دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Channel Kay Baray Main Ulama o Shakhsiyaat Kay Tasurat - Qist 6 | مدنی چینل کے بارے میں علماء و شخصیات کے تاثرات کے اقتباسات قسط 6

book_icon
مدنی چینل کے بارے میں علماء و شخصیات کے تاثرات کے اقتباسات قسط 6

        دعوتِ اسلامی درحقیقت دورِ حاضر میں اہلسنّت کی عزّت کا نام ہے، کون ہے جو اپنی عزت میں بلندیاں نہیں چاہتا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوت اسلامی کا پلیٹ فارم تحریر اور تقریر کے ذریعے جس قدر رسُولاللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی غلامی کا حق ادا کررہا تھا اس کے ساتھ ساتھ میڈیا کے ذریعے ہماری تبلیغی کوششیں زیرو تھیں جونہی دعوتِ اسلامی  نے مَدَنی چینل  کا آغاز کیا اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میڈیا میں اہلسنّت راج کرنے لگے اور اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ کرتے رہیں گے۔ لوگوں تک باطِل سے مبّراء دین کا پیغام پَہُنچ رہا ہے ،اور اس سارے کام کا کریڈٹ امیر دعوت اسلامی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو جاتا ہے ۔اللہ عَزَّوَجَلَّ نبی کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے صدقے دعوتِ اسلامی  کو مزید بلندیاں اور عظمتیں عطا فرمائے، آمین ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !        صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(343) حضرت مولانا محمد صادق مُدَّظِلُّہُ العَالِی

(مہتمم الکلیۃ الغوثیہ للبنات بھوتھ، سیالکوٹ ،پنجاب،پاکستان)

        ہمارے معاشرے میں ایک سازش کے تحت بے حیائی پھیلائی جارہی ہے اور یہود و نصاریٰ مسلمانوں کی نئی نسل کو اِسلام اور نظریۂ اِسلام سے بَرگشتہ کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں، پوری دُنیا کا میڈیا شیطانی اُمور کو پھیلانے اور عام کرنے میں لگا ہوا ہے ۔ اِن حالات میں مَدَنی چینل اللہ عَزَّوَجَلَّاور رسُول  اللہ       صَلَّی   اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی محبت اور اِطاعت کا پرچار کرکے ایک بَہُت بڑا تبلیغی فریضہ انجام دے رہا ہے۔ ہم اس چینل کے شروع کرنے پر آپ کو تہ دِل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !       صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(344) حضرت مولانا حکیم سید غلام اصغر شاہ بخاری مُدَّظِلُّہُ العَالِی

        دعوتِ اسلامی  کے اس عظیم کارنامے مَدَنی چینل  کے اِجراء پر میں مُبارکباد پیش کرتا ہوں اور دُعا کرتا ہوں کہ دعوتِ اسلامی  اور مَدَنی چینل کو دن دُونی رات چُوگنی ترقّی ہی ترقّی ہو، آمین ۔مَیں بَہُت ہی خوش ہوں کیونکہ اس کے ذریعے سے حق و باطِل میں فرق واضِح ہوگا۔مَسلکِ حق کی ترجمانی ہوگی اوراِسلامی پروگرام ہوا کریں گے ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !     صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(345) حضرت مولاناعبدالوہاب سکندری مُدَّظِلُّہُ العَالِی

(دارالعلوم قادریہ سکندریہ، پکا چانگ، ضلع خیرپور میرس،پنجاب،پاکستان)

       اَلْحَمْدُ للّٰہعَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی  نے ہر میدان میں خوب کام کیا ہے، ایک اہم میدان جو کہ خالی تھا اور اِس پُرفِتَن دور میں شیطانی طاقتیں اپنا حَربہ چلا رہی ہیں، ایسے وقت میں دعوت اسلامی نے مَدَنی چینل   شروع کرکے بَہُت اَہم کام کیا ہے۔ دُعاہے کہاللہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی  کو مزید ترقّی عطا فرمائے، اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّیاللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !         صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد   

( 346) حضرت مولانا محمد اشرف علی سعیدی مُدَّظِلُّہُ العَالِی

(صدرجماعت اہلسنّت ،خطیب جامع مسجد یارسُولاللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ،کاہنہ نو ، مرکزالاولیاء لاہور)

        اہلسنّت میں اِلیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر کام نہ ہونے کے برابر تھا۔اللہ عَزَّوَجَلَّکے فضل و کرم سے آپ نے باطِل قوتوں کے مقابلے میں مَدَنی چینل   کا آغاز کرکے اِس کمی کو بڑی حد تک پورا کرنے کی کوشش کی ہے۔ ملکی اور بینَ الاقوامی سطح پر مؤثر اور دِلنشین اَنداز میں قرآن و سُنَّت کا صحیح پیغام عوام تک پَہُنچے گا۔ مَدَنی چینل   کے شروع کر نے پر دعوتِ اسلامی  کے تمام ذِمّہ داران کو مُبارکباد پیش کرتا ہوں۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !      صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(347) حضرت پیر خواجہ اعجاز الحسن مُدَّظِلُّہُ العَالِی

(سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت مُنشی غلام حسن شہید،محلہ آغا پورہ ،بیرون گیٹ ،مدینۃ الاولیاء ملتان ،پنجاب،پاکستان)

        اہلسنّت کے پیغام و فروغ کے لیے میڈیا کا اِستعمال بَہُت ضروری ہے۔ اوراِنْ شَائَ اللّٰہعَزَّوَجَلَّمَدَنی چینل مسلمانوں میں مذہبی و عقیدے کا اِنقلاب لائے گا۔ میڈیا کے دور میں خالصتاً اِسلامی چینل کی کمی محسوس کرنے والے اہلِ محبت اور اہلِ درد کی اس خواہش اور ضرورت کو مَدَنی چینل   نے بطریقِ اَحسَن پورا کردیا ہے۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !       صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(348) حضرت مولاناعطاء المصطفیٰ مُدَّظِلُّہُ العَالِی

(مہتمم دارالعلوم چشتیہ رضویہ، چشتیہ روڈ ،پہاڑ پور، ڈیرہ اسماعیل خان،پنجاب،پاکستان)

        مَدَنی چینل   کے لیے ہمارے بھی یہی جذبات ہیں ،جو دوسرے علمائے کرام کے ہیں۔ مَدَنی چینل   کے قیام پر سب کو خوشی ہونی چاہیے کیونکہ یہ وقت کی اَہم ضرورت تھی ۔ہمیں اُمید ہے کہ دعوتِ اسلامی  کے دوسرے شعبہ جات کی طرح مَدَنی چینل   بھی دین ِ اسلام کی تبلیغ اور مسلک ِحق اہلسنّت و جماعت کی ترویج کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔اللہ عَزَّوَجَلَّ حضرت امیر اہلسنّت اور جملہ علماء اہلسنّت کَثَّرَ ھُمُ اللّٰہ تعالٰی کی حفاظت فرمائے ،آمین ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !   صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

( 349)حضرت مولانا پیر سید محمد فاروق القادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن