30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نیکی کی دَعْوَت کے لیے جاتے ہوئے نگران اِسْلَامی بھائی مَسْجِد سے باہَر دروازے کے پاس یہ دُعامانگے: اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ ربِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْن
یاربِّ مصطفےٰ! ہماری اور اُمَّتِ مَـحْبُوب کی مَغْفِرَت فرما۔ یااللہ عَزَّ وَجَلَّ! ہم نیکی کی دَعْوَت دینے کیلئےمَدَنی دورے پر رَوانہ ہورہے ہیں اِس دِین کے کام میں تُوہماری مَدَد فرما اور ہمارا دل لگادے۔ یااللہ عَزَّ وَجَلَّ! ہمارے دل میں اِخلاص پیدا کر اور زبان میں اَثَر دے۔ یااللہ عَزَّ وَجَلَّ! علاقے کے مسلمان بھائیوں کو بھی ہمارے ساتھ چل پڑنے کی سَعَادَت نصیب فرما۔ یااللہ عَزَّ وَجَلَّ! ہمیں اور اس علاقے کے بچے بچے کو نَمازی اور مُخْلِص عاشِقِ رَسول بنا۔ یااللہ عَزَّ وَجَلَّ! ہرطرف سُنّتوں کی مَدَنی بہار آجائے۔ یااللہ عَزَّ وَجَلَّ! تجھے تیرے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا واسِطہ ہماری یہ ٹُوٹی پُھوٹی دُعائیں قبول فرما۔[1] اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
نیکی کی دعوت(مختصر)
ہم اللہ پاک کے گناہ گار بندے اور اُس کے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے غلام ہیں، یقینًا زِنْدَگی بے حد مُـخْتَصَر ہے،ہم ہر وَقْت موت کے قریب ہوتے جا رہے ہیں۔ہمیں جَلْد ہی اندھیری قَبْر میں اُتار دیا جائے گا۔نَجات اللہ پاک کا حُکْم ماننے اور رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سُنّتوں پر عَمَل کرنے میں ہے۔
عاشِقانِ رسول کی سنّتوں بھری مَدَنی تحریک دَعْوَتِ اِسْلَامی کا ایک مَدَنی قَافِلہ ……… شہر سے آپ کے علاقے کی………مَسْجِد میں آیا ہوا ہے۔ہم نیکی کی دَعْوَت دینے کے لئے حاضِر ہوئے ہیں،مَسْجِد میں ابھی دَرْس جاری ہے،دَرْس میں شِرْکَت کے لئے مہربانی فرما کر ابھی تشریف لے چلئے،ہم آپ کو لینے کے لئے آئے ہیں، آیئے! تشریف لے چلئے ……… (اگر وہ تیّار نہ ہوں تو کہیں کہ)اگر ابھی نہیں آسکتے تو نَمازِ مَغْرب وَہیں اَدا فرما لیجئے۔نَماز کے بعد اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ سُنّتوں بھرا بیان ہو گا۔آپ سے درخواست ہے کہ بیان ضَرور سنئے گا۔اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہمیں اور آپ کو دونوں جہانوں کی بھلائیاں نصیب فرمائے۔ اٰمین
داعِی(یعنی نیکی کی دعوت دینے والا)اِس دوران اپنی بے بسی اور دِلوں کے پھیر نے والے پَروَردگار عَزَّوَجَلکی طرف تَوَجُّہ رکھے،تمام اِسْلَامی بھائی خاموشی سے سنیں۔ہاتھوں ہاتھ مَسْجِد میں آنے کے لیے تیّار ہونے والے اِسْلَامی بھائی کوخَیر خواہ(مَحبَّت بھرے انداز میں گفتگو کرتے ہوئے) مَسْجِد تک چھوڑنے کے لیے آئیں۔
اگر کوئی بھی تیّار نہ ہو تو لوگوں پر بد گمانی کرنے کی بجائے اسے اپنے اِخلاص کی کمی تَصَوُّر کرتے ہوئے اِسْتِغْفار کریں اور اپنی کوشِش تیز کر دیں۔اگر کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش آ گیا مَثَلًا کسی نے جھاڑ دیا وغیرہ تو صِرف صَبْر اور صَبْر کریں۔ دورانِ مَدَنی دورہ نہ کہیں بیٹھیں نہ چائے وغیرہ کی دَعْوَت قبول کریں۔ اَذانِ مَغْرِب سے کچھ دیر قبل ہی مَسْجِد میں پہنچ جائیں اور عَصْر تا مَغْرِب ہونے والے درس میں شامِل ہوں، واپَسی پر مَسْجِد کے دروازے پر نگران پھر دُعا کروائے۔
نیکی کی دعوت سے وا پسی کے بعد کی دعا
نیکی کی دَعْوَت سے واپَسی پر نگران اِسْلَامی بھائی مَسْجِد سے باہَر دروازے کے قریب یہ دُعا مانگے: اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ ربِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنیاربِّ مصطفےٰ! ہماری اور اُمّتِ مَحْبوب کی مَغْفِرَت فرما۔ اے مولائے کریم تیر ی عَطا کی ہوئی توفیق سے ہم نے مَدَنی دورہ کرکے یہاں کے مسلمان بھائیوں کو نیکی کی دَعْوَت پیش کی،اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہماری یہ حقیر کوشش قبول فرما۔ اِس میں ہم سے جو کچھ کوتاہیاں ہوئیں، وہ مُعاف فرما۔ یااللہ عَزَّ وَجَلَّ! ہم اِعْتِرَاف کرتے ہیں کہ ہم نیکی کی دَعْوَت دینے کا حق ادا نہ کرسکے۔ یااللہ عَزَّ وَجَلَّ! ہمیں آئندہ دِل جَمْعی اور اِخْلَاص کے ساتھ نیکی کی دَعْوت دینے کی توفیق عَطا فرما۔ یااللہ عَزَّ وَجَلَّ! ہمیں با عَمَل بنا اور ہمارے جو مسلمان بھائی اَچھّے عَمَل سے دُور ہیں،ان کی اِصْلاح کے لیے ہمیں کُڑْھنا اور کوشش کرنا نصیب فرما۔ یااللہ عَزَّوَجَلَّ!
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع