭بہارِ شَریعَت ٭ مِنْھَاجُ الْعَابِدِین کے مَخْصُوص اَبواب٭تَـمْھِیْدُ الْاِیْمان و حُسَّامُ الْـحَرَمَیْن ، کُفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب اور چندے کے بارے میں سوال جواب ٭اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے تمام مَدَنی رسائل پڑھنا یا سننا وغیرہ ۔
٭ بعض مَدَنی اِنْعَامَات ایسے گنا ہوں سے بچنے کا مَدَنی ذِہْن دیتے ہیں جو مُعَاشَرے میں عام ہیں اور جن کی طرف ہماری تَوَجُّہ نہیں ۔ مَثَلًا٭راز کی بات کی حِفَاظَت کرنا ٭تُہْمَت و گالی گلوچ ٭جھوٹ ، غیبت ، چُغْلِی ، حَسَد ، تکبُّر ، وعدہ خِلافی٭ فلموں ڈراموں اور گانے باجوں وغیرہ سے خود کو مَحْفُوظ رکھنا ۔
٭بعض مَدَنی اِنْعَامَات اَخلاقی نِکھار پیدا کرنے سے مُتَعَلِّق ہیں ۔ جیسے ٭غُصَّہ آ جانے پر چُپ سادھ کر دَرْگُزَر سے کام لینا٭ جی کہنے کی عادَت ڈالنا٭ دوسرے کی بات سننے کے بَجائے اس کی بات کاٹ کر اپنی بات شروع کرنے کی عادَت نکالنا٭ تُو تُکار سے بچتے ہوئے آپ جناب سے گفتگو کی عادَت ڈالنا٭ قَہْقَہَہ لگانے سے گُریز کرنا٭ فُضُول بات منہ سے نکلنے پر اِسْتِغْفار یا دُرُود شریف پڑھنا٭ ہفتے میں کم از کم ایک مریض یا دُکھی کی گھر یا اسپتال ( Hospital ) جا کر غم خواری کرتے ہوئے تعویذاتِ عطّاریہ کی ترغیب دِلانا اور ٭گھر میں مَدَنی مَاحَول بنانے کیلئے ”19مَدَنی پھولوں“ کے مُطابِق مَعْمُول بنانا ۔
٭بعض مَدَنی اِنْعَامَات ایسے بھی ہیں جو مَدَنی مَاحَول کی بَرَکَت سے تنظیمی طور پر پہلے ہی نافِذ ہیں اور جن کی ماہانہ کارکردگی لینے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ مَثَلًا ٭روزانہ دو۲مَدَنی دَرْس دینا یا سننا٭ کم ازکم دو۲ اسلامی بھائیوں کو مَدَنی اِنْعَامَات اور مَدَنی قافلے میں سَفَر کی ترغیب دِلانا٭ مَدَنی کاموں میں روزانہ کم از کم دو۲ گھنٹے صَرْف کرنا ٭ مَدْرَسَةُ الْـمَدِیْنَه( بالِغان ) میں پڑھنا یا پڑھانا ، نیز فارِغ ہوتے ہی عِشا کی جَمَاعَت سے دو۲گھنٹے کے اندر گھر پہنچنا٭ کسی ایک یا چند ایک سے دوستی گانٹھنے سے بچنا ٭مَرْکزی مَـجْلِس شوریٰ ، دیگر مَجَالِس اور اپنے نِگران کی اِطَاعَت کرنا ٭کسی سے اِخْتِلاف کی صُورَت میں دوسروں پر اِظْہَار نہ کرنا٭جوپہلے آتے تھے مگر اب نہیں آتے ، ایسوں سے تنظیمی ترکیب کے مُطابِق ان کی وابستگی کے لئے کوشش کرنا اور ٭دَورانِ گفتگو دَعْوَتِ اِسْلَامی کی اِصْطِلَاحات کا اِسْتِعمال ، نیز تَلَـفُّظ کی دُرُستی کے لئے کوشش کرنا ٭ہفتہ وار اِجْتِمَاع میں اَوّل تا آخِر شِرْکَت ، ساری رات اِعْتِکَاف٭ بعدِ اِجْتِمَاع انفرادی کوشش کرنے کے لئے مُلَاقَات ٭ مَدَنی دورے میں شِرْکَت ٭ نیکی کی دَعْوَت پر مُشْتَمِل مَکْتُوب بھیجنا ٭ہفتہ وارتربیتی مدنی حلقہ میں شِرْکَت ٭روزانہ فِکْرِ مدینہ کرتے ہوئے مَدَنی اِنْعَامَات کا رسالہ پُر کر کے اپنے ذمَّہ دار کو ہر ماہ یکم تاریخ کو جَمْع کروانا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع