30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
راہ نُما کا کام مقامی لوگوں کے پاس لیکر جانا، نیکی کی دَعْوت سے قبل تعارف پیش کرنا۔
خَیر خواہ کا کام لوگوں کو قریب کرنا، جو تیّار ہوجائے اسے مَسْجِد تک اپنے ساتھ لیکر آنا۔
٭…ذِمَّہ دار اِسْلَامی بھائی مَدَنی دورے کو اس طرح کامیاب بنائیں کہ وہاں سے مَدَنی قافلے کے لیے اِسْلَامی بھائی تیّار ہوں۔[1]
٭…شَیْخِ طَرِیْقَت، اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں:
جو نیکی کی دَعْوَت کی دُھومیں مچائے
میں دیتا ہوں اُس کو دُعائے مدینہ[2]
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
”مدنی دورہ“ کےآٹھ حروف کی نسبت سے مدنی مذاکروں سے ماخوذ 8 مدنی پھول
٭…جو میرا ذِمَّہ دار بِلا عذر مَدَنی دورے میں شِرْکَت نہ کرے تو اس کا ایسا کرنا غیر ذِمَّہ دارانہ فعل ہے۔[3]
٭…درس دینے،مَدَنی دورہ کرنے،صدائے مدینہ لگانے،مَدْرَسَةُ الْـمَدِیْنَه بالِغان میں پڑھنے / پڑھانے کے لئے تنظیمی ذِمَّہ داری ضَروری نہیں۔[4]
٭…دَعْوَتِ اِسْلَامی کی ترقّی کیلئے مَدَنی دورہ بَہُت مفید مَدَنی کام ہے، تمام اِسْلَامی بھائی مل کر اِس مَدَنی کام کو مضبوط کریں۔[5]
٭…مَدَنی دورے میں سُستی کرنے والے کتنی بڑی سَعَادَت سے مَحْرُوم ہوجاتے ہیں۔[6]
٭…جہاں OB Van کے ذَریعے ہفتہ وار مَدَنی مذاکرہ یا ہفتہ وار اجتماع ہو، وہاں مَدَنی اِنقلاب آنا چاہیے۔مَدَنی دَرس، مَدَنی دورہ، مَدَنی قافلے اورذیلی حلقے کے 12 مَدَنی کاموں میں اِضافہ ہونا چاہیے۔[7]
٭…مَدَنی دورے سے نئے نئے لوگ بَہُت ملتے ہیں،بعض ہاتھوں ہاتھ،بعض مَغْرِب میں مَسْجِد میں آ جاتے ہیں۔[8]
٭…کاش! گلی گلی میں مَدَنی دورے کی دُھوم پڑ جائے۔[9]
٭…مَدَنی دورہ مَدَنی قافلے تیارکرنے کی مشین ہے،مَدَنی دورہ کی علاقائی سطح پر 3رُکنی مَجْلِس بنائی جائے،اراکینِ مَجْلِس مَدَنی دورہ کرنے کا جذبہ رکھنے والے ہوں۔[10]
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے مدنی مشوروں سے مُنتخب مدنی پھول
٭نمازِ جُمُعہ سے پہلے مَدَنی دورہ اور نمازِ جُمُعہ کے بعد مَدَنی حلقہ لگایا جائے،اگر خطیب صاحِب اجازت دیں تو جُمُعہ کے بیان کی ترکیب بھی بنائیں۔[11]
٭نئے نئے اِسْلَامی بھائی مَدَنی درس(درسِ فیضانِ سنت)،مدرسۃ المدینہ بالِغان،ہفتہ وار اجتماع، مَدَنی دورہ وغیرہ سے ملیں گے، اس لیے ان مَدَنی کاموں میں ذِمَّہ داران خود
[1] رہنمائے جدول، ص۱۴۲تا١٤٤
[2] وسائِلِ بخشش (مُرمَّم) ، ص۳۶۹
[3] مدنی مذاکرہ، ۱۰ ربیع الاول۱۴۳۸ھ بمطابق9دسمبر 2016ء
[4] مدنی مذاکرہ، ۱۰ شوال المکرم ۱۴۳۵ھ بمطابق 6اگست2014ء
[5] مدنی مذاکرہ آف ائیر، ۲۴ ربیع الآخر ۱۴۳۶ھ بمطابق 13 فروری 2015ء
[6] مدنی مذاکرہ، ۱۱ ربیع الآخر۱۴۳۷ھ بمطابق 21 جنوری 2016ء
[7] مدنی مذاکرہ، ۲ذوالحجۃ الحرام۱۴۳۷ھ بمطابق4ستمبر 2016ء
[8] مدنی مذاکرہ، ۹ ربیع الاول ۱۴۳۸ھ بمطابق 8 دسمبر 2016ء
[9] مدنی مذاکرہ، ۹ ربیع الاول ۱۴۳۸ھ بمطابق 8 دسمبر 2016ء
[10] مدنی مذاکرہ، ۱۶ ربیع الآخر۱۴۳۸ھ بمطابق 12 جنوری 2017ء
[11] مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ، ۱۶تا ۲۰ رجب المرجب ۱۴۳۵ھ بمطابق16تا20 مئی2014ء
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع