دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Channel Kay Baray Main Ulama o Shakhsiyaat Kay Tasurat - Qist 5 | مدنی چینل کے بارے میں علماء و شخصیات کے تاثرات (حصہ 5)۔

book_icon
مدنی چینل کے بارے میں علماء و شخصیات کے تاثرات (حصہ 5)۔

وہ ضرورت پوری کردی۔ مَدَنی چینلکا اِجراء اللّٰہ  عَزَّوَجَلَّ   کا بَہُت بڑا فضل ہے اور یہ خوش آئند ہے۔ اللّٰہ تبارک و  تَعَالٰی   عَزَّوَجَلَّ  ملک پاکستان کے حُکمرانوں کو اس چینل کے مستقل طور پرجاری کرنے اور مزید وسیع پیمانے پر تبلیغ دین پھیلانے کی توفیق عطا فرمائے ، آمین۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !     صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد   

(276)حضرت مولانا حضور بَخش فخری چشتی  مُدَّظِلُّہُ العَالِی    

(صدر مدرس و خطیب جامعہ محمدیہ فریدیہ انوار الاسلام ، لودھراں ، پنجاب، پاکستان)

        مَدَنی چینلکے قیام پر بَہُت خوشی ہوئی ، اس سے اِسلام کی اشاعت بہتر ہو گی ، وقت کے تقاضوں کے مطابق بَہُت فائدہ ہوگا، وعظ و نصیحت کے لیے مؤثر ہوگا ، بُرائی سے بچنے اور اعمالِ صالحہ کرنے کا ذریعہ بنے گا، شریعت مُطہَّرہ کی مَعرِفت و عمل کرنے کا ذوق بڑھے گا۔ اللّٰہ  عَزَّوَجَلَّ  عملِ صالح کرنے کی توفیق عطا فرمائے، امیر اہلِ سُنَّت کی زِندگی دراز فرمائے اور زیادہ سے زیادہ دینِ متین کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !     صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(277)حضرت مولاناممتاز احمد فریدی  مُدَّظِلُّہُ العَالِی    

(امام و خطیب جامعہ مسجد غوثیہ، چشتیاں، ضلع بہاولنگر، پاکستان)

        اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  دعوتِ اسلامی عالمگیر غیر سیاسی تحریک اہلسنّت و جماعت کی طرف سے مَدَنی چینل کا چلنا اُمتِ مُسلِمہ کے لیے ََؓؓبَہُت مُفید ثابت ہوا ہے جو قرآن و حدیث کی حُدُود کی پاسداری کرتے ہوئے فریضۂ  تبلیغ انجام دے رہا ہے۔ مَیں نے دو تین مقام پر دیکھا ہے کہ عوام و خواص اکٹھے بیٹھے ہوئے مَدَنی چینلکو دیکھ کر ، درسِ قرآن اور درسِ حدیث سن کر اپنی اصلاح کر رہے ہیں، عورتیں گھروں میں بیٹھ کر فلمیں دِیکھنے کی بجائے مَدَنی چینل پر مُبلِّغین کا وعظ سن کر اپنی اصلاح کررہی ہیں اور اپنے بچوں کو گانے یاد کروانے کی بجائے نعت شریف کی ترغیب دے رہی ہیں۔اللّٰہ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی اس چینل کو سلامت رکھے۔ گورنمنٹ آف پاکستان اس چینل کو ہمیشہ کے لیے اجازت دے تو اِنْ شَآءَاللہ  عَزَّوَجَلَّ جرائم ملک سے خود بخود ختم ہوجائیں گے۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !     صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(278) حضرت مولانامحمدرفیق نعمانی  مُدَّظِلُّہُ العَالِی    

(دارالعلوم جامعہ نعمانیہ ، ، تحصیل و ضلع لودھراں ، پاکستان)

        اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  عَزَّوَجَلَّ اِبلاغ و تبلیغ درس، تدریس تالیف و تصنیف میں دعوتِ اسلامی جو نُمایاں خدمات سَر انجام دے رہی ہے اس سے عوام میں اسلامی سوچ بیدار ہو رہی ہے ، ذِہنوں میں ذِکر و فکر پیدا ہورہا ہے، اِسلامی طرزِ عمل کو اپنایا جا رہا ہے۔ غیر اسلامی معاشر ہ اور فحاشی ، عُریانی، بے حیائی اور بے راہ روی کی یَلغار کے بالمقابل ہر طرح سے اِشاعت ِ دین متعین کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے کیونکہ میڈیا کے ذریعے جب گھر گھر بُرائی پہنچائی اور سِکھائی جارہی ہے تو اس کا دِفاع اہم و ضروری ہے ۔ لہٰذا مَدَنی چینلسے ہر فرد تک محبتِ رسُولصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی دعوت، شانِ رِسالت کی اشاعت ، اِسلامی طرزِ عمل کی برکت، اللّٰہ  عَزَّوَجَلَّ کے فرائض کی اہمیت ،  سُنَّت رسُول مقبول صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی نُورانیت اور ذِکر اﷲ و ذکرِ رسُول   عَزَّوَجَلَّ و صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ جو کہ روح کی غذا ہے، سے رُوحانیت پیدا ہوگی اور جس میں عبادت کے طریقے دِکھائے اور سِکھائے جاتے ہیں، حقوق العباد بتائے جاتے ہیں۔ لہٰذا فقیر دُعا گو ہے کہ اللّٰہ  عَزَّوَجَلَّ  ا پنے حبیبِ لبیب حضرت محمد صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کے وسیلۂ جلیلہ سے کامیاب فرمائے ، آمین۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !   صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(279) حضرت مولانا سید محمد قادری  مُدَّظِلُّہُ العَالِی    

(خطیبِ اعظم جامع مسجد غوثیہ ، فتح پور تھکیالہ نکیال، کشمیر)

        نکیال فتح پور تھکیالہ کشمیرمیں دعوتِ اسلامی کا کام 1997ء میں ہماری جامع غوثیہ مسجد میں مدنی قافلوں کی برکت سے شروع ہوا۔ پھر دیکھتے ہی دیکھتے اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  عَزَّوَجَلَّ تقریباً پورے فتح پور تھکیالہ میں پھیلتا ہی جارہا ہے۔ مَیں کافی عرصہ سے دعوتِ اسلامی کے پروگراموں میں جاتا ہوں بلکہ بین الاقوامی اِجتماع میں جا کر دعوتِ اسلامی کے کام کو دیکھا تو دِل باغ باغ ہوا ۔ تعداد مدینہ مدینہ، اِنتظام مدینہ مدینہ، مجالس کا قیام مدینہ مدینہ، مکاتِب کا کام مدینہ مدینہ، بلکہ وہاں کا کیا کہنا بس ہر طرف فیضان مدینہ۔حال ہی میں دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارہ مکتبۃ المدینہ کی کتابیں ’’جدّالممتار‘‘اور ’’بہارِ شریعت‘‘ دِیکھی دِل بَہُت خوش ہوا۔ مَیںاکثر بیانات میں کہتا ہوں کہ یہ حضرت علامہ مولیٰنا الحاج محمد الیاس عطارؔ قادری  مُدَّظِلُّہُ العَالِی     نے اوپن یونیورسٹیاں کھول دی ہیں۔ بوڑھا ، نوجوان ہر ایک علمِ دِین آسانی سے حاصل کر سکتا ہے۔ کبھی درسوں کی صورت میں، کبھی ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اجتماعات کی صُورت میں، کبھی علاقوں میں  نیکی کی دعوت کی صورت میں، کبھی مدنی قافلوں کی صورت میں، کبھی حلقوں کے اندر اِجتماعات CDیا VCDکی صُورت میں، تو کبھی بازار میں جگہ بہ جگہ درس دینے کی صورت میں ، کبھی المدینہ لائبریری (اور نکیال میں جامع غوثیہ مسجد کے سامنے تقریباً پونے تین سو نوجوان کُتُب لے کر جاتے اورپڑھتے ہیں ) جگہ بہ جگہ کی صورت میں اور میلادالنبی صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کے دِنوں میں تو ہرطرف ایک بَہار کی صورت میں۔ یقین کریں واقعی یہ بَہُت بڑا کام ہے مسلکِ حق اہلسنّت کا ، اِسی لیے میں کہتا ہوں :

اَﷲ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں

اے دعوتِ اسلامی تری دُھوم مچی ہو

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن