دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Channel Kay Baray Main Ulama o Shakhsiyaat Kay Tasurat - Qist 1 | مدنی چینل کے بارے میں علماء و شخصیات کے تاثرات

book_icon
مدنی چینل کے بارے میں علماء و شخصیات کے تاثرات

        بِحَمْدِہٖ  تَعَالٰی دعوتِ اسلامی کا وجود اہلسنّت و جماعت کے لیے فضل ِ خداوندی ہے، امیرِ دعوتِ اسلامی پیکرِ صدق و رضا مولانا محمد الیاس قادری رضوی( دامت فیوضہ العالیہ) اَمْرٌبِالْمَعْرُوْف وَ نَہْیٌ عَنِ الْمُنْکَرکے داعیِ اشرف ہیں ان کی برکت سے دعوتِ اسلامی کو عدیم المثال شہرت و عزت حاصل ہے،  لاکھوں شمعِ رسالت کے پروانے ان کا جاوید فیض ہیں ۔مَدَنی چینل فحاشی و عریانی کے بڑھتے ہوئے سیلاب کے لیے مربوط آہن ہے۔اہلِ سلام کو فلموں و ڈراموں کے بجائے مَدَنی چینل کو آن رکھنا چاہیے ، مَدَنی چینل کے اجزاء سے گمراہ لوگوں کو ہدایت ملے گی شراب نوش راہِ مستقیم پر گامزن ہوں گے ، مَدَنی چینل اِن شاء اللّٰہ عَزَّوَجَلَّمرکز ہدایت ثابت ہوگا۔ جہاں مسلمان گانے بجانے کے گمراہ کن پرگرام دیکھتے ہیں انہیں مَدَنی چینل سے رہنمائی لینی چاہیے ، مسلمان خواتین بے پردگی و نافرمانیوں سے مَدَنی چینل کے ذریعہ محفوظ رہ سکتی ہیں ۔ ہر قسم کی رہنمائی مَدَنی چینل کے ذریعہ ہورہی ہے، اہلِ اسلام کو باقی تمام چینل بند کروا دینے چاہئیں اور فقط مَدَنی چینل کو دیکھیں تاکہ ہر قسم کی برائی و گناہ سے اجتناب ہو۔ دعوتِ اسلامی کی تہذیب فقط جنت کے راستے کی رہنمائی ہے ، ہر سُنی عالم و خطیب و امام و حافظ وقاری و نعت خوان اور تمام سنّی رہنما بھرپور طریقہ سے دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیں ،دعوتِ اسلامی کی بھرپور حمایت کریں ، مَدَنی چینل کی ترغیب دلائیں ۔فیض اعلیٰ حضرت کی برکات د عوتِ اسلامی ہے۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !   صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(11)حضرت مولانا پیر محمد خالدحسن مجددی قادری  مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی

(سجادہ نشین آستانیہ عالیہ مجدْیہ قادریہ’’ کھوکر کی‘‘ و مہتمم ’’جامعہ فاطمۃ الزہرائ‘‘ گوجرانوالہ )

          اچھا ہوا کارپردازانِ دعوتِ اسلامی نے اپنا ٹی وی مذہبی چینل جاری کردیا ۔ اس سے شیاطین اور شیطانی قوتیں گھبرائیں گی اور حق کا بول بالا ہوگا۔ محبّتِ رسول( صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم) سینوں میں اجاگر ہوگی۔ تصحیحِ عقائد ، فاسِد خیالات کی بَیخ کنی ہوگی۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(12)خطیبِ اہلسنّت مولانا عبدالوحید ر بانی  مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی

(مہتمم اعلیٰ دارالعلوم ربانیہ ملتان)

        مَدَنی چینل محبتِ رسول کا درس دے رہا ہے، عالم اسلام میں عشقِ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی لہر پیدا کررہا ہے۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(13)حضرت مولانا صاحبزادہ عزیر محمود الازہری   مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی

( مہتمم جامعہ رکن الاسلام حیدآبادباب الاسلام سندھ)

        سیرتِ مصطفی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی طرف دعوت دینے والی عالمی تحریک دعوتِ اسلامی کی طرف سےاَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ ایک مَدَنی چینل کا آغاز ہوگیا ہے۔امید ہے اس مَدَنی چینل سے علمی وتحقیقی اندا ز میں اسلام کی تبلیغ و اشاعت کا کام ہوگا ،اللّٰہ ربّ العزۃ ہمارے اس خواب وتمنّا کو عملی جامہ پہنائے اور دینِ حبیب (علی صاحبھا الصلوۃ والسلام) کو عروج و ارتقاء نصیب فرمائے۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(14)حضرت مولانا حافظ اللہ بخش چشتی قادِری   مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی

(خطیب مرکزی جامع مسجد دربار قادریہ ڈیرہ غازی خان )

      اَلْحَمْدُ للہ عَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینل تو سونے پر سہاگہ کا کام کررہا ہے مولاناروم(رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ ) کا ارشاد ہے۔

آں ہلاکِ امت پیش کہ بود

زانکہ بر جندل گمان بر دند عود

(ترجمہ:وہ جوگزشتہ امت کی ہلاکت تھی اس کی وجہ یہ تھی کہ انہوں نے پتھرکوخوشبودارلکڑی سمجھ رکھاتھا۔)

          گویا کہ مَدَنی چینل نے حق و باطل میں خط امتیاز کھینچ لیا، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کردیا ہے اِن شاء اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس کے نتائج بہترسے بہتر اور بہتر سے بہترین ظاہر ہوتے جائیں گے۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !   صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

 (15)حضرت مولانا محمد یوسف ضیائی صاحب مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی     

( خطیب مرکزی سیرت کمیٹی مظفر آباد کشمیر)

        اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ موجودہ دور میں مَدَنی چینل بے حیائی و بے دینی کا توڑ ہے، اور اصلاحی بیانات مسلمین و مسلمات (ہرمسلمان مردوعورت)کے لیے مشعل نور ہیں ۔ اور مَدَنی چینل کا افتتاح یقیناً عوام اہلسنّت سمیت عالم اسلام کے لیے ہدایت کا ذریعہ بنے گا۔ میں دعوتِ اسلامی اور مَدَنی چینل کے ذمہ داروں کے لیے دعا کرتا ہوں جس طریقہ سے ایک دینی کام کا آغاز کیا ہے اسے مسلسل جاری رکھیں ۔ تاکہ رحمت ِ دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت ،اہلبیت کی محبت، صحابہ کرام(علیہم الرضوان) کی محبت مرد و زن کے دلوں میں پیدا کی جائے ۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !       صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن