دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Channel Kay Baray Main Ulama o Shakhsiyaat Kay Tasurat - Qist 6 | مدنی چینل کے بارے میں علماء و شخصیات کے تاثرات کے اقتباسات قسط 6

book_icon
مدنی چینل کے بارے میں علماء و شخصیات کے تاثرات کے اقتباسات قسط 6

(خطیب جامع مسجد غوثیہ ،بازار والی ،تحصیل چواسیدن شاہ، چکوال ،پنجاب،پاکستان)

        مَدَنی چینلکے ذریعے دعوتِ اسلامی نے جس طرح نوجوان نسل کو اپنے پیارے آقا صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے اقوال و افعال سے روشناس کرانے کا مبارک کام شروع کیا ہے، وہ لائقِ صد تحسین ہے۔اللہ  تَعَالٰی دعوتِ اسلامی کی خدمت کو قبول فرمائے اوراسے مزید ترقّی عطا فرمائے۔اللہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی اور امیرِ اہلسنّت مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری  مُدَّظِلُّہُ العَالِی  کی مساعیٔ جمیلہ کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔ دعوتِ اسلامی کو دن دُونی اور رات چوگنی ترقّی عطا فرمائے اور امیر اہلسنّت عم فیوضہم کو عمر دراز عطا فرمائے،آمین۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !    صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(310) حضرت مولانا حافظ عمر فاروق مُدَّظِلُّہُ العَالِی

(مدیرروزنامہ پریس نیوز، سردارآباد(فیصل آباد)پنجاب،پاکستان)

        مَدَنی چینل کامیابی و فلاح کے راستوں میں لوگوں کی زندگی میں عظیم اِنقلاب برپا کررہا ہے ۔بڑھتی ہوئی بے حیائی، فحاشی، لچر ڈانس اور گھٹیا اَخلاق سوز پروگراموں میں ٹی وی چینلز نے اَہم کردار ادا کیا ۔ نوجوانوں کے اندرسے اخلاق و تہذیب کا جنازہ نکال دیا۔ والدین اور دردِ دل رکھنے والے مسلمان اِنتہائی پریشان تھے کہ ملک و قوم کے مستقبل کے معمار ایسی گھٹیا ڈگر پہ چل نکلے کہ آنے والے وقت میں وطنِ عزیز کا مستقبل ڈراؤنا خواب محسوس ہورہا تھا۔ ایسے میںاللہ ربُّ العزّت نے قوم پر اِحسان فرماتے ہوئے  مولانا الیاس قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی  کے وسیلہ سے مَدَنی چینل جیسی نعمت عطا فرمائی۔مَدَنی چینلاِصلاحی بیانات ، خشوع و خضوع والی عبادتوں اور رِقّت انگیز دُعاؤں سے لوگوں کی زندگی میں عظیم اِنقلاب برپا کررہا ہے۔اللہ عَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینل کو مزید ترقّی عطا فرمائے،آمین۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !        صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(311) حضرت مولانا پیرحبیباللہ قادری رضوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی

(دارالعلوم قادریہ رضویہ ،اسبنڑ بازار، تحصیل ادینزئی ،ضلع دیر لوئر ،سرحد ،پاکستان )

        اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ یہ سُن کر بڑی خوشی ہوئی کہ دعوت ِاسلامی والوں نے نبی کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سُنّتوں کو عام کرنے کے لیے مَدَنی چینلکا آغاز کیا ۔یہ وقت کا اَہم تقاضا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ حالات بدلتے جارہے ہیں۔ ایک زمانہ ایسا تھا کہ تیرو تلواروغیرہ سے کام لیا جاتا تھا ، اس جدید دور میں اب اگر انسان وہی پُرانے ہتھیار اِستعمال کرنا چاہے تو کچھ فائدہ نہیں بلکہ اب ایٹمی دور ہے۔ بالکل اسی طرح کا معاملہ ہے آج کل ہر گھر میں ٹی وی وغیرہ لگا ہے اس پر فحاشی کی جو تعلیم دی جارہی ہے اس کا توڑ یہی مَدَنی چینل ہے۔اللہ جلَّ شانہ‘ اپنے حبیب علیہ الصلوٰۃ والسلام کے صدقے دعوتِ اسلامی والوں کو ہرجائز Field میں دن دُونی رات چوگنی ترقّی عطا فرمائے،آمین۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !          صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(312) حضرت مولانا حافظ سُلطان محمود علوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی

(خطیب جامع مسجد بلال ،کلر کہار، ضلع چکوال،پنجاب،پاکستان)

        یہ سُن کر اِنتہائی مُسرَّت و اِطمینان ملا کہدعوتِ اسلامی نے موجودہ دور کی ضرورت کا اِحساس کرتے ہوئے مَدَنی چینل شروع کیا ہے۔ موجودہ دور  میڈیا کا دور ہے۔ ٹی وی کے ذریعے ہر گھر تک پیغام پہنچانا وقت کی ضرورت ہے۔ میرے خیال میں یہ کام پہلے ہوجانا چاہیے تھا۔بَہَرحال ’’ دیر آید دُرُست آید‘‘اللہ عَزَّوَجَلَّ حضرت امیرِ اہلسنّت مُدَّظِلُّہُ العَالِی   کا سایہ تادیر قائم رکھے اور آپ کا فیض عام فرمائے،آمین ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !           صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد   

(313) حضرت مولانا مفتی محمدشفیع باروی مُدَّظِلُّہُ العَالِی

(مرکز اہلسنّت وجماعت، جامع مدنی ،عیدگاہ کلورکوٹ، بھکر،پنجاب،پاکستان)

        اِس پُرفِتَن دور میں مَدَنی چینل عوام النّاس کے لئے بَہُت ہی مُفید ہے اور اسلامی بھائیوں کا مدنی حُلیہ میں بیانات کرنا عالَمِ اِسلام کے لیے احیاء سُنَّت ہے۔اللہ  عَزَّوَجَلَّ  امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی زندگی میں بَرَکت عطا فرمائے،آمین۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !        صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(314) حضرت مولانا محمدطاہر الحسن مُدَّظِلُّہُ العَالِی

(مدرسہ جامعہ انوارلاسلام، محلہ بشیر آباد، وارڈ نمبر14/C،کوٹ ادو، مظفرگڑھ،پنجاب،پاکستان)

        مَدَنی چینل خواص اہلسنّت کے لیے بالخصوص اور عوام کے لیے بالعموم بَہُت بڑی خوشخبری ہے۔ امیرِ اہلسنّت مولانا محمد الیاس قادری جس طرح دینِ اسلام اور مَسلکِ اہلسنّت کے لیے کام کررہے ہیں قابلِ صد افتخار ہے اور ہمیں دعوتِ اسلامی نے نظریاتی طور پر مضبوط کردیا ہے۔ اب لوگ مَدَنی چینل کو بڑی دِلچسپی کے ساتھ دیکھتے ہیں۔ یہ ضلالت کے خلاف جہاد ہے اور آج میڈیا کا دور ہے۔ دعوتِ اسلآمین ے وقت کے تقاضوں کو پورا کیا۔ اِس طرح دِین کا پیغام پوری دُنیا تک پہنچانے میں مدد ملے گی، آخر میں صرف میں اِتنا کہوں گا کہاے دعوت ِ اسلامی والو!آپ سلامت رہیں، تاقیامت رہیں۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !     صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن