30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(302) حضرت مولانا حافظ محمد صابرمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم مدرسہ کمالیہ انوارالعلوم غوثیہ ،عید گاہ روڈ ،قبولہ شریف، ضلع پاکپتن،پنجاب،پاکستان)
آج ہی بازار میں ایک دُکان پر مَدَنی چینل کو سُنا اور دیکھا اور دعوت ِ اسلامی کی اس کاوِش پر اِنتہائی خوشی ہوئی۔دُعا ہے کہ مالکِ کریمعَزَّوَجَلَّ دعوت ِ اسلامی سے وابستہ ہر ہر فرد کو نظرِ بد سے بچائے اور ان کے سینے کواپنی اوراپنے پیارے حبیبِ پاکصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی محبتوں سے مَعْمُور فرمادے۔حضرت صاحب پر اور زیادہ رحمتوں کی بارشیں ہوں۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(303) حضرت مولاناپیرزادہ اقبال احمد فاروقی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مدیرماہنامہ ’’جہانِ رضا‘‘وسرپرست مرکزی مجلسِ رضاومکتبہ نبویہ گنج بخش روڈمرکز الاولیاء لاہور)
دعوتِ اسلامی کے سُنّتوں بھرے اِجتماع منعقدہ ملتان میں ملکِ شام سے آنے والے عُلمائے کرام کی شرکت بڑی اہمیت کی حامل ہے۔ آپ حضرات کی مہربانی سے اِن حضرات کی مکتبہ نبویہ لاہور میں تشریف آوری باعثِ اِفتخار اور تشکّر رہی۔ یہ آپ کی خُصُوصی توجہ سے ہوئی تھی ، یہ بات دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر اہلِ علم و فضل کے ہاں پذیرائی کی علامت ہے۔مَدَنی چینل دعوتِ اسلامی کا ایک نیا انداز ِ تبلیغ ہے۔ جسے رات کے وقت بعض مواقع پر دیکھنے کا موقع مل جاتا ہے۔ میرا خیال ہے اب عالمی سطح پر لوگ اس مَدَنی چینلکودیکھ سکیں گے اوردینی مسائل سے واقِف ہوں گے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(304) حضرت مولانا مفتی محمد عبدالقیوم خان مُدَّظِلُّہُ العَالِی
( رُکنِ اسلامی نظریاتی کونسل کشمیر وبانیٔ تحریک اصلاحِ اُمّہ بارل ،ضلع سدھنوتی، کشمیر )
دورِ حاضر میں اِلیکٹرانک میڈیا کے ذریعے بے حیائی و فحاشی کا ایک سیلاب رواں تھا۔ جس سے ہر گھر میں گمراہی پھیل رہی تھی۔ ایسے حالات میں امیرِ اہلسنّت مولانا محمد الیاس قادری صاحب نے عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی سے مَدَنی چینلکاآغاز کرکے اس طوفانِ بلا خیز کا رُخ اِصلاح اُمّہ کی طرف موڑ کر قابلِ رشک اِقدام فرمایا ہے۔اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ بانیٔ تحریک کے خُلُوص اور عشقِ رسُول صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی تاثیر سے ایک جہاںمُستَفِیض ہوگا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(305) حضرت مولانا خدا بخش مُدَّظِلُّہُ العَالِی
( مہتمم جامعہ محمدیہ فریدیہ انوارالاسلام، نزد لاری اڈا، شہر لودھراں ،پنجاب،پاکستان)
اَلْحَمْدُ للّٰہعَزَّوَجَلَّ بَہُت خوشی ہوئی ہے کہ مَدَنی چینل محبت رسُول صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا درس دے رہا ہے۔ عالمِ اسلام میں لِوَاءُ الحَمْد لہرا رہا ہے اور یہدعوتِ اسلامی کے لیے مُفیدہوگا،بَہُت بہتر کاوش ہے۔اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کے ذریعے دینِ متین کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے،آمین۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(306) حضرت مولانا آس محمد سعیدی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(دارالعلوم حسنیہ قادریہ سعیدیہ ،نزد سبزی منڈی ،بیرون ملتان گیٹ، بہاولپور ،پنجاب،پاکستان)
بِلاشُبہدعوتِ اسلامی کی طرف سے مَدَنی چینل اہلِ سُنَّت وجماعت کے لیے بالخصوص ایک عظیم تُحفہ ہے۔جس کے ذریعے اسلام کے پیغام کو دُنیا کے ہر خِطّے تک باآسانی پہنچایا جاسکتا ہے۔اللہ ربُّ العزّت دعوتِ اسلامی اور اس کے تحت چلنے والے تمام شعبوں کو ترقّی عطا فرمائے،آمین ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(307) حضرت مولانا مفتی غلام سرور چشتی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
( مہتمم جامعہ غوثیہ رضویہ، اِسلام پورہ روڈ، تحصیل کلورکوٹ ،ضلع بھکر،پنجاب،پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینلکے اِجراء پر اِنتہائی مُسرَّت ہوئی ہے۔آج کے اس پُرفِتَن ، بدعقیدگی اور بے عملی کی یَلغار کے دور میں دینِ مَتین اور مَسلکِ حقہ اہلسنّت کی صحیح اشاعت و ترویج میں بڑی مدد ملے گی۔ دعوتِ اسلامی کی یہ سعی جمیلہ قابلِ تحسین ہے،اَللّٰھُمَّ زِدْ فَزِدْ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(308) حضرت پیر خواجہ حافظ محمد جمال مُدَّظِلُّہُ العَالِی
( سجادہ نشین دربارعالیہ حضرت خواجہ سلیمان تونسوی، تونسہ شریف ،ضلع ڈیرہ غازی خان،پنجاب،پاکستان)
مَدَنی چینلدیکھ کر میرے دِل کو تسکین ملتی ہے ۔اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کو دین کی خدمت کرنے کی مزید توفیق عطا فرمائے اور آپ کے اِدارہ کو مزید ترقّی عطا فرمائے ،آمین ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(309) حضرت مولانا محمد مشتاق مُدَّظِلُّہُ العَالِی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع