30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
٭اگر وہ بیٹھے ہوں یا کام میں مَصْرُوف ہوں تو کھڑے ہوکر سننے کی دَرْخواست کریں، اس طرح ان کی تَوَجُّہ رہے گی۔
٭راہ نُما کے لوگوں کو مُتَوجّہ کرنے کے فوراً بعد داعِی نَرمی کے ساتھ نیکی کی دَعْوَت پیش کرے،اس دوران داعِی اپنی بے بسی اور دِلوں کو پھیرنے والے پَروَرْدگار عَزَّوَجَلَّ کی رَحْمَت کی طرف مُتَوجّہ رہے کہ یہ کامیابی کی کنجی ہے۔
٭خَیر خَواہ کا کام یہ ہے کہ جو اِسْلَامی بھائی کچھ فاصلے پر ہوں انہیں قریب قریب کرے اور داعِی کی دَعْوَت سُن کر ہاتھوں ہاتھ مَسْجِد میں چلنے کے لیے تیّار ہونے والوں کو اپنے ساتھ مَسْجِد میں پہنچا کر، بیان میں بٹھاکر واپَس مدنی دورےمیں شامِل ہوجائے۔[1]
مدنی دورے کا ذِمّہ دار اَذانِ عَصْر سے 26منٹ قَبْل جَمْع ہونے والے اِسْلَامی بھائیوں میں ذِمّہ داریاں تقسیم کرے۔(مَدَنی قافلے میں یہ ذِمّہ داریاں صُبْح مَدَنی مشورے کے حلقے میں ہی تقسیم کرلی جائیں)
اِن ذِمّہ داریوں میں :
٭… عَصْر کا اِعْلَان ٭…عَصْر کے بعد کا بیان (12 منٹ)
٭…خَیر خَواہ ٭…عَصْر تا مَغْرِب دَرْس
٭…عَصْر تا مَغْرِب مَسْجِد میں ہونے والے دَرْس میں شِرْکَت کرنے والے اسلامی بھائی
٭…مَسْجِد کے باہَر جانے والے اِسْلَامی بھائی
٭… مَغْرِب کا اِعْلَان ٭…مَغْرِب کا بیان (25 منٹ،مَدَنی قافلے کے جَدْوَل میں پہلے اور دُوسرے دن تقریباً12منٹ اورآخری دن26منٹ) شامِل ہیں۔
ذِمَّہ داریاں تقسیم ہوجانے کے بعد طَبْعی حاجات سے فارِغ ہوکر تمام اِسْلَامی بھائی پہلی صَفْ میں تکبیرِ اُولیٰ کے ساتھ باجَمَاعَت نَمازِ عَصْر ادا کریں۔
عَصْر کا اِعْلَان اور عَصْر کا بیان کرنے والے اِسْلَامی بھائی اِقَامَت کہنے والے کے برابر میں نَماز ادا کریں۔ جیسے ہی اِمام صاحِب سلام پھیریں مُقَرَّر کردہ اِسْلَامی بھائی فوراً اِمام صاحِب کے قریب کھڑے ہوکر اس طرح اِعْلَان کرے۔
نوٹ: (اِعْلَانِ عَصْر میں اپنی طرف سے کوئی کمی بیشی نہ کریں)
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم اَلصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُوْلَ اللّٰه
آپ کے علاقے میں نیکی کی دَعْوَت عام کرنے کیلئے آپ کی مَدَد دَرْکار ہے براہِ کَرَم! دُعا کے بعد تشریف رکھئے اور ڈھیرو ں ثواب کمائیے۔
دُعا کے بعد مُقَرَّر کردہ اسلامی بھائی 12منٹ کا بیان کرے۔جس میں نیکی کی دَعْوَت کے فضائل بیان کئے جائیں۔اس کے بعد (ذَیل میں دیئے گئے طریقہ کے مُطابِق) مدنی دورے میں شِرْکَت کی تَرغیب دِلائیں۔[2]
میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو! ابھی دُعا کے بعد اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ مَسْجِد سے باہَر جاکر دُکانوں، گھروں وغیرہ پر نیکی کی دَعْوَت پیش کی جائے گی اگر آپ بھی ہمارے ساتھ شِرْکَت فرمائیں گے تو اِنْ شَآءَاللہعَزَّ وَجَلَّ آپ کوبھی ڈھیروں نیکیاں ملیں گی۔حدیثِ پاک کا مفہوم ہے: جو قَدَم راہِ خُدا میں خاک آلود ہوں گے ان کو جہنّم کی آگ نہیں چُھوئے گی۔[3] چُونکہ نیکی کی دَعْوَت دینے والوں کاساتھ دینا بھی عظیم نیکی ہے۔لِہٰذا آپ بھی ہمارے ساتھ اس نیک کام میں تَعاوُن فرمائیں اور مَدَنی دورے میں شِرْکَت فرمائیں۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع