دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Channel Kay Baray Main Ulama o Shakhsiyaat Kay Tasurat - Qist 1 | مدنی چینل کے بارے میں علماء و شخصیات کے تاثرات

book_icon
مدنی چینل کے بارے میں علماء و شخصیات کے تاثرات

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !      صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(73) حضرت مولانا محمد وزیر القادری صاحب مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی

(مہتمم اعلی جامعہ غوثیہ سلطانیہ شاہی چوک ڈھاڈر،سبی بلوچستان)

        اَلْحَمْدُ لِلّٰہ(عَزَّوَجَلَّ ) مَدَنی چینل کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ۔ مَدَنی چینل مسلمانوں کے لئے بہت بڑی نعمت ہے ۔مَدَنی چینل  کو جتنا وسیع کیا جائے مسلک اہلسنّت کا اتنا ہی فائدہ ہے۔مَدَنی چینل اہلسنّت کے لئے ایک تحفہ ہے ۔ہم دعوتِ اسلامی کے مشکور ہیں کہ وہ مَدَنی چینل کھول کر اہلسنت وجماعت پر بڑا احسان کیا ہے۔امید ہے کہ اس مَدَنی چینل کے آنے سے لوگ سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی غلامی میں آئیں گے۔ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ  مَدَنی چینل کا پیغام گھر گھر پہنچے گا ۔لوگوں کواس سے بڑافائدہ پہنچے گا۔ 

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !         صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

کرسچین کا قبولِ اسلام

        مرکزالاولیاء(لاہور) کے ایک اسلامی بھائی کا بیان کچھ یوں ہے کہ ہمارے علاقے میں ایک ورکشاپ تھی، اُس میں ایکT.V.بھی رکھا ہوا تھا جس پر کاریگر مختلف چینلز دیکھا کرتے تھے۔رمضان المبارک ۱۴۲۹ھ  / 2008 ء میں جب دعوتِ اسلامی کا مَدَنی چینل شروع ہوا تو انہیں کچھ ایسابھایا کہ دیگر تمام چینلز کے بجائے اب وہ مَدَنی چینل دیکھنے لگے ۔ان کاریگروں میں ایک کرسچین نوجوان بھی شامل تھا وہ بھی مَدَنی چینل کے پُرسوز سلسلوں (پروگرامز)میں دلچسپی لینے لگا ۔اَلحمدُ للّٰہعَزَّوَجَلَّ صرف تین دن کے بعد وہ کہنے لگا کہ میں امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی سادگی سے بہت مُتأَثِّر ہوا ہوں اور کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوگیا ۔

کفر کے ایواں میں مولیٰ ڈالدے یہ زلزلہ

 یاالہٰی! تا ابد جاری رہے یہ سلسلہ   

 مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہوجائیے!

         خربوزے کو دیکھ کر خربوزہ رنگ پکڑتا ہے ، تِل کو گلاب کے پھول میں رکھ دو تو اُس کی صُحبت میں رَہ کر گلابی ہو جاتا ہے ۔ اِسی طرح تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہو کر عاشِقانِ رسول کی صُحبت میں رہنے والابے وَقعت پتّھربھی اللّٰہ اور اس کے رسولعَزَّوَجَلَّ وصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مہربانی سے انمول ہیرا بن جاتا، خوب جگمگاتا اور ایسی شان سے پَیکِ اَجَل کو لَبَّیْک کہتا ہے کہ دیکھنے سننے والا اس پررَشک کرتا اور جینے کے بجائے ایسی موت کی آرزو کرنے لگتا ہے۔ آپ بھی تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک دعوت ِ اِسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے۔ اپنے شہر میں ہونے والے دعوت ِ اِسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت اور راہِ خداعَزَّوَجَلَّ میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کے مَدَنی قافلوں میں سفر کیجئے اور شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے عطا کردہ مَدَنی انعامات پر عمل کیجئے ،اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ  آپ کو دونوں جہاں کی ڈھیروں بھلائیاں نصیب ہونگی ۔

مقبول جہاں بھر میں ہو دعوتِ اسلامی

صدْقہ تجھے اے ربِّ غفّار مدینے کا

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن