30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مُسلِمِیْن اَقْرَبْ بَقَبُوْل(یعنی مسلمانوں کے مَجْمَع میں دُعا مانگنا قبولِیَّت کے قریب تَر ہے)۔[1]نیز اللہ عَزَّ وَجَلَّ اور اُس کے رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے ذِکْر کے اِجْتِمَاع میں مانگی جانے والی دُعا پر بَرِوایتِ صحیح فرشتے ’’ آمین ‘‘ کہتے ہیں۔[2]چُنَانْچِہ مَدَنی دورے میں شِرْکَت کی بَرَکَت سے بار بار اِجْتِمَاعی دُعا کی سَعَادَت ملتی ہے، مَثَلًا
٭… با جَمَاعَت نَمازِ عَصْر کے بعد کی اِجْتِمَاعی دُعا۔
٭… نمازِ عَصْر کے بعد ہونے والے مُـخْتَصَر بیان کے بعد کی اِجْتِمَاعی دُعا۔
٭… مَدَنی دورے پر جانے سے قَبْل کی اِجْتِمَاعی دُعا۔
٭… مَدَنی دورے سے واپس آنے پر اِجْتِمَاعی دُعا۔
٭… با جَمَاعَت نَمازِ مَغْرِب کے بعد کی اِجْتِمَاعی دُعا۔
٭… سُنّتوں بھرے بیان کے بعد کی اِجْتِمَاعی دُعا۔
شہا! اِس اجتماعِ پاک میں جتنے مسلماں ہیں
ہو سب کی مَغْفِرَت ہو سب پہ رَحمت یَارَسُولَ اللہ[3]
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(7) اسلامی بھائیوں کی مدنی تربیت
مَدَنی دورہ ان اسلامی بھائیوں کی مَدَنی تَرْبِیَت کا بھی بہترین ذریعہ ہے جو ابھی دَعْوَتِ اِسْلَامی کے مَدَنی مَاحَول میں نئے ہوں۔ چُنَانْچِہ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ! مَدَنی دورے کی بَرَکَت سے نئے اِسْلَامی بھائیوں کو ہر خاص و عام سے ملنے کا انداز، چھوٹے بڑے کو سلام میں پہل کی کوشِش، نیکی کی دَعْوَت کا جذبہ،نیکی کی دَعْوَت پیش کرنے کا طریقہ، دَرْس و بیان سیکھنے،راستے میں چلنے کے آداب،دُرُود شریف کی کَثْرَت،کسی کی طرف سے نا مُناسِب رویّے پر صَبْر اور دیگر بَہُت سی باتیں سیکھنے کا مَوْقَع مُیَسَّر آتا ہے۔
میرا سینہ تِری سُنّت کا مدینہ بن جائے سُنّتوں کا کروں پَرچار رَسُولِ عَربی[4]
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(8) سلام کی سُنّت کو عام کرنے کا ذریعہ
میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو! مَدَنی دورے میں سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سلام والی پیاری پیاری سنّت کو عام کرنے کا بھی خوب مَوْقَع ملتا ہے،وہ یوں کہ مَدَنی دورے
میں جب کسی کو نیکی کی دَعْوَت پیش کرنی ہو تو سب سے پہلے سلام و مُصَافَحہ وغیرہ کی ترکیب بنا کر اس کی تَوَجُّہ حاصِل کی جاتی ہے، بعد میں نیکی کی دَعْوَت پیش کی جاتی ہے۔ چُنَانْچِہ اس طرح اس فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم: اُعْبُدُوا الرَّحْمٰنَ وَافْشُوا السَّلَام یعنی اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی عِبَادَت کرو اور سلام کو عام کرو۔[5] پر عَمَل کی فضیلت و بَرَکَت بھی حاصِل ہوتی ہے۔نیز چونکہ سلام کرنے سے مَحبَّت بڑھتی ہے، جیسا کہ فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمہے: کیا میں تم کو ایسی بات نہ بتاؤں کہ جب تم اس پر عَمَل کرو تو تمہارے درمیان مَحبَّت بڑھے اور وہ یہ ہے کہ آپَس میں سلام کو عام کرو۔[6] لِہٰذا مَدَنی دورے میں لوگوں کے پاس جا کر جب انہیں سلام کر کے نیکی کی دَعْوت پیش کریں گے تو سلام کی بَرَکَت سے ان کے دِلوں میں دَعْوَتِ اِسْلَامی والوں کی مَحبَّت بھی پیدا ہو گی۔
[1] فتاویٰ رضویہ، ۲۴ / ۱۸۴
[2] فضائِلِ دعا، ص۱۲۳ ماخوذًابحوالہ کنز العمال، کتاب الاذکار، المجلد الاول، ۱ / ۲۲۲، حدیث:۱۸۷۲
[3] وسائِلِ بخشش (مرمّم) ، ص ۳۳۴
[4] وسائِلِ بخشش (مرمّم) ، ص ۳۷۵
[5] ابن ماجه، کتاب الادب، باب افشاء السلام، ص ۵۹۵، حدیث:۳۶۹۴
[6] مسلم، کتاب الایمان، باب بیان ان لا یدخل الجنة ...الخ، ص۴۴، حدیث:۵۴
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع