دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani inamat | مدنی انعامات

book_icon
مدنی انعامات

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

مَدَنی اِنْعَامَات

درود شریف کی فضیلت

ایک مرتبہ اللہ کے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرشَاد فرمایا: میں نے آج رات عجیب مَنْظَر دیکھا ،  میں نے دیکھا کہ میرا ایک اُمّتی پُل صِراط پر سے گزرتے ہوئے کبھی چلتا ہے تو کبھی گِرتا ہے اور کبھی لٹک جاتا ہے ، پھر اچانک اس کے پاس مجھ پر پڑھا ہوا دُرُودِ پاک آیا ،  جس نے اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے پُل صِراط پر سیدھا کھڑا کر دیا یہاں تک کہ وہ پُل صِرَاط پار کر گیا ۔ [1]

مُشکِل جو سَر پہ آپڑی ،  تیرے ہی نام سے ٹلی                                  مُشکِل کُشا ہے تیرا نام ،  تجھ پر دُرُود  اور سَلام

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                 صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بزرگوں کی مدنی سوچ

ایک بار حضرتِ سَیِّدُنا اِبرَاہیم بن اَدْہَم رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ سے عَرْض کی گئی: حُضُور! کبھی تو ہمارے ساتھ بیٹھ جایا کریں تا کہ ہم بھی آپ کی مَـجْلِس کی بَرَکَت سے اور ملفوظات شریف سے فیض حاصِل کریں ۔ تو آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے اِرشَاد فرمایا: میں ابھی چار۴ اُمُور میں بَہُت زِیادَہ مَصْرُوف ہوں ، جب ان سے فَراغَت پاؤں گا تو تمہارے پاس ضرور بیٹھوں گا ۔ عَرْض کی گئی: اے ابو اِسحاق!وہ کون سے اُمُور ہیں ؟ اِرشَاد فرمایا:

(1)٭جب  مجھے وہ گھڑی یاد آتی ہے جب اللہ پاک نے حضرتِ سَیِّدُنا آدم  عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  سے وعدہ لے کر فرمایا تھا کہ یہ لوگ جَنَّت میں جائیں گے اور یہ جہنّم میں ۔  تو مجھے یہ فِکْر لاحِق ہو جاتی ہے کہ نامعلوم  میں کس گروہ میں ہوں گا ؟

(2)٭اسی طرح جب نطفہ ماں کے رَحِمْ میں ٹھہرتا ہے اور اس میں رُوْح پھونکی جاتی ہے تو مُؤَکَّل فرشتہ عَرْض کرتا ہے : یا اللہ!یہ نیک بخت ہے یا بد بخت ؟ لِہٰذا جب مجھے یہ بات یاد آتی ہے تو میں اس فِکْر میں مُبْتَلا ہو جاتا ہوں کہ پتہ نہیں میرے مُتَعَلِّق  کیا جواب ملا  ہو گا ؟

(3)٭موت کا فرشتہ رُوْح قَبْض کرتے ہوئے جب اللہ پاک سے عَرْض کرتا ہے کہ اے مولیٰ!اس کی رُوْح اِسْلَام پر قَبْض کروں یا کفر پر ؟ تو یہ سوچ کر مجھے یہ اندیشہ کھائے جاتا ہے کہ نامعلوم میرے مُتَعَلِّق کیا جواب ملے گا ؟

(4)٭قِیامَت کے دن جب پروردگارِ عالَم یہ اِعْلَان فرمائے گا وَ امْتَازُوا الْیَوْمَ اَیُّهَا الْمُجْرِمُوْنَ( ۵۹ ) ( پ۲۳ ، یسٓ: ۵۹ ) ترجمۂ کنز الایمان: اور آج الگ پھٹ جاؤ  اے مجرمو ۔  چُنَانْچِہ یہ یاد کر کے مجھے یہ ڈر لگا رہتا ہے کہ نہ جانے اللہ پاک مجھے کس گروہ میں شامِل کرے گا ؟ بس یہی وہ اُمُور ہیں جنہوں نے مجھے تمہارے ساتھ بیٹھنے اور باتیں کرنے سے روک رکھا ہے ۔ [2]

 



[1]     نوادر الاصول ،  الاصل المائتان و الخمسون فی بر الوالدین ،  ۲۲۳۳

[2]    روح  البیان ، پ ۳ ، اٰل عمران ، تحت الآية: ۸۳ ،  ۲ / ۶۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن