30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ! ہماری خوش نصیبی ہے کہ اِس پُر فِتَن دور میں ہم تَبْلِیغِ قرآن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دَعْوَتِ اِسْلَامی کے پیارے پیارے مَدَنی مَاحَول سے وَابَسْتہ ہیں کہ جس نے ہمیں یہ مَدَنی مَقْصَد عَطا فرمایا: مجھے اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصْلاح کی کوشش کرنی ہے۔اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ۔ چُنَانْچِہ اِس مَدَنی مَقْصَد کی تکمیل کے لیے مَدَنی مَرکَز کی طرف سے عاشقانِ رسول کو بارہ(12) مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام یعنی مَدَنی دورہ بھی دیا گیا ہے۔
مَرْکَزی مَـجْلِس شُوریٰ کی طرف سے دئیے گئے طریقۂ کار کے مُطابِق روزانہ یا ہفتے میں دو۲دن یا ہفتے میں ایک دن ہر مَسْجِد کے اطراف میں گھر گھر، دُکان دُکان جا کر گھروں اور دُکانوں میں مَوجُود، جبکہ راہ میں کھڑے ہوئے اور آنے جانے والے تمام افراد کو نیکی کی دَعْوَت پیش کی جاتی ہے، اسے مَدَنی دورہکہا جاتا ہے۔
میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو! نیکی کی دَعْوَت اگرچہ دَعْوَتِ اِسْلَامی کے مَدَنی مَاحَول میں اِسْتِعمال ہونے والی ایک خاص اِصْطِلَاح ہے مگر اس سے مُراد اَمْرٌۢ بِالْـمَعْرُوْف وَنَـھْیٌ عَنِ الْـمُنْکَر(یعنی نیکی کی دعوت دینا اور بُرائی سے منع کرنا) ہے، جس کے مُتَعَلِّق مَشْہُور مُفسِّرِ قرآن، حکیم الاُمَّت مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحمَۃُ الْحَنَّان فرماتے ہیں: اَمْرٌۢ بِالْـمَعْرُوْف ہر شخص پر اس کے مَنْصَب (Status)کے حوالے سے اور حَسْبِ اِسْتِطاعَت واجِب ہے، اِس پر قرآن و سنّت ناطِق ہے اور اِجماعِ اُمَّت بھی ہے۔ اَمْرٌۢبِالْـمَعْرُوْف حکمرانوں،عُلَما و مشائخ بلکہ ہر مسلمان کی ذِمَّہ داری ہے، اسے صِرف ایک طبقہ تک مَحْدُود کر دینا صحیح نہیں اور حقیقت یہ ہے کہ اگر ہر شخص اس کو اپنی ذِمَّہ داری سمجھے تو مُعَاشَرہ نیکیوں کا گہوارہ بن سکتا ہے۔[1]بُرائی کو بدلنے کے لیے ہر طبقے کو اس کی طَاقَت کے مُطابِق ذِمَّہ داری سونپی گئی، کیونکہ اِسْلَام میں کسی بھی انسان کو اس کی طَاقَت سے زیادہ تکلیف نہیں دی جاتی۔اَرْبَابِ اِقْتِدَار، اَسَاتِذہ (Teachers)، وَالِدَین (Parents) وغیرہ جو اپنے ماتحتوں کو کنٹرول (Control)کر سکتے ہیں وہ قانون (Law) پر سختی سے عَمَل کرا کے اور مُخالَفَت کی صُورَت میں (شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے) سزا دے کر بُرائی کا خاتِمہ کر سکتے ہیں۔ مُبَلِّغِینِ اِسْلَام،عُلَما و مَشَائخ، ادیب و صحافی (Writer & Journalist) اور دیگر ذرائع اِبلاغ (Means of Communication) مَثَلًا ریڈیو (Radio)اور ٹی وی (T.V) وغیرہ سے سبھی لوگ اپنی تقریروں تحریروں بلکہ شُعَرا (Poets) اپنی نظموں (Poems)کے ذریعے بُرائی کا قلع قمع کریں اور نیکی کو فروغ دیں، بِلِسَانِهٖ (یعنی زبان سے نیکی کی دَعْوَت پیش کرنے) کے تَحْت یہ تمام صورتیں آتی ہیں اور عام مسلمان جسے اِقْتِدَار کی کوئی صُورَت بھی حاصِل نہیں اور نہ ہی وہ تحریر و تقریر کے ذریعے بُرائی کا خاتِمہ کر سکتا ہے وہ دل سے اس بُرائی کو بُرا سمجھے اگرچہ یہ اِیمان کا کمزور ترین مرتبہ ہے کیونکہ کوشِش کر کے زبان سے روکنا چاہیے لیکن دل سے جب بُرا سمجھے گا تو یقیناً خود بُرائی کے قریب نہیں جائے گا اور اس طرح مُعَاشَرے (Society) کے بے شمار اَفراد خودبخود راہِ رَاسْت پر آ جائیں گے۔[2]
”فیضانِ مدنی دورہ“ کے تیرہ حروف کی نسبت سے مدنی دورے کے (13) فضائل وفوائد
میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو! مَدَنی دورہ ایسا پیارا مَدَنی کام ہے، جس میں دوسرے مسلمانوں کے پاس جا کر نیکی کی دَعْوَت پیش کی جاتی ہے اور دوسروں کے پاس جا کر نیکی کی دَعْوَت دینا نہ صِرف ہمارے پیارے پیارے آقا،مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سنّتِ مُبارَکہ ہے بلکہ صحابۂ کِرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان، سَلَف صَالِـحِین اور بزُرگانِ دِین رَحِمَھُمُ اللّٰہُ الْمُبِین کا بھی طریقہ ہے۔ آئیے! اس کے فضائل و فوائد جانتے ہیں:
(1) نیکی کی دعوت دینے کی فضیلت پانے کا ذریعہ
مَدَنی دورہ دوسرے مسلمانوں کو نیکی کی دَعْوَت دینے کی فضیلت پانے کا بہترین ذریعہ ہے، چُنَانْچِہ دُوسروں کو نیکی کی دَعْوَت دینے کی فضیلت کے مُتَعَلِّق بے چین دِلوں کے چَین، رَحمتِ دارین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے: کیا میں تمہیں ایسے لوگوں کے بارے میں خَبَر نہ دوں جو اَنۢبِیَا عَلَیْہِمُ السَّلَام میں سے ہیں نہ شُہَدا میں سے، لیکن بروزِ قِیامَت اَنۢبِیَا عَلَیْہِمُ السَّلَام اور شُہَدا اُن کے مَقام کو دیکھ کر رَشْک کریں گے،[3]وہ لوگ نُور کے منبروں پر بُلَند ہوں گے،یہ وہ لوگ ہیں جو اللہ عَزَّ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع