دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Channel Kay Baray Main Ulama o Shakhsiyaat Kay Tasurat - Qist 6 | مدنی چینل کے بارے میں علماء و شخصیات کے تاثرات کے اقتباسات قسط 6

book_icon
مدنی چینل کے بارے میں علماء و شخصیات کے تاثرات کے اقتباسات قسط 6

(295) حضرت مولانامفتی محمد علیم الدین نقشبندی مُدَّظِلُّہُ العَالِی

(تلمیذ وبرادرِ اصغرخلیفہ مفتی اعظم ہندومحدث اعظم پاکستان مفتی جلال الدین قادری علیہ رحمۃاللہ الغنی

مدرس ومفتی دارالعلوم سُلطانیہ کالادے، جہلم ،پنجاب،پاکستان)

        ٹی وی کی تباہ کاریاں محتاجِ بیان نہیں۔ مَدَنی چینل کا اِجراء اس کے بُرے اثرات کو کم کرنے کی ایک مبارک کوشش ہے۔اللہ  عَزَّوَجَلَّ اپنے محبوبِ پاک صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے طفیل دعوتِ اسلامی کی دِینی اور اِصلاحی کوششوں کو قبول فرمائے ،آمین۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                 صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(296) حضرت مولانا محمد ریاض قصوری مُدَّظِلُّہُ العَالِی

(ناظمِ تعلیمات جامعہ اسلامیہ، مرکزالاولیاء لاہور)

        اِس میں کوئی شک نہیں ہے کہ دُنیائے اِسلام کی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی نے مَدَنی چینل کھول کر فحاشی و عُریانی و بدعقیدگی کے سامنے بند باندھنے کی کوشش کی ہے اور ایک بَہُت بڑا خلاء جو دعوت و تبلیغ کے حوالے سے نظر آرہا تھا اس کو صحیح معنوں میں پُر کرنے کی سعی کی ہے۔ یقیناً یہ بَہُت بڑا جہاد ہے۔اللہ  عَزَّوَجَلَّ اپنے حبیبصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے صدقۂ جلیلہ سے اس کاوِش کو قبول فرمائے اور اس میں خیر و بَرَکت عطا فرمائے،آمین ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !          صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(297) حضرت مولانا محمد رفیق انجم سیالوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی

( ناظمِ اعلیٰ جامعہ عثمانیہ رضویہ، خطیب جامع مسجد عثمانِ غنی بلاک Z،نیو سیٹلائٹ ٹاؤن گلزار طیبہ( سرگودھا )پنجاب،پاکستان)

        صورتِ احوال آنکہ ! عصری تقاضوں کو مدِّنظر رکھتے ہوئے اہلسنّت کی عظیم جماعت دعوتِ اسلامی نے سیٹلائٹ اور کیبل پر مَدَنی چینل کا آغاز کرکے غلامانِ رسُول پر اِحسانِ عظیم کیا ہے۔ مَدَنی چینلآج کے میڈیا کی سیلابی یلغار میں بارانِ رحمت کا خوشگوار اضافہ ہے۔ جو یقیناً اسم بامُسمّٰی ہے۔اللہ کَرِیم عَزَّوَجَلَّ اسے صدقۂ نعلین مُصطفوِیصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ دِن دُونی رات چوگنی ترقّی عطا فرمائے ،آمین۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !      صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد   

(298) حضرت مولانا محمد معروف الرشید مُدَّظِلُّہُ العَالِی

( پرنسپل جامعۃ الحسن رٹہ، ڈڈیال ، ضلع میرپور،  کشمیر )

    اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس گئے گزرے اور پُرفِتَن دور میں دعوتِ اسلامی کا کام دعوت و تبلیغِ قرآن و سُنَّت کے سلسلہ میں مثالی ہے، لیکن مَدَنی چینل کے ذریعے آقا صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی محبت کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کا جو اِہتمام کیا گیا ہے یہ مَا شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ   اِنتہائی شاندار اور اہم قدم ہے ،جس سے لوگوں کی اِصلاح اور ان کے دِلوں میںاللہ  عَزَّوَجَلَّ اور اس کے پیارے محبوب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی محبت پیدا ہوگی اور لوگ اِس پُرفِتَن دور میں ٹی وی کی تباہ کاریوں سے بچ کر اس سے فوائد حاصل کرسکیں گے۔اللہ  عَزَّوَجَلَّ اس سعی کو اپنے محبوب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے وسیلہ سے قبول فرمائے اور اس چینل کو عوام و خواص کے لیے مُفید بنائے،آمین۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(299) حضرت مولانا عبدالرزاق جامی مُدَّظِلُّہُ العَالِی

(مدرس جامعۃ الحسن رٹہ ، ڈڈیال ،ضلع میرپور   ،کشمیر)

        انہوں نے حضرت مولانا محمد معروف الرشید مُدَّظِلُّہُ العَالِی  کے مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات کی تائید فرمائی ہے۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !      صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(300) حضرت مولانامحمدعظیم رضوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی

(مدرس جامعۃ الحسن رٹہ ، ڈڈیال ،ضلع میرپور، کشمیر)

       انہوں نے بھی حضرت مولانا محمد معروف الرشید مُدَّظِلُّہٗ العَالِی کے مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات کی تائید فرمائی ہے۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !      صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(301)حضرت مولاناسید اعجاز حسین شاہ مُدَّظِلُّہُ العَالِی

(لیکچرر کمپیوٹر الحسن ماڈل کالج اینڈ کمپیوٹر سائنس رٹہ،ڈڈیال ضلع میرپور کشمیر)

انہوں نے بھی حضرت مولانا محمد معروف الرشید مُدَّظِلُّہٗ العَالِی کے مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات کی تائید فرمائی ہے۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !         صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن