دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Channel Kay Baray Main Ulama o Shakhsiyaat Kay Tasurat - Qist 5 | مدنی چینل کے بارے میں علماء و شخصیات کے تاثرات (حصہ 5)۔

book_icon
مدنی چینل کے بارے میں علماء و شخصیات کے تاثرات (حصہ 5)۔

پاک میں حکم دیتا ہے :

وَ تَعَاوَنُوْا عَلَى الْبِرِّ وَ التَّقْوٰى ۪   (پ۶ اَلمَائِدَۃ ۲)

ترجَمۂ کنزالایمان : اور نیکی اور بھلائی کے کاموں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرو

 میڈیا کے ذریعے تبلیغ اِسلام کا کام وقت کی اہم ضرورت تھی۔ جسے مَدَنی چینلنے پورا کردیا ہے۔ اِسی چینل پر آکرکافی تعداد میں کافروں کے اِسلام قبول کرنے کی مُصدَّقہ خبریں موصول ہوئی ہیں، اﷲ  تَعَالٰی مَدَنی چینلکو لازوال عروج عطا فرمائے اور تبلیغِ اسلام کا بہترین ذریعہ بنائے، آمین۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !   صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(261)حضرت مولانامحمد طاہرعباس مُدَّظِلُّہُ العَالِی    

(مہتمم جامعۃ الکرم ، گلستان جوہر، باب المدینہ کراچی)

        اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ قرآن و سُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کا ابلاغِ قرآن و سُنَّت کے فروغ کے لیے مَدَنی چینل کا مؤثر اقدام قابلِ صد تحسین و تبریک ہے۔ مَا شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ  مَدَنی چینل کی عالم اسلام میں پذیرائی ہوئی کہ دینِ محمدی صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کے پیغامِ ذِیشان کو بیک وقت کئی ممالک میں دیکھنے، سُننے کا اِنتظام و اِنصرام ہوا۔اللّٰہ رَبُّ العِزّۃ کی بارگاہ میں التجاء و فریاد ہے کہ مالکِ قُدُّوس عَزَّوَجَلَّ  مَدَنی چینلپر ہمیں اس عظیم مقصد میں کامیابیوں سے ہمکنار فرمائے، آمین۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !   صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(262)حضرت مولاناابوجنید احمد بخش توگیروی مُدَّظِلُّہُ العَالِی    

(الجامعۃالمعینیہ التوکیرویہ للبنات ، نئی آبادی نزد فیض آباد سوہان، اسلام آباد، پاکستان)

        مَدَنی چینل عین جدید تقاضوں کے مطابِق مُستحسن عمل ہے۔اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینلکے ذریعے ہر گھر تک اللّٰہ جلَّ جلالہٗ و رسُول اللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   کا پیغام بحُسنِ خوبی پَہُنچ پائے گا۔ سُنّتوں کی بہاریں آئیں گی، طاغوتی چینلز کا زور کم ہوگا۔میری دُعا ہے کہ اللّٰہ  ربّ العٰلمین بطفیلِ مصطفی کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  اَمیردعوتِ اسلامی کی اس مثبت کاوِش کو قبول فرمائے، اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الکریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !   صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد   

(263)حضرت مولانامحمد حنیف چشتی مُدَّظِلُّہُ العَالِی    

(مہتمم جامعہ چشتیہ رضویہ ضیاء القرآن ، راہوالی ، ضلع گوجرانوالہ ، ڈویژنل ناظم جماعت ِ اہلسنّت پاکستان)

        اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  عالمِ اسلام کی عظیم غیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کی اسلامی خدمات کا کون مُعتَرِف نہیں۔ ترقّی کی طرف ایک اور قدم مَدَنی چینل ایک عظیم کارنامہ ہے۔ اور اُمید ہے کہ اس عظیم کارنامہ سے علماء و َعوام اہلسنّت اِسلام کے متعلق معلومات وافر حاصل کرسکیں گے ا ور مذہب حق اہلسنّت وجماعت کی خوب پہچان ہوگی اور اہلسنّت کامیابیوں کی طرف دعوتِ اسلامی کی خدمات سے گامزن ہے۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(264)حضرت مولانا مفتی ابوالنصیر محمد سعید چشتی سیالوی قادری  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

(دارالعلوم جامعہ فاروقیہ، اڈہ گیمبر، ساہیوال روڈ ، اوکاڑہ کینٹ ، پاکستان)

        مَا شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ  دعوتِ اسلامی کا فروغ اہلسنّت وجماعت کے لیے تحریر ی و تقریری میدان میں خاطِر خواہ و قابلِ ذکرمساعی ٔ جمیلہ کے ساتھ ساتھ اب میڈیا کے اہم ترین ذریعۂ ابلاغ  ’’T.V ‘‘ کو خالصتاًرِضائے الہٰی  عَزَّوَجَلَّ  کے لیے شرعی حُدُود و قُیُود کے تحت مَدَنی چینل کے نام سے اَحکام ِالہٰی  عَزَّوَجَلَّ  و سُنَّت نبوی صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اشاعت کے لیے اِستعمال کرنا اِنتہائی پُرمَسرَّت اِقدام ہے۔ جس پر امیراہلسنّت حضرت مولیٰنا محمد الیاس عطارؔ قادری ضیائی  مُدَّظِلُّہُ العَالِی     کو ہم مُبارَک باد بھی پیش کرتے ہیں اور دُعا بھی کرتے ہیں کہ آپ حاسِدین کے حسداور شریروں کے شَر سے محفوظ رہیں اور آپ کی دِلجوئی کے لیے یہ بھی کہتے ہیں :

وَ اَنْتُمُ الْاَعْلَوْنَ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ(۱۳۹) (پ۴ اٰل عِمران۱۳۹)

ترجَمۂ کنزالایمان : تمہیں غالب آؤ گے اگر ایمان رکھتے ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(265)حضرت صاحبزادہ منیراحمد جان نقشبندی  مُدَّظِلُّہُ العَالِی   

(درگاہ نور پور، سبی بلو چستان ، پاکستان)

        فُحش پروگراموں کے مقابلے میں دِینی اسلامی پروگرامز دیکھنا جائز ہے ۔ چونکہ دعوت اسلامی نے کفار اور بے دینوں کے فحش پروگراموں کے مقابلے میں اہل اِسلام کو شریعت مُطہَّرہ کے احکام، دین کے فضائل ومسائل سِکھانے کے لئے مَدَنی چینل کا آغاز کیا ہے جس میں عالم اسلام کے مسلمانو ں کو ، نماز، روزہ، حج اور زکوٰۃ جیسی اہم عبادات سے باخبر رکھنے اور اسلامی احکامات پر

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن