دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Channel Kay Baray Main Ulama o Shakhsiyaat Kay Tasurat - Qist 1 | مدنی چینل کے بارے میں علماء و شخصیات کے تاثرات

book_icon
مدنی چینل کے بارے میں علماء و شخصیات کے تاثرات

  (34) حضرت مولانا محمد قمر الدین شاہ بخاری سعیدی  مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی

( قطب پور سادات دنیاپورلودھراں )

         موجودہ حالات میں دعوتِ اسلامی کا مَدَنی چینل کا آغاز بگڑے ہوئے معاشرے کی اصلاح اور بے حیائی ،فحاشی، عریانی اور ظلماتی فضا میں اصلاح کے لیے روشن آفتاب کی مانند ہے۔ اس چینل سے اِن شاء اللّٰہعَزَّوَجَلَّ  بہت ہی عمدہ نتائج برآمد ہوں گے ، اور آنے والے وقت میں اِن شاء اللّٰہعَزَّوَجَلَّ دیگر تمام چینلوں پر بھاری ثابت ہوگا۔ لوگ میڈیا کی طرف بھاگتے ہیں موجودہ حالات میں اس کی اشد ضرورت تھی جو کہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی چینل نے پوری کردی ہم دعا گو ہیں کہ اللّٰہ  تَعَالٰی بھرپور کامیابی عطا فرمائے۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !      صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(35)حضرت مولانا ابرار احمد مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی

(مدرس جامعہ نعیمیہ وخطیب جامع مسجدغوثیہ ہجرت کالونی باب المدینہ کراچی  )

        مَدَنی چینل کے آغاز سے دیگر شعبہ جاتِ دعوتِ اسلامی کی طرح اِن شاء اللّٰہعَزَّوَجَلَّ خداوندقدوس مسلمانوں میں مذہبی وعقیدی انقلاب لائے گا ۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !        صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(36)حضرت مولانا ملک شوکت علی چشتی   مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی

( خطیب جامع مسجدنورانی بلاک 12 گلزار طیبہ سرگودھا)

         میڈیاکے اِ س دور میں خالصتاً اسلامی چینل کی کمی محسوس کرنے والے اہلِ محبت اور اہلِ درد کی اس خواہش اور ضرورت کو مَدَنی چینل نے بطریق اَحسن پورا کردیا۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !    صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد   

(37)حضرت مولانا مفتی محمد شفیق مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی

(مہتمم ومدرس مدرسہ علو م المرتضیٰ میانی شریف تحصیل بھلوال ضلع گلزار طیبہ سرگودھا  )

        مَدَنی چینل اسلامی دعوت کو عام کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ، خاص کر مغربی ممالک کو اسلام سے متعارف کرنے کا واحد حل ہے ۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !     صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(38)خطیب اہلسنّت حضرت مولانا  محمد اسلم رضوی   مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی

(خطیب مرکزی جامع مسجد شہداء گلزار طیبہ سرگو دھاشہر)

        اہلسنت کے پیغام کے فروغ کے لیے میڈیاکا استعمال بہت ضروری ہے ۔ مَدَنی چینل کا آغاز کسی خوشخبری سے کم نہیں ۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !          صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

 (39)حضرت مولانامحمد عبداللہ سعید ہاشمی   مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی

(مہتمم و منتظم اعلی، جامعہ معینیہ قادریہ بلاک10گلزار طیبہ سرگودھا )

         کچھ عرصہ سے دیگر ٹی وی چینلز کے ساتھ ساتھ مَدَنی چینل کا اجراء ہوا۔کئی مرتبہ دیکھنے کا اتفاق ہوا،دِل کو اَز ْحَد تسکین اور رُوح کو فرحت ملی۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !         صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(40) حضرت مولانا ابوحمّاد محمد حنیف امجدی   مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی

(خطیب جامع مسجد کنزالایمان باب المدینہ کراچی )

        دستور ہے کہ لاٹھی کا مقابلہ لاٹھی سے اور بندوق کا مقابلہ بندوق سے ہوتا ہے ، میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ دعوتِ اسلامی نے گناہوں بھرے پروگرام دکھانے والے ٹی وی چینلز کا مقابلہ’’ مَدَنی چینل‘‘سے شروع کیا ہے۔

 ٭اُن علمائے کرام کے اسمائے گرامی جنہوں نے ان آخری تأثرات پرتائیدی دستخط فرمائے :

(41) حضرت مولانا حافظ غلام حیدر خادمی  مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی

( جامعہ دارالعلوم نعمانیہ رضویہ شہاب پورہ سیالکوٹ)

 (42) حضرت مولانا محمد سعادت علی قادری اشرفی  مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی  

( شیخ الحدیث و ناظم اعلی دارالعلوم جامعہ حنفیہ قصور)   

(43)استاذ العلماء حضرت مولانا محمد یعقوب قادر ی صاحب   مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی  

(مہتمم دارالعلوم جامعہ غوثیہ رضویہ شیخوپورہ )

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن