دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Dora | مدنی دورہ

book_icon
مدنی دورہ

ہمیں اور اس علاقے کے بچے بچے کو نَمازِی اور مُخْلِص عاشِقِ رَسول بنا۔ یااللہ عَزَّوَجَلَّ! ہر طرف سُنّتوں کی مَدَنی بہار آجائے، یااللہ عَزَّ وَجَلَّ! تجھے تیرے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ ا ٰلِہٖ وَسَلَّم کا واسِطہ ہماری یہ ٹُوٹی پُھوٹی دعائیں قبول فرما۔ [1]  اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

اعلانِ مَغْرب

(نَمازِمَغْرِب کے)فرائض کے بعد ایک اِسْلَامی بھائی اس طرح اِعْلَان فرمائے۔

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم اَلصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُوْلَ اللّٰه

میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو! بقیہ نَماز کے فوراً بعد اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ سُنّتوں بھرا بیان ہو گا تشریف رکھیے اور ڈھیروں ثواب کمائیے۔

 دُعائے ثانی کے بعد ایک اِسْلَامی بھائی بیان فرمائے(دورانیہ ۲۵منٹ)۔

 مُبَلِّغ اِن چار اُصولوں کے مُطابِق ہی بیان فرمائے:

(۱)اَرْکانِ اسلام (۲)اِتِّبَاعِ سُنّت(۳)نیکی کی دَعْوَت(۴)حُسْنِ اَخْلاق

آخِر میں مَدَنی قافِلوں کی بَرَکَتیں بیان کرکے بھرپور ترغیب دلائیں،تیّار ہونے والوں کے نام بھی لکھیں،خَیر خواہ جانے والوں کو نَرمی سے بیان سننے کے لیے آمادہ کریں۔ بیان کے بعد اِنْفرادی کوشِش کریں(12 منٹ)۔

مدنی دورہ کے مدنی پھول

٭…مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اِصْلاح کی کوشش کرنی ہے۔“ اس مَدَنی مَقْصَد کے تَحْت تمام نگران اپنے حلقوں میں اِسْلَامی بھائیوں کے ساتھ مل کر ہفتے میں کم از کم ایک دن اور امیرِ قَافِلہ مَدَنی قافِلوں میں روزانہ مَدَنی دورے کی ترکیب بنائیں۔

٭…مَدَنی دورے کا بہترین وَقْت عَصْر تا مَغْرِب اور رمضانُ الْمُبارَک میں نَماز ِ ظُہْر سے قَبْل ہے بہر حال وہ نَماز مُنْتَخَب کی جائے،جس میں لوگ اِطمینان سے بیان سُن سکیں۔

٭…مَدَنی دورے میں تمام اِسْلَامی بھائی اوّل تا آخر شِرْکَت فرمائیں۔ (آغاز،جَمَاعَت عَصْر سے 26منٹ قَبْل اور اِخْتِتام،مَغْرِب کے بیان کے بعد اِنْفِرادی کوشش پر ہو)

٭…مَدَنی دورے کا ذِمَّہ دار اِسْلَامی بھائی اذانِ عَصْر سے قَبْل جَمْع ہونے والے اِسْلَامی بھائیوں میں ذِمّہ داریاں تقسیم کرے۔ذِمَّہ داریوں میں عَصْر کا اعلان،عَصْر کا بیان، عَصْر تا مَغْرِب مَسْجِد میں بیان،خَیْرخواہ،عَصْرتا مَغْرِب بیان میں شِرْکَت کرنے والے، مَدَنی دورے میں مَسْجِد سے باہَر جانے والے،مَغْرِب کا اِعلان، مَغْرب کا بیان اور مَسْجِد سے باہَر جانے والوں کا نگران وغیرہ شامِل ہیں۔

٭…مَدَنی دورے میں کم از کم 7 اور زِیادَہ سے زِیادَہ 12اِسْلَامی بھائی ہوں۔

٭…مَسْجِد میں رہنے والوں کی تعداد کم از کم دو۲اور باہَر جانے والے اِسْلَامی بھائیوں کی تعداد کم از کم پانچ۵ہو۔

٭…حلقوں میں مَدَنی دورے کے لیے بھی دن مُقَرَّر کریں،اس کا ہرگز ناغہ نہ کریں ورنہ دِین کے کام کا بَہُت نقصان ہوگا۔

٭…مَدَنی قافلے”دعوتِ اِسْلَامی“کے لیے ریڑ ھ کی ہڈّی کی سی حَیْثِـیَّت رکھتے ہیں اور مَدَنی دورہ مَدَنی قافِلوں کی مشین ہے۔

٭…مَدَنی دورے کے ذریعے مَسْجِد میں نمازیوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ مَدَنی قافِلوں کی دُھومیں مچانے میں مدد ملے گی۔ ( اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ )

٭…لوگوں کے پاس جاجا کر ان کو نیکی کی دَعْوَت پیش کرنا ہمارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی عظیم سنّت ہے۔ اس عظیم مَدَنی کام کی عظیم ذِمَّہ داریاں اوراُن کے کام کی تفصیل درج ذیل ہے:

نگران کا کام  آداب بیان کرنا، دعا کرانا،(ضَرورت پیش آنے پر)آداب یاد دلانا۔

داعِی کا کام   نیکی کی دَعْوت دینا۔

 



[1]     نیک بننے اور بنانے کے طریقے، ص۳۲۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن