دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Channel Kay Baray Main Ulama o Shakhsiyaat Kay Tasurat - Qist 5 | مدنی چینل کے بارے میں علماء و شخصیات کے تاثرات (حصہ 5)۔

book_icon
مدنی چینل کے بارے میں علماء و شخصیات کے تاثرات (حصہ 5)۔

دینیہ بشمول اِجرائے مَدَنی چینل کو درجۂ قبولیت و شرف مَقبولیت عطا فرمائے اور اہلسنّت کی ناک دعوتِ اسلامی کو دِن دُونی رات چوگنی ترقیاں عطا فرمائے ، آمین ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !      صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(271)حضرت مولانا فیضِ رسُول شمسی مُدَّظِلُّہُ العَالِی    

(جامعہ سعیدیہ کاظمیہ خورشید المدارس، ظاہر پیر، تحصیل خانپور، ضلع رحیم یار خان، پاکستان)

        اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  عَزَّوَجَلَّ  دعوتِ اسلامی کا وجود اہلسنّت کے لیے فضل خداوندی   عَزَّوَجَلَّ ہے۔حضرت صاحب(امیراہلسنّت مولیٰنا محمد الیاس عطارقادری دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ ) محب العلم وا لعلماء اور اَمْرٌبِالْمَعْرُوْفِ وَنَہْیٌ عَنِ الْمُنْکَر یعنی نیکی کی دعوت دینے اور بُرائی سے منع کرنے کے داعی ٔاشرف ہیں۔آپ کی توجّہ و برکت سے دعوتِ اسلامی کو بے مثال شہرت حاصل ہوئی اور مرکزی مجلس شوریٰ کی مَدَنی چینل کے اِجراء کی کاوِش فحاشی و عُریانی کے بڑھتے ہوئے سیلاب کے لیے دیوار اسکندریہ ہے۔اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ  مَدَنی چینل کے دیکھنے سے گمراہ لوگوں کوہدایت ملے گی۔ تمام مسلمانوں کو فحاشی والے چینلز دیکھنے کے بجائے مَدَنی چینلدیکھنا چاہیے تاکہ دِینِ اِسلام کی پہچان نصیب ہو۔اللّٰہ  عَزَّوَجَلَّ سے دُعا ہے کہ اپنے حبیب پاک  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے صدقے دعوتِ اسلامی کو مزید ترقیاں نصیب فرمائے ، آمین۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !     صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(272)حضرت مولانا مفتی محمد یٰسین الکریم نقشبندی   مُدَّظِلُّہُ العَالِی    

(بانی و مہتمم دارالعلوم عشرہ مبشرہ ، جامع ہمدانیہ، ضلع اوکاڑہ ، پاکستان)

        اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  مخدوم و محترم امیر اہلسنّت مولانا محمد الیاس عطار ؔقادری  مُدَّظِلُّہُ العَالِی    کی سوادِ اعظم اہلسنّت کی بہتری ومضبوطی کے لیے مختصر وقت میں کی گئی اَنْمِٹ مساعی ٔ دینیہ اہلِ علم وبصیرت سے یقینا ڈھکی چُھپی نہیں ہیں اور اب مَدَنی چینلکا اِجراء کرکے یقینا اہلسنّت کی موجودہ و آئندہ نسلوں پر احسانِ عظیم فرمایا ہے ۔ بلا شُبہ ایسے اِقدام کی میڈیا کے دوڑمیں اَشد ضرورت تھی اور بِلامُبالَغہ یہ سعادت دعوتِ اسلامی کے حصّے میں آئی ہے۔ اﷲ کَرِیْم  عَزَّوَجَلَّ  اس سلسلے میں بَرَکت بھی عطا فرمائے اور تمام منتظمین  مَدَنی چینل کو مزید اِخلاص و اِستِقامت کی نعمتِ عظمٰی سے نوازے ، آمین۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !   صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(273)حضرت مولانا محمد سلیم چشتی    مُدَّظِلُّہُ العَالِی    

(بمقام ڈوبیرن تحصیل کلر سیداں، ضلع راولپنڈی، پاکستان)

        بندئہ گناہگار کی دِلی دُعا ہے اللّٰہ  عَزَّوَجَلَّ اپنے محبوبِ کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے نعلین پاک کے صدقے دعوت ِ اسلامی کو دوپہر کا ایسا سورج بنائے جس پر نہ ظہر آئے نہ عَصر نہ ہی وہ سُورج غروب ہو۔ دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلے محبوب خدا   عَزَّوَجَلَّ کی سنتوں کو ادا کرتے ، سیکھتے سکھاتے دنیا کے کونے کونے میں پَہُنچ جائیں ۔ بندئہ نا چیز اس مرتبہ مدینۃ الاولیاء ملتان شریف سے غزالیٔ زماں احمد سعید کاظمی شاہ صاحب رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ کی کیسٹ لایا، تقریر کا عنوان تھا ’’تبلیغِ اسلام‘‘ سننے کے بعد پتا چلا غزالی ٔزماں دعوتِ اسلامی کے اجتماع میں خطاب فرمارہے ہیں اور دعوتِ اسلامی کے لیے اور امیراہلسنّت کے لیے خوب خوب دُعائیں فرمار ہے ہیں۔ پیرانہ اور فقیرانہ آواز سے دِل دَھک دَھک کرکے یہ کہہ رہاتھا :  غزالی ٔ زماں رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ کی دُعا قبول ہو چکی ہے۔سینکڑوں عُلماء آج اِسے دِین اِسلام کی ضرورت سمجھتے ہیں۔ مَیں تو یہ کہوں گا سب سے پہلے اُس اسلامی بھائی سے سوال کرنا چاہیے جو تازہ تازہ اسلام قبول کرکے گویا دوزخ سے نکل کر جنت میں داخل ہوگیا۔ کیا مَدَنی چینل سے اِسلام کی اشاعت ہوگی یا نہیں؟ مَدَنی چینلضروری ہے یا نہیں؟جی تو چاہتا ہے مَدَنی چینل کی حمایت میں تأثرات لکھتا جائوں عقلی و نقلی اعتراضات کے جوابات بھی لکھتا جائوں لیکن دیگر دینی مصروفیات آڑے آرہی ہیں۔اللّٰہ  عَزَّوَجَلَّ  میری اس مختصر تحریر کو میرے لیے بروزِ قیامت ذریعۂ نجات بنائے، آمین۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !      صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(274)حضرت مولانا حافظ فیض محمد فیضی   مُدَّظِلُّہُ العَالِی    

(امام و خطیب جامع مسجد خضراﷲ آباد، تحصیل لیاقت پور، ضلع رحیم یار خان، پاکستان)

        دعوت اسلامی کی خدمات دِین کے لیے بَہُت نمایاں ہیں لیکن مَدَنی چینل ان میں سے بَہُت فائدہ مند ثابت ہوگا۔ آپ کو بندہ کی طرف سے بَہُت بَہُت مبارک ہو۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !            صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد   

(275)حضرت مولانا فیض احمد قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی    

( جامعہ غوثیہ طفیلیہ، گلفشاں سوسائٹی ، ملیر ہالٹ ، باب المدینہ کراچی )

        اِس پُرفتن دور میں جب کہ چہار طرف سے عالَم کُفر نے مسلمانوں کو گمراہ کرنے ، بداَخلاق کرنے، دورِ جاہلیت کی تہذیب میں مبتلا کرنے اور افکارِ فاسدہ مسلمانوں میں پھیلانے کے لیے اپنے ٹی وی چینلز کے ذریعے بھرپور یَلغار کررکھی ہے۔ ٹی وی چینلز مسلمانوں کو بے راہ روی کا شکار کرنے میں پیش پیش اور عالمِ کفر کی رَوِش کو اپنائے ہوئے ہیں۔ضرورت تھی کہ ایسا ٹی وی چینل بھی ہوجو ٹھوس اسلامی تعلیمات کی نشرو اِشاعت کرے، حُضُور نبی کریمصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی سِیرت پاک کو اپنانے کی دعوت دے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  عَزَّوَجَلَّ  دعوتِ اسلامی کے مَدَنی چینلنے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن