دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Channel Kay Baray Main Ulama o Shakhsiyaat Kay Tasurat - Qist 1 | مدنی چینل کے بارے میں علماء و شخصیات کے تاثرات

book_icon
مدنی چینل کے بارے میں علماء و شخصیات کے تاثرات

(16)حضرت مولانا محمد اقبال چشتی    مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی

(خطیب مرکزی جامع مسجد غوثیہ اوکا ڑہ)

        دعوتِ اسلامی جس نے اہل سنت کے کام کو کم و بیش ہر شعبہ میں احسن پیرایہ میں کرنے کی مساعی جمیلہ کا عزم بالجزم کررکھا ہے۔ جس کا منہ بولتا ثبوت دعوتِ اسلامی کا آج 66 سے زائد ممالک میں ، 35 سے زائد مختلف شعبہ جات میں پھیلا ہوا مستحکم نیٹ ورک ہے۔ اور اب مَدَ نی چینل کے نام سے ’’شرعی تقاضوں کے تحت ‘‘ چلنے والے ٹی وی چینل کا آغاز کرکے تو دعوتِ اسلامی نے بہ بانگِ دُہُل یہ اعلان کردیا ہے کہدعوتِ اسلامیآقائے نامدار( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کے دینِ متین کے خلاف برسر پیکار ، اغیارِ ناہنجار کے عزائم و کردار سے مکمَّل خبردار ہے اور فیشن و ترقی کے نام پر چمنِ سننِ شاہِ زمن (صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  )میں موسِمِ خَزاں لانے کے لیے استعمال ہونے والے میڈیا کے صحیح اوردرست شرعی استعمال سے گلستان و گلزار سنّتِ شہِ ابرار( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں بہار لانے کے لیے انتہائی مَتانت سے برسر پیکار ہے۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !   صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(17) حضرت مولانا مفتی ابوالظفراحمد یار مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی

(صدر مدرس دارالعلوم اشرف المدارس اوکاڑہ)

وائے ناکامی متاعِ کارواں جاتا رہا

کارواں کے دل سے احساسِ زِیاں جاتا رہا

             اِ ن حالات میں امیر اہل سنت حضرت مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی (دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ ) کا دعوتِ اسلامی کے دیگر شعبہ جات کو احسن انداز سے ترقی کی شاہراہ پر گامزن رکھنے کے ساتھ ساتھ  مَدَنی چینل کے کام سے ٹی وی نشریات کا آغازکرنا لائقِ صد تحسین و آفرین عمل ہے جس پر انہیں جتنا بھی ہدیۂ تبریک پیش کیا جائے وہ کم ہے کہ انہوں نے دور اندیشی سے کام لیتے ہوئے امتِ نبوی (علی صاحبھا الصلوۃ والسلام) پر کمال مہربانی کی ہے اور ہمت بلند بخت ہیں وہ احباب جنہوں نے مَدَنی چینل کے قیام کو عمل میں لانے کے لیے دامے دَرمے قدمے سُخنے حصہ لیا۔ 

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !      صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(18)حضرت صاحبزادہ خواجہ اظہار الحق مسعود شاہ مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی  

(قائم مقام سجادہ نشین دربار عالیہ چشتیہ نظامیہ ملنگیہ علی پور شریف اوکاڑہ)

         اللّٰہ کریم بہترین جزا دے امیر اہلسنت بانی ٔدعوتِ اسلامی حضرت مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی ضیائی (دامت فیوضہم) کو۔ جنہوں نے دعوتِ اسلامی کو چلایا ، پروان چڑھایا اور صرف 27 سال کی مختصر مدت میں دعوتِ اسلامی کو تحریک ہی نہیں ، تنظیم ( نظم و ضبط) سے مزین و آراستہ کیا اور نتیجۃً آج اس شجرۂ سایہ و پھلدار کی جڑیں 66 سے زائد ملکوں میں پھیل چکی ، جب کہ 35 سے زائد مختلف شاخوں ( شعبہ جات ) سے مختلف میوے اپنے رنگوں اور ذائقوں سے امتِ مصطفوی (علی صاحبھا الصلوۃ والسلام )کو مستفید و مستفیض کررہی ہیں او ر اب مَدَنی چینل کے نام سے خالص مذہبی و دینی نشریات کے حامل و علمبردار ٹی وی چینل کا آغاز کرنا  مولانا موصوف(امیراہلسنت) اور دعوتِ اسلامی کا واقعی منظم کارنامہ ہے۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !       صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(19)صاحبزادہ پیرسید منیر احمد شاہ بخاری    مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی

(سجادہ نشین سلسلہ قادریہ نقشبندیہ کوٹ غلام محمد خان قصور)

        مَدَنی چینل ہمارے لیے باعثِ برکت و جماعتِ رحمت ہے۔ مَدَنی چینل آنے کی وجہ سے نبی ٔکریم (صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ )کے غلاموں اور عاشِقوں کے دل و دماغ میں خوشی کی لہر آئی ہے۔ اِن شاء اللّٰہعَزَّوَجَلَّ اس چینل کی وجہ سے اللّٰہ جَلَّ جَلَالُہ اور اس کے رسول( صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم) کی میٹھی میٹھی باتیں عوام الناس تک پہنچیں گی اور معاشرے کی اصلاح ہوگی لہذا حکومتِ پاکستان نے جہاں دیگر چینل کو اجازت و سہولت دی ہوئی ہیں وہاں سب سے زیادہ مراعات مَدَنی چینل کو دینی چاہئیں ۔ کیونکہ یہ چینل شر انگیزی  سے پاک اور ملک دوست ہے۔ ماشاء اللّٰہ دعوتِ اسلامی آج تک کبھی بھی گھیراؤ جلاؤ ، پتھراؤ اور انتہا پسندی میں شریک نہیں دیکھی گئی۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !     صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(20)حضرت مولانا روھیل احمد عباسی قادری شاذلی  مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی

(خطیب جامع مسجد دربار سہیلی سرکار مظفر آباد کشمیر)

        الیکٹرانک میڈیا پر مَدَنی چینل کا آغاز بالیقین، غلامانِ رسول مسلمانوں اور مومنوں کے لیے ایک بہت بڑی خوش خبری ہے، اور وقت کی ایک بہت اہم ضرورت اور تقاضا بھی ہے۔ کہ جہاں عوام کو ٹی وی اور دیگر ذرائع سے فحش قسم کے پروگرامز دکھا کر اللّٰہ  تَعَالٰی سے دوری کا درس دیا جارہا ہے وہاں ایسے پروگرام یقینا اصلاح احوال کے لیے ضروری اور بہتر اہمیت کے حامل ہیں ۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !        صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(21)حضرت مولانا مفتی حافظ نذیر احمد قادری    مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی     

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن