30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(28) حضرت مولانامفتی محمدحمید الدین رضوی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی
(خطیب جامع مسجد فریدیہ ہاؤسنگ کالونی ٹوبہ دارالسلام پنجاب )
تبلیغ دین و احیاء سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تنظیم دعوتِ اسلامی روز افزوں ترقی و کمال کی طر ف گامزن ہے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام مَدَنی چینل کا قیام ایک انتہائی خوش آئند اقدام ہے۔ اور عصری اور جدید تقاضوں کے مطابق تجدید و احیاء دین اور فروغِ عشقِ رسولِ کریم (صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ )کی خاطر دعوتِ اسلامی کی یہ حسین کاوش قابلِ صد تحسین و مبارکباد کی مستحق ہے ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(29)شیخ طریقت پیر سید محمد خالد مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی
(سجادہ نشین آستانہ عالیہ نقشبندیہ بہاولپور)
مَدَنی چینل دیکھا ، از حد خوشی ہوئی، اللّٰہ ربُّ العزت سرکارِ دوعالم (صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم )کے صدقے مزید ترقی عطا فرمائے۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(30) حضرت مولانامفتی محمد کاشف مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی
(مہتمم جامعہ اسلامیہ نبویہ ساجد اعوان کالونی بہاولپور )
دعوتِ اسلامی کی طرف سے مَدَنی چینل کا اِجرا ایک اہم انقلابی قدم ہے۔ اہلسنّت کی طرف سے نظریاتی سطح پر یہ پہلا چینل ہے جس کی جتنی بھی تحسین کی جائے کم ہے۔ ہم دعوتِ اسلامی کو اس زبردست کاوش پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(31) حضرت مولانامحمد فیاض احمد اویسی رضوی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی
(مہتمم دارالعلوم جامعہ اُویسیہ رضویہ ،جامع سیرانی مسجد بہاولپور)
تحریری ، تبلیغی، ،تدریسی میدان میں دعوتِ اسلامی قابلِ ر شک کارہائے نمایاں کررہی ہے اور موجودہ دور میں میڈیا کے کردار سے کون واقف نہیں ، سچی بات ہے کہ آج کی جنگ میڈیا کے ذریعے جیتی جاسکتی ہے۔ اگر چہ فوٹو بازی پر علماء کرام کا اختلاف برحق ہے۔ مگر اس کے بغیر چارہ بھی نہیں ہے۔ مَدَنی چینل کے آنے سے یقیناً اچھی تبدیلی آئے گی۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(32)حضرت مولانا مفتی احمد بخش مہروی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی
(خطیب و ناظم اعلیٰ جامع قادریہ اہلسنت دنیا پورضلع لودھراں )
آج اس وقت امتِ محمدیہ (علی صاحبھاالصلوۃ والسلام)بے راہ روی پر لگ چکی ہے اور بے حیائی کا طوفان میڈیا کے ذریعے شدت سے پھیل رہا ہے، اس کے قلع قمع کے لیےاَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ہماری تبلیغِ قرآن و سنت کی عالمگیر سنتوں بھری تحریک دعوتِ اسلامی کا مَدَنی چینل بہت موثر ثابت ہوگا اس پر تحریک دعوت ِ اسلامی کے امیر ، امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری (دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ )کے اصلاحی بیانات سے بہت امت کی اصلاح ہوگی اور آنے والے وقت میں اِن شاء اللّٰہعَزَّوَجَلَّ بہت کامیابی ہوگی۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(33) حضرت مولاناپروفیسر عون محمد سعیدی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی
(مہتمم دارالعلوم حسنیہ نزد سبزی منڈی بہاولپور)
اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی جتنے شعبوں میں بھی کام کررہی ہے وہاں خوب سے خوب تر کام ہورہا ہے۔ مَدَنی چینل کے آغاز کا فیصلہ بھی یقیناً انتہائی غور و فکر کے بعد کیا گیا اور اس کے نتائج و ثمرات بھی فوری طور پر آنے شروع ہوگئے ہیں ۔ اس سے جو فوائد سامنے آرہے ہیں وہ حسبِ ذیل ہیں :
(۱) …باطل کے کشمکش کے اس دور میں اہلسنّت کا پیغام گھر گھر میں پہنچ رہا ہے۔
(۲) …بین الاقوامی سطح پر موثر اور دل نشین انداز میں ہمارا پیغام وہاں تک پہنچ رہا ہے جہاں اس ذریعے کے بغیر رسائی بے حد مشکل ہے۔
(۳) …پاکستان میں ایک چینل بھی ایسا نہ تھا جس میں غیر محرم عورتوں کو اچھلتے کودتے نہ دکھایا جاتا ہو۔ یہ واحد چینل ہے جو اس خامی سے مبرا ہے۔ اس لحاظ سے یہ ایک آئیڈیل اسلامک چینل ہے۔
(۴) …یہ پہلا چینل ہے جو خالصتاً اہلسنّت کے پیغام کو لے کر اٹھا ہے اس میں باطل کی ہلکی سی آمیزش بھی نہیں ہے ۔
(۵) …اس چینل سے اہلسنّت کو ایک تربیت یافتہ ٹیم بھی مل جائے گی جو تیز رفتاری سے اس میدان میں اپنا لوہا منوائے گی۔
بہرحال ہم اس چینل کے شروع کرنے پر دعوتِ اسلامی کے تمام مرکزی ذمہ داران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع