دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Channel Kay Baray Main Ulama o Shakhsiyaat Kay Tasurat - Qist 6 | مدنی چینل کے بارے میں علماء و شخصیات کے تاثرات کے اقتباسات قسط 6

book_icon
مدنی چینل کے بارے میں علماء و شخصیات کے تاثرات کے اقتباسات قسط 6

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !        صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(332) حضرت مولانا حافظ محمد حق نواز جدون مُدَّظِلُّہُ العَالِی

(جامعہ نظامیہ رضویہ گاؤں چک ماجیہ گلی، تحصیل و ضلع ایبٹ آباد،سرحد،پاکستان)

        مَدَنی چینل   اس پُرفِتَن دور میں صبح کا ستارہ ثابت ہوگا۔ اس وقت جہاں پروگرامز اور فلموں میں بے حیائی اور فحاشی دِکھا کر دُنیا کو گمراہ کیا جارہا ہے اور ہر کوئی اس میں ایک دوسرے سے آگے نکل جانا چاہتا ہے۔ وہاں ایسے پروگرامز اور چینل نہایت ضروری ہیں۔ جہاں پر اِیمان اَفروز پروگرام اِیمان کو جِلا بخشنے والے مقامات مثلاً مدینہ طیّبہ ، مکہ مکرّمہ زَادَھُمَا اللّٰہ شَرفًاوَّ تَعظِیًماً  سرکارِ دوعالم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا مزارِ اَقدس، حُضُور غوثِ اعظم ، حُضُور سیِّدی اعلیٰ حضرت اور دیگر مشائخ واولیاء کرام رَضِیَاللہ تَعَالٰی عَنْہُم کے مزارات جو ہر مؤمن کے دِل میں ایمان کی جِلا بخشتے ہیں۔ مگرہر کو ئی اِن تک رسائی نہیں رکھتا کہ دیکھ کرہی اپنی پیاس بجھالے۔اللہ  عَزَّوَجَلَّ آپ کو اپنے حِفظ و امان میں رکھے،آمین۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !       صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(333) حضرت مولانا سیدمؤمن شاہ جیلانی مُدَّظِلُّہُ العَالِی

(مہتمم جامعہ اسلامیہ مدینۃ العلوم، لیوز تھانہ روڈ وارڈ نمبر۲ ،خاران ،بلوچستان، پاکستان)

        خاران بلوچستان ایران کے باڈر پرہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ ابھی کچھ مہینے سے ہمیں مَدَنی چینل   بھی ٹی وی پر نظرآنا شروع ہوگیا ہے۔ ملتان اجتماع کے مختلف پروگرام براہِ راست ہم نے یہاں مَدَنی چینل پردیکھے ۔ ہم خود اور ہمارے بچے بھی مَدَنی چینل دیکھتے ہیں اوراپنے دوست احباب کو بھیمَدَنی چینل   دیکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔مَدَنی چینل   چلنے کی وجہ سے کافی لوگوں کی اِصلاح ہوئی ہے۔

         ہمیں بڑی خوشی ہے کہ اِس دور میں میڈیا کا بڑا کردار ہے ، مَدَنی چینل   کو کافی لوگ دیکھ رہے ہیں اور اس سے اِستفادہ کررہے ہیں۔اللہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی  کو دن دُونی رات چوگنی ترقّی عطا فرمائے،آمین ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !      صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد   

(334) حضرت مولانا محمد نور احمد ریاض مُدَّظِلُّہُ العَالِی

( سجادہ نشین خلیفۂ اوّل علامہ کاظمی مولانا عبدالقادر سعیدی رحمۃاللہ علیہما، نشیمن کالونی، مدینۃ الاولیاء ملتان ،پاکستان )

        مَدَنی چینل اہلسنّت و جماعت پراللہ  تَعَالٰی کا اِحسانِ عظیم ہوا جو روحانی تربیت گاہ کے علاوہ مسائلِ دِینیہ کا ایک انسائیکلوپیڈیا ہے۔ دِینی لحاظ سے جو بھی نعمت مَدَنی چینل  سے ملتی ہے وہ اہلسنّت و جماعت کے لیے سیاہ رات کی تاریکیوں میں ایک بدرِکامل ہے۔ اَمیرِ اہلسنّت   مُدَّظِلُّہُ العَالِی   کے حضور کیاہدیۂ تبریک پیش کیا جائے ۔یہ اہلسنّت کی قلبی، دِینی اورروحانی کیفیّات کو اپنے مکاشفٔہ جلیلہ سے کشفِ حقیقی کی صورت میں گم شُدہ قافلہ کو تاریک راستوں سے نکال کر شمشیر ہدایت کی روشنائیوں میں لا کر ہدایت کا مینارہ ٔ نُور ہے۔اللہ عَزَّوَجَلَّ اہلِ سُنَّت و جماعت کو اس مَدَنی چینل  سے کماحقہٗ فیضیاب فرمائے،آمین۔

این دعاازمن وجملہ جہاں آمین باد

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !         صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(335) حضرت مولانا عبدالغفور قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی

(تلمیذمفتی محمد آمین  دام ظلہ خطیب جامع مسجد صدر،محلہ اسلام نگر، بہاولنگر،پنجاب،پاکستان)   

      اللہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کے پیارے حبیبصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہاللہ عَزَّوَجَلَّ نے ہمیں شیخِ شریعت و طریقت حُضُور قِبلہ امیر اہلسنّت عم فیوضہم  کے ذریعے سے دعوتِ اسلامی  کا وجود عطا فرمایا اور اس سے بڑھ کر خوشی کی بات یہ ہے کہ میڈیا پر ہمارا کوئی خالصتاً مذہبی چینل نہیں چل رہا تھا یہ بھی قبلہ امیر اہلسنّت  مُدَّظِلُّہُ العَالِی  کے فیضان اورمُبلِّغین کی اَنتھک کوششوں کا نتیجہ ہے کہ آج ہمارا ایک خالصتاً اور مذہبی چینل موجود ہے ۔ اُستاذی قبلہ حضرت علامہ مفتی محمد آمین  صاحب (بہاولنگر)نے حکم فرمایا کہ مَیں مَدَنی چینلکے بارے میں اپنے تأثرات لکھوں۔ میری یہی دُعاہےاللہ ربُّ العزّت دعوت ِ اسلامی کو دن دُونی رات چُوگنی ترقّی عطا فرمائے، آمین۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !             صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(336) حضرت مولانا محمود احمد قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی

(ناظم مالیات سُنّی حنفی علماء کونسل ،خطیب جامع مسجد بابا خاکی شاہ ،راجہ جنگ، قصور ،پنجاب،پاکستان)

        دعوتِ اسلامی  نے عظیم الشّان سِلسلۂ تبلیغ کے لیے مَدَنی چینل   کی صورت میں بَہُت عظیم کارنامہ سَر انجام دیا اس پر ہم مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اُمیدرکھتے ہیں کہ دعوتِ اسلامی  اس عظیم مَدَنی چینل   کو ہمیشہ کے لیے جاری رکھے گی۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !         صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(337) حضرت مولانا قاضی منظور احمد چشتی مُدَّظِلُّہُ العَالِی  

(خطیب مرکزی جامع مسجد اہلِ سنت وجماعت سیدحامدعلی شاہ رحمۃاللہ علیہ ،کمپنی باغ، گلزارطیبہ (سرگودھا)پنجاب،پاکستان)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن