دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Channel Kay Baray Main Ulama o Shakhsiyaat Kay Tasurat - Qist 1 | مدنی چینل کے بارے میں علماء و شخصیات کے تاثرات

book_icon
مدنی چینل کے بارے میں علماء و شخصیات کے تاثرات

(44)حضرت مولانا حافظ قاری محمدسلیم قادر ی صاحب  مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی  

(مہتمم دارالعلوم قادریہ رضویہ پرانا شہر شیخو پورہ )

  (45)حضرت صاحبزادہ غلام معین الدین نظامی  مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی

 (سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت قبلہ عالم خواجہ نور محمد مہاروی چشتیاں شریف ضلع بہاولنگر)

         ماشاء اللّٰہعَزَّوَجَلَّ ، دعوتِ اسلامی جو اہلِ سنت وجماعت کی مکمل غیر سیاسی تحریک ہے، نے پچھلے تقریباً 27سالوں میں دنیا بھر کے 60سے زائد ملکوں میں 35سے زائد مختلف شعبہ جات میں انتہائی جاں سوزی سے پُرخلوص کام کے ذریعے علماء و مشائخ اہلِ سنت کَثَّرَھُمُ اللّٰہُ تَعَالٰی اور مسلمانانِ عالم کے دلوں میں خوب خوب خوشیاں داخل کی ہیں ۔ اور اب مَدَنی چینل کا آغاز تو دعوتِ اسلامی کا ایسا اقدام ہے جو ’’ضرورتِ وقت‘‘ ہے۔ اللّٰہ  تَعَالٰی جناب امیر اہل سنت حضرت مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادِری رضوی مدظلہ کو دین اسلام کی ترویج واشاعت کے لیے مزید مساعی ٔ جمیلہ کرنے کی توفیق دے اور جن احباب نے اِس چینل کے لیے جیسی کوشش کی مولیٰ  تَعَالٰی اسے شرفِ قبولیت سے نوازے اور بالخصوص حکومتی ادارے جنہوں نے اِس چینل کی عارضی منظوری دی ہے اِنہیں اس نیکی کی اچھی جزا دے اور انہیں اس چینل کو مستقل طور پر جاری کرنے کی توفیق دے۔ اٰمین بجاہ سیِّدالمرسلین صَلَّی اللہُ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !          صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(46)حضرت مولانامحمد منور نورانی  مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی

(ناظم تعلیمات ادارہ مصباح القرآن ساہیوال )

         دورِ حاضر میں جب کہ میڈیا ذہن سازی اور کردار کی اچھی یا بری اَنگیْخت (ترغیب)میں سب سے کارگر ہتھیار ثابت ہوچکا ہے۔ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا ذہن و فکر کے دریچے وَ ا کررہا ہے۔ ضروری ہے کہ نسلِ نو کو اس کے اثراتِ بد اور افکارِ فاسد سے پاک رکھنے کی مخلصانہ تگ و دَو کی جائے۔ بے شمار اخلاق باختہ اور ایمان سوز چینلزکی موجودگی میں پاکیزگی وطہارتِ فکر، اصلاحِ عقائد و اعمال کے مقصد جلیلہ کے حصول کے لیے مَدَنی چینل  کا اجرا انتہائی قابل قدر اور لق و دق صحرا میں نو خیز گلاب کی مانند ہے۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !        صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(47)حضرت مولانانیاز احمد فیضی   مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی

(خطیب مرکزی  جامع مسجد جیلانی چشتیاں ضلع بہاولنگر )

        احقر العباد نے جب مَدَنی چینل کے اجراء کی خبر سنی تو انتہائی دلی مسرت ہوئی۔دیگر چینلز کے ذریعے زمانہ ٔجاہلیت سے بڑھ کر اخلاق کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں اور نسل نَو کو میڈیا کے ذریعے اخلاقِ بد اور افکارِ فاسدہ میں جکڑا جارہا ہے۔انتہائی ضرورت تھی کہ ایک ایسا چینل ہو جس پر اُمتِ مسلمہ کی اخلاقی، اصلاحی، فکری تربیت کی جائے اور صحیح معنوں میں آقائے کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پیغام پہنچایا جاسکے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْن دعوتِ اسلامی کے امیر ، ا میرِ اہلسنّت حضرت مولانا پیر طریقت محمد الیاس عطّاؔر قادری مدظلہ اور آپ کے تربیت یافتہ نوجوانوں نے اس عظیم ضرورت کو پورا کردیا ہے۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !       صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد   

(48)حضرت مولانامفتی انتخاب احمد نورانی چشتی  مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی

(چیئرمین ادارہ صراط القرآن مرکز الاولیاء لاہور )

اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ اہلسنّت وجماعت کی عظیم تبلیغی تحریک دعوتِ اسلامی کایہ مشن (مَدَنی چینل )  اچھا ہے اور وقت کی ضرورت ہے۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !      صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(49)حضرت مولاناابوالرضا محمد عبدالعزیز نوری  مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی

(مہتمم مرکزی دارالعلوم غوثیہ حویلی لکھا ضلع اوکاڑہ)

         اللّٰہ  تَعَالٰی جَلَّ جَلَالُہ  اور حضور پرنور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فخر اہلسنّت، امیرِ اہلسنّت پیر طریقت حضرت علامہ محمد الیاس صاحب قادری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی  کو ایسا حکیم الامت بنایا ہے کہ آپ نے اوّل سے احباب کی نبضوں پر جو ہاتھ مبارک رکھا ہے اور رکھ رہے ہیں وہ قابلِ رشک ہے۔ مَدَنی چینل کے کیا کہنے!

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !      صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(50) حضرت مولانامفتی محمد عارف سعیدی صاحب مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی

(مہتمم جامعہ انوارِ مصطفٰے جامع مسجد آدم شاہ نزد ریلوے گراونڈ انوارِ مصطفٰے روڈ سکھر )   

         مَدَنی چینل  آج کے میڈیا کے طوفانی سیلاب میں بارانِ رحمت کا ایک خوشگوار اضافہ ثابت ہو گا۔ ان شاء اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ۔ آج کے دور کی ضرورت کا احساس کر کے دعوتِ اسلامی کی مجلس شور یٰ کا فیصلہ بہت ہی خوش آئند ہے ، بَلِّغُوْاعَنِّیْ وَلَوْاٰیَۃً(حدیثِ پاک)کا بہترین ذریعہ ثابت ہو گا ۔کروڑوں خواتین اور گھریلو بچے فیضانِ سنت سے مستفیض ہو سکیں گے۔جو کے دروس مسا جد اور

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن