30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
مَحَلّے میں اگر مجوسی (آگ پوجنے والا)ہوٹل کھول لے تو ہر فرد کو یہ سمجھانا بہت دشوار ہو گا کہ اِس کافِر سے گوشت یا گوشت والی کوئی سی بھی غذا لیکر مت کھا ؤ کہ گناہ وحرام ہے۔ اَنسب طریقہ یہ ہے کہ اس مَحَلَّے میں مسلمان ہوٹل کھول لے اگر ایسا کر لیاتو اب سمجھانا آسان ہو جائے گا کہ وہاں کے بجائے یہاں سے کھاؤ۔ اِسی طرح T.V. کا مُعامَلہ ہے آج شاید ہی کوئی گھر T.V. سے خالی ہواور ہر باشُعُور مسلمان یہ جانتا ہے کہ ہمارے معاشرے کی تباہی میں T.V.کا بہت اہم کردار ہے! مُبَلِّغینِ دعوتِ اسلامی نے T.V.کی تباہ کاریوں کے خلاف اچھی خاصی مُہم چلائی لیکن کما حَقُّہٗ کامیابی نہ پائی ۔چونکہ ہزا ر میں سے تقریباً نوسوننانوے (999)افراد T.V.کے رسیا ہو چکے ہیں او ر غالب اکثریت دنیا و آخرت کی بھلائی بُرائی کی پرواہ کئے بغیر T.V. دیکھنے میں مشغول ہے ۔ T.V. بینی میں ان کی دیوانگی کی حد تک دلچسپی کی وجہ سے شیطان ان کے کردار کے ساتھ ساتھ اسلامی اقدار پر بھی یلغار کر رہا ہے ۔ اسلام ہی کا لُبادہ اوڑھ کر بعض لوگ اسلام کوماڈَرن انداز میں پیش کرنے کی مذموم سعی کررہے ہیں ، اسلام کی حقیقی روح مسلمانوں کے دلوں سے نکالی جا رہی ہے ۔اب اگر ہم مساجد وغیرہ میں T.V.کی تباہ کاریاں بیان کرتے بھی ہیں تو اوّل تو بمشکل 5فیصد مسلمان نَماز پڑھتے ہوں گے ان میں بھی اِکّادُکّا ہی مذہبی بیان سننے میں دلچسپی لیتا ہے ، نیز اسلامی بہنوں کو کون بیان سنائے ؟ اگر لٹریچر چھاپتے ہیں تو دینی مطالعہ کرنے والوں کی تعداد مایوس کُن حد تک کم ہے! ان نا مُساعِدحالات میں اس بات کا شدت سے احساس ہوا کہ مسلمانوں کی اصلاح کا دائرہ کار اگر صِرف مساجِد اور اجتماعات وغیرہ کی حد تک رکھتے ہیں تو اُمّت کی غالِب اکثریَّت تک ہمارا درد بھرا پیغام پہنچ ہی نہیں پاتا اور طاغوتی طاقتیں یکطرفہ طور پر اپنے مختلف چینلز کے ذریعے مسلمانوں کو گمراہ کرتی رہیں گی۔ اغلب گمان یہی ہے کہ مسلمانوں کے گھروں سے T.V.نکلوانا ممکن نہیں بس ایک ہی صورت نظر آئی اور وہ یہ کہ جس طرح دریا میں طُغیانی آتی ہے تو اُس کا رُخ کھیتوں وغیرہ کی طرف موڑ دیا جاتا ہے تا کہ کھیت بھی سیراب ہوں اور آبادیوں کو بھی ہلاکت سے بچایا جا سکے عین اِسی طرحT.V.ہی کے ذَرِیعے مسلمانوں کے گھروں میں داخِل ہوا جائے اوران کوغفلت کی نیند سے بیدار کیا جائے اورانہیں گناہوں اور گمراہیوں کے سیلاب سے خبردار کیا جائے چُنانچِہ جب معلوم ہوا کہ اپنا T.V.چینل کھول کرفلموں ڈِراموں ،گانوں ، باجوں ،موسیقی کی دُھنوں اور عورتوں کی نمائشوں سے بچتے ہوئے 100فیصد ی اسلامی مَواد فراہم کرنا ممکن ہے تو اَلْحَمْدُلِلّٰہِعَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ نے خوب جِدَ وجَہد کر کے رَمضانُ المبارَک ۱۲۴۹ھ (2008)سے مدنی چینل کے ذَرِیعے گھرگھر سنّتوں کاپیغام عام پیش کر نا شروع کر دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے اس کے حیرت انگیز مدنی نتائج آنے لگے ۔یقینا اس کی یہ بَرکت تو بچّہ بھی سمجھ سکتا ہے کہ جب تک مَدَنی چینل گھریا دفتر وغیرہ کے T.V.میں آن رہے گا کم از کم اُس وقت تومسلمان دوسرے گناہوں بھرے چینلز سے بچے رہیں گے۔ الحمد للّٰہعَزَّوَجَلَّ ہماری توقع سے زیادہ مدنی چینل کو کامیابی حاصل ہو رہی ہے۔ آج کل ابتدائی آزمائشی سلسلوں (پروگراموں )کی ترکیب ہے اور دنیا کے مختلف مقامات سے روزانہ ہزاروں مبارکبادیوں اور حوصلہ افزائیوں کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں ۔دعوتِ اسلامی کے وسیع دائرہ کار کو بحُسن و خوبی چلانے کیلئے مختلف ملکوں اور شہروں میں مُتَعَدَّد مجالِس بنائی گئی ہیں ۔ مِنجُملہ مجلسِ رابِطہ بِالْعُلَماء و المَشائِخبھی ہے جو کہ اکثر عُلَمائے کرام پر مُشتِمل ہے۔اس کے مقاصد میں علماء ومشائخ اہلسنت سے روابط مضبوط کرنا بھی ہے۔ اس مجلس کے ذریعے ملک بھر سے مفتیانِ عِظام وعُلَمَائے کرام کے مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات موصول ہوئے ،جن کے اقتباسات حسبِ ذیل ہیں ؛
مَدَنی چینل کے بارے میں عُلَمَائے کرام کے تأثرات
(اقتباسات)
(1)شیخ الحدیث حضرت مولانا پیر سید مراتب علی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی
(خلیفہ مجاز شیخ الاسلام خواجہ قمر الدین سیالوی (رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ ) و شیخ الحدیث والتفسیر جامعہ رضویہ قمر المدارس محلہ شمس العارفین بالمقابل کنگنی والا گوجرانوالہ)
مَدَنی چینل کا اِجراء بہت بہتر ہے۔ اہلسنّت کے مسلک کی تبلیغ کے لیے اِمداد ملے گی۔پوری دنیا میں اہلسنّت کے مسلک کا چرچا ہوگا۔وقت کی اہم ضرورت ہے، اللّٰہ تَعَالٰی مزید دینی خدمات کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(2)شیخ الحدیثحضرت مولانامحمد عبدالتواب صدیقی اچھروی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی
(شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ رضویہ ،وسجادہ نشین آستانہ عالیہ مناظر اعظم رحمۃ اللہ علیہ مرکزالاولیاء لاہور)
اَلْحَمْدُلِلّٰہِعَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کا نیٹ ورک پہلے ہی بڑا وسیع تھا مگر اللّٰہ کے فضل وکرم سے اب مَدَنی چینل نے دعوت ِاسلامی، دعوتِ سنّت کو اور زیادہ وسیع کر دیا ہے۔ اِنْ شَآءَاللہ الْعَزِیْز اب دعوت اسلامی کی دعوت سنت گھر گھر پہنچے گی اور سنت رسول(صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ) پر عمل کرنے والوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہو گا اور اِن شاء اللّٰہ عَزَّوَجَلّ َ وہ دن دور نہیں کہ پورا ملک سرسبز نظر آئے گا اور پھر یہ خصوصی برکات پوری دنیا میں پھیل جائیں گی۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(3)شارِحِ حدائقِ بخشش حضرت مولانا مفتی غلام حسن قادری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی
(مفتی دارالعلوم حزب الاحناف دربارروڈ مرکزالاؤلیاء لاہور)
دعوتِ اسلامی کے مخلص کارکنان کی زبانی مَدَنی چینل کے بارے میں جب مجھے آگاہی ہوئی تو دل باغ باغ ہوگیا اور اس چینل کی کامیابی کے لیے میرے قلبِ مضطر کی اتھاہ گہرائیوں سے دعائیں نکلنے لگیں کہ حضرت امیر اہلسنّت (دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ )نے وقت کے تقاضوں کے عین مطابق ایک بہت مفید کام کا آغاز فرمایا ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع