دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Channel Kay Baray Main Ulama o Shakhsiyaat Kay Tasurat - Qist 1 | مدنی چینل کے بارے میں علماء و شخصیات کے تاثرات

book_icon
مدنی چینل کے بارے میں علماء و شخصیات کے تاثرات

(ضلع مفتی مظفر آباد ، ریاست جموں وکشمیر)

         دعوتِ اسلامی نے مَدَنی چینل کے نام سے جس چینل کا آغاز کیا ہے مظفر آباد میں کیبل آپریٹرز یہ چینل دِکھا رہے ہیں ۔ دعوتِ اسلامی کی بہت ہی اعلیٰ کاوش ہے، اس سے دعوتِ اسلامی کا پیغام گھر گھر پہنچانے میں آسانی ہوگی۔ امیر اہلسنت پیر طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری (دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ )اس پر خراجِ تحسین کے مستحق ہیں ۔ آپ کے محبت بھرے خطابات لوگوں کے دلوں پر یقیناً اثر انداز ہوں گے۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !     صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(22) حضرت مولانا قاضی عبدالوحید  مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی

(دربار عالیہ جھاگ شریف دواریاں ضلع نیلم مظفر آباد آزاد کشمیر)

         اَلحمدُ للّٰہعَزَّوَجَلَّ  دعوتِ اسلامی نے مَدَنی چینل کے نام سے سیٹلائٹ اور کیبل پر آغاز کرکے انقلابی قدم اٹھایا ہے جس پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ اور بالخصوص امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر (دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ ) مبارک باد کے مستحق ہیں ۔ مجھے امید ہے کہ مَدَنی چینل بدتہذیبی اور بدعقیدگی کے طوفان کو روکنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ عالم اسلام کی اس بابرکت مدنی تحریک کے کام میں مضبوطی آئے گی۔ عشق رسول( صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم) ، حُبِّ صحابہ و اہلِ بیت (علیہم الرضوان )اور حُبِّ اولیاء و علماء کی شمع سے دین اسلام کے کام میں زبردست ترقی آئے گی۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !         صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(23)حضرت مولانا قاری فیض بخش رضوی   مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی

(جامعہ رضویہ مصباح القرآن فیصل آباد وہاڑی چوک ملتان)

        اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی اہلسنّت کا مان ہے ۔دورِ حاضر کی ضرورت تھی کہ شیطان کو مات دینے کے لیے کوئی اہلِ درد بندہ میڈیا میں کوئی ایسا قدم اٹھائے جس میں دور تک کہیں گناہ کا شبہ بھی نہ ہو۔ مجلس رابطہ بالعلماء والمشائخ کے اسلامی بھائیوں نے جب مَدَنی چینل کے بارے میں آگاہ کیا ، بہت خوشی ہوئی۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب!       صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد   

  (24)حضرت مولانا زین العابدین قادری  مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی

(مدرسہ رحمانیہ متصل تاج مسجد مین روڈ مَورو باب الاسلام سندھ)

        اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ ہمیں بہت خوشی محسوس ہوئی ہے کہ آج کے پرفتن دور میں جہاں جاہلیت عروج پہ پہنچ چکی ہے۔ ہدایت کا سرچشمہ’’مَدَنی چینل‘‘ جس کے ذریعے اسلام کی خدمت کو عام کیا جارہا ہے۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !          صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

 (25)حضرت مولانا مفتی محمد الطاف سعیدی  مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی

(صدر مدرس مصباح العلوم میلسی روڈضلع وہاڑی پنجاب)

        اہلسنّت کی معروف تبلیغی تحریک دعوتِ اسلامینے مَدَنی چینل کے نام سے جو نشریات شروع کی ہیں بہت ہی احسن کام کیا ہے۔ دورِ حاضر جب کہ ہر طرف فحاشی و عریانی عروج پر ہے۔ اور مسلمان کو راہِ راست سے ہٹانے کے لیے بڑے بڑے ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں ۔ تو اس دور میں ’’مَدَنی چینل‘‘ ایک نعمت سے کم نہیں ۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !          صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد   

(26)حضرت مولانامفتی محمد یعقوب سعیدی  مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی

(مہتمم جامعہ عائشہ صدیقہ بادشاہی مسجدجلہ جیم میلسی ضلع وہاڑی) 

        اہلسنّت کی عظیم دینی و تبلیغی غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی نے جو مَدَنی چینل کا اجراء کیا ہے بہت عظیم کارنامہ ہے۔لوگوں کو اس کے متعلق بہت معلومات ہوں گی کہ دعوتِ اسلامی دنیا کو دین کا مقصد بتانے کے لیے اسوہ ٔحسنہ کے لیے سرکار( صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ )  کی سنتوں کے لیے گلی گلی کوچہ کوچہ شہر شہر اور ملکوں میں کیسے محنت کررہی ہے۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !            صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

 (27) حضرت مولانامفتی محمد الہٰی بخش  مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی

(مدرس مدرسہ عربیہ حنفیہ غوث الاسلام پرانی عیدگاہ جھنگ صدر)

        ایک بندئہ ناچیز ہی نہیں ، بلکہ ہر وہ سُنی جس کے دل میں مسلکی درد کی چنگاری موجزن تھی ، چاہتا تھا کہ اپنے مسلک کو اُجاگر کرنے کا وسیلہ جلیلہ ہو، وہاَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ  آج دعوتِ اسلامی اور مَدَنی چینل کی شکل میں ہمارے سامنے موجود ہے۔اللہ جَلَّ جَلَالُہ آپ کی اس سعی ٔ جمیلہ کو قبول فرمائے۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !          صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن