دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Channel Kay Baray Main Ulama o Shakhsiyaat Kay Tasurat - Qist 5 | مدنی چینل کے بارے میں علماء و شخصیات کے تاثرات (حصہ 5)۔

book_icon
مدنی چینل کے بارے میں علماء و شخصیات کے تاثرات (حصہ 5)۔

عمل کی ترغیب پیدا کرنے کیلئے مَدَنی چینل کا اہتمام کیا ہے یہ بَہُت ہی اہم اورمُفید کام ہے ۔مَدَنی چینل میں قرآن پاک کی تلاوت ، ترجَمہ تفسیراور نعتِ رسُولِ مقبولصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے سِلسلے بَہُت ہی عمدہ ہیں ۔ اللّٰہ  عَزَّوَجَلَّ    اس اہم کام میں تمام اسلامی بھائیوں کو جو اس مَدَنی چینل کے اُمور کے لئے کوشاں ہیں جزائے خیر عطا فرمائے ، آمین۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !     صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(266)حضرت مولانا محمد سعید شیخ نقشبندی  مُدَّظِلُّہُ العَالِی   

(بزمِ غلامانِ مصطفی صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ، کچہری بازار ، اوکاڑہ ، پاکستان)

کیوں کہوں بے کس ہوں مَیں، کیوں کہوں بے بس ہوں مَیں

تم ہو مَیں تم پہ فِدا تم پہ کروڑوں دُرُود

          اَلْحَمْد للّٰہ عَزَّوَجَلَّ  دعوتِ اسلامی از ابتدا تا وقت ِ تحریر حضرت علامہ ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری دامت فیوضہم  کی مُخلِصانہ مساعیٔ عظیمہ دِینیہ سے ، آپ کی اَنتھک واَ نمِٹ محبت رسُولصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کے زیرِ سایہ ترقّی کی منازِل طے کرتی کرتی آج میڈیا کی دوڑ میں بھی غلامانِ مصطفی صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی صحیح سمت رہنمائی کرنے کے لیے یوںمیدان میں آگئی ہے کہ مَدَنی چینلکے نام سے دعوتِ اسلا می نے ٹی وی نشریات کا آغاز فرمادیا ہے۔ لَارَیب دورِ حاضِر میں اس کی اَشد ترین ضرورت تھی جو مَدَنی چینل کی صورت میں پوری ہوئی اللّٰہُ کَریِم جَلَّ وَعَلااس نادِر کوشش کو شرفِ قبولیت سے نوازے ، آمین ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !      صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(267)حضرت مولانا محمدقاسم سیالوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی    

(جگر گوشہ بانی شمس العلوم جامعہ رضویہ، بلاک این ، نارتھ ناظم آباد، کراچی )

        دعوتِ اسلامی عالمگیر غیر سیاسی و مذہبی تحریک جو کہ صرف پاکستان ہی میں نہیں بلکہ دُنیا بھر میں عشقِ مصطفیٰ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی شمع روشن کئے ہوئے ہے اور روز بروز ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔اللّٰہ ربّ العِزّۃ اپنے حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کے صدقے اس کو مزید عروج عطا فرمائے ، آمین ۔

        دعوتِ اسلامی کا مَدَنی چینل جو کہ کفر کے ایوانوں میں ایک زلزلہ سے کم نہیں اور فحاشی بے حیائی اور دوسری مُعاشر تی بُرائیوں کے سدِّ باب کے لیے بہترین تبلیغی مِشن ہے۔ ہمارے بچوں اور نوجوان نسل کی بہترین تربیت کررہا ہے۔ اور جو وقت کارٹونوں یا دوسرے فحاشی کے پروگراموں میں صَرف ہورہا تھا وہ اب دِینی معلومات کے لیے صَرف ہورہا ہے۔اﷲ ربُ العِزّۃ سے دُعا ہے کہ اپنے حبیب ِ لَبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کے صدقہ و طفیل میں دعوتِ اسلامی کو مزید عُروج عطا فرمائے، آمین۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !      صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(268)حضرت مولانا لیاقت علی صدیقی    مُدَّظِلُّہُ العَالِی    

(ناظم اعلیٰ جامعہ لیاقتیہ صدیقیہ، چراغ کالونی شاد باغ ، مرکز الاولیاء لاہور)

        دعوتِ اسلامی نے دُنیا میں اِحیائِ اسلام کے لیے جو خدمات سَر انجام دِی اور دے رہی ہے اِس سے ہر سُنّی عالم کا سَر فخر سے بلند ہے۔ یہ جان کر بڑی خوشی ہوئی دعوتِ اسلامی نے مَدَنی چینل کا آغاز کردیا ہے یہ وقت کی اہم ضرورت تھی، دعوتِ اسلامی نے اس کو بھی پوراکردیا، اللّٰہ  تَعَالٰی حضرت امیراہلسنّت علامہ محمد الیاس قادری  مُدَّظِلُّہُ العَالِی    کو صحتِ کاملہ عطا فرمائے، آمین۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !    صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد   

(269)حضرت مولاناپروفیسر محمد اکرم رضا   مُدَّظِلُّہُ العَالِی    

( شعبہ تعلیمات اسلامیہ ، گورنمنٹ کا لج، گوجرانوالہ ، پاکستان)

        دعوتِ اسلامی بِحَمْدِ اللّٰہِ وَعَوْنِہٖ اپنی بلند پایہ کوششوں ، گرانقدر کاوِشوں، اَنتھک محنتوں ، بے مثال سرفروشیوں اور باکمال ریاضتوں کی بدولت اُمتِ مُسلِمہ سے بالعموم اور دیگر اقوام عالم سے بالخصوص جس خوبصورت بامقصد اور لائق صد تحسین انداز میں اپنا وجود تسلیم کرواچکی ہے اور جس جامعیت اور ہمہ گیریت کے ساتھ تعمیر شخصیت اوراِصلاح معاشرہ کا فریضہ سر انجام دے رہی ہے۔ مَدَنی چینل اس انداز اور جامعیت کا ایک اِنتہائی اہم تقاضا تھا جو بحُسن وخوبی پورا ہوا۔ اللّٰہ  عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کو مزید رِفعتوں سے سرفراز فرمائے، آمین۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !      صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(270)حضرت مولانا عبدالرحمٰن قادری اشرفی  مُدَّظِلُّہُ العَالِی  

(ناظم اعلیٰ تنظیم اَئمہ مساجد اہلسنّت و جماعت ، اوکاڑہ ، پاکستان)

        اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اہلسنّت کی محبوب تحریک وتنظیم دعوتِ اسلامی  کا جاری کردہ مَدَنی چینلعالَم اسلام کے لیے بالخصوص عقائد و اعمال اور دِینی مسائل کے لحاظ سے عملی دُنیا میں بڑی اہمیت کا حامل ہے۔اللّٰہ  عَزَّوَجَلَّ  خود حُضُور صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے صدقے مزید ترقیاں عطا فرمائے اور امیر اہلسنّت حضرت مولانامحمد الیاس عطارؔ قادری  مُدَّظِلُّہُ العَالِی    کی تمام خدماتِ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن