30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(315) حضرت پیرصاحبزادہ بشیر احمد مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(آستانہ عالیہ ٹبہ شریف P/oتر گ شریف، تحصیل عیسٰی خیل ، ضلع میانوالی ،پاکستان)
مَدَنی چینلوقت کے تقاضوں کو مدِّنظر رکھتے ہوئے اچھی کوشش ہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(316) حضرت مولانا محمد منظور احمد مُدَّظِلُّہُ العَالِی
( مدرس جامعہ اسلامیہ برکاتیہ، مظفر آباد،کشمیر )
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینلکے اِجراء سے میڈیا میں اِسلامی اِقدار کو فروغ ملے گا۔اور مِسلک حقّہ اہلسنّت و جماعت کے نظریات و معاملات کو عوام النّاس تک پہنچانے کا ذریعہ ہوگا۔اللہ عَزَّوَجَلَّ اس طرح کے اور کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے،آمین ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(317) حضرت پیرحاجی سید حبیب سلطان شاہ قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(سجادہ نشین دربارِ غوثیہ یوسفیہ، جیل روڈ ہدہ ، کوئٹہ، بلوچستان ،پاکستان)
مَدَنی چینل وقت کی از حد ضرورت ہے اِس پُرفِتَن دور میں باطِل کا جواب ضروری تھا۔ دعوتِ اسلامی مَسلکِ اہلسنّت کے لیے دن دُونی رات چوگنی کوشش کررہی ہے۔اللہ عَزَّوَجَلَّ ان کو اور رنگ لگائے اور زیادہ روشن کرے،آمین۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(318) حضرت مولانا محمد اسرائیل نقشبندی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(ناظم اعلیٰ دارالعلوم دعوۃ الاسلامیہ، ضلع قصور ،نزد مصطفٰے آباد (رائیونڈ )مرکزالاولیاء لاہور)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ قرآن وسُنَّت کی علمبردار غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے سربر اہ امیر اہلسنّت ابوبلال محمد الیاس قادری زید علمہ‘ و طول عمرہ‘ اراکین مرکزی مجلسِ شوریٰ دعوتِ اسلامی کو تہہِ دل سے مُبارک باد پیش کرتا ہوں۔مَدَنی چینلکے اِجراء سے دِل باغ باغ ہوگیا یہ بَہُت اچھا اِقدام ہے اوراس میں اُمتِ مُسلِمہ کی اِصلاح بھی خوب ہے۔ مَیں دُعا گو ہوں کہاللہ کریمعَزَّوَجَلَّ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو عمرِ خضر عطا فرمائے اور اِسی طرح دین کا کام کرتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے،آمین ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(319) حضرت پیر مخدوم سیِّد نادِر علی شاہ ترمذی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت پیر باباترمذی علیہ رحمۃ اللہ الغنی، ضلع بونیر ،صوبہ سرحد ،پاکستان )
دعوتِ اسلامی کو مَدَنی چینل کے آغاز پر دِلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ہماری دُعا ہے کہ پوری دُنیا میں قرآن و سُنَّت کی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی کا سُنتوں بھرا پیغام گھر گھر تک پَہُنچ جائے۔ہر گھر سے ذِکر مصطفٰیصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی آواز بلند ہوجائے، آمین ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(320) حضرت مولانا اعجاز احمد نقشبندی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(دارالعلوم راشدیہ نعیمیہ ،ادیرو لعل ولیج ،تعلقہ و ضلع مٹیاری ،پنجاب،پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّیہ شیخ طریقت امیرِ اہلسنّت اور آپ کے رُفقاء کی اچھی سوچ ہے کہ آپ نے مَدَنی چینل کاآغاز کیا ۔امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے خُصُوصی کرم سے جس کا ایک فائدہ یہ بھی ہو گا کہ اِسلامی بہنیں جو باہر جا کر علمِ دین حاصل کرنے سے قاصر تھیں اب وہ اپنے گھر میں علمِ دین آسانی سے سیکھ سکتی ہیں۔مرد حضرات کے لیے بھی بڑا فائدہ مند ثابت ہوا ہے اوراِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ ہوگا۔ یہ آپ کی اور پوری مجلس کی جانی مالی قربانیاں ہیں۔اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کی ان قربانیوں کو اپنے حبیبصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے طفیل قبولیت کا شرف بخشے ،آمین ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(321) حضرت مولانامفتی ایاز احمد حقانی نقشبندی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم جامعۃ الاسلامیہ الفریدیہ، کانگڑہ شب قدر فورٹ، پشاور،پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تبلیغِ قرآن و سُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کا سُنّتوں بھر ا اجتماع بخیر و عافیت انجام پذیر ہوا۔مَیںاپنی طرف سے اور تمام رُفقاء و معاونین کی طرف سے دِلی مبارکباد پیش کر تا ہوں۔اللہ عَزَّوَجَلَّ دِین کی اس عالمی کوشش کو قبول فرمائے۔اللہ عَزَّوَجَلَّ حضرت علامہ امیرِ اہلسنّت مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔقادری دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو صحت و عافیت نصیب فرمائے۔اوراللہ عَزَّوَجَلَّ حضرت صاحب کا سایہ تادیر قائم رکھے ،آمین ۔حضرت امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتاہوں، مَدَنی چینلکا شروع کرنا ایک اچھا اور مُستحَسن فیصلہ ہے اور وقت کی ضرورت ہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(322) حضرت مولانا طاہر سلطانی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع