دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Channel Kay Baray Main Ulama o Shakhsiyaat Kay Tasurat - Qist 5 | مدنی چینل کے بارے میں علماء و شخصیات کے تاثرات (حصہ 5)۔

book_icon
مدنی چینل کے بارے میں علماء و شخصیات کے تاثرات (حصہ 5)۔

مولیٰنا محمد الیاس قادری  زید مجدہٗ نے شروع کیا ہے۔اس کے لیے تمام اہلسنّت وجماعت کے عُلَماء و مشائخ کے حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ یوں سمجھئے مدنی سرکارصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی خوشبو عالم بالا سے لے کر پوری دنیا میں پھیل گئی ، فقیر کی دُعا ہے کہ آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی عمر میں اﷲ  تَعَالٰی والی ٔ بغداد کے صدقے برکت عطا فرمائے، آمین۔آپ نے اپنی زندگی ملتِ اِسلامیہ کے لیے وقف کردی ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !   صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(259)حضرت مولانا محمد اشرف مانگوی   مُدَّظِلُّہُ العَالِی    

(خطیب مدینہ مسجد ، مہتمم جامعہ لاثانیہ رضویہ ، شکر گڑھ ، نارووال ، پاکستان)

        مَدَنی چینل وقت کی ضرورت تھی جسے دعوتِ اسلامی نے پورا کیا ہے۔

(260)حضرت مولانا محمد مظفر حُسین عاجزؔ  مُدَّظِلُّہُ العَالِی   

(مہتمم دارالعلوم غوثیہ مہریہ صَوتُ القرآن، تحصیل نکیال، کشمیر)

        دعوتِ اسلامی جو بے راہِ عمل میں گامزن محبوبِ فطرت ہے لفظوں کے تَسلسُل کو محض رنگینیٔ بیاں کا اُسلوب دے کر جذبوں میں تغیّر پیداکردینا میرے نزدیک کسی اہمیت کا حامل نہیں ۔اسی طرح بِکھرے ہوئے گُلوں کی مُنتشِرپتیوںکو لامقصدیت میں جوڑ دینا ضیاعِ وقت کے مُترادِف ہے۔ خالقِ کائنات کے حُضُور دُعا  گو ہوں کہ میری تحریر کو وہ تاثیر دے جو قلب کو گرما دے، جو روح کو تڑپا دے۔

جہاں میں اہلِ اِیماں صورتِ خورشید جیتے ہیں

اِدھر ڈوبے اُدھر نکلے اُدھر ڈوبے اِدھر نکلے

          اِنسان کی قدر عمل کے حُسن سے ہے ، اگر اِس کا دامن اچھے اعمال سے بھرا ہوا ہے تو اِس دُنیا میں بھی اس کی قدر ہے اور آخرت میں بھی اس کی عزّت ۔وہ فرد یا قوم جس کی زِندگی عمل کے سوز سے خالی ہے وہ ایک بے معنی لفظ ہے۔ بے روح جسم ہے۔ گفتار کی روح کردار ہے اسی لیے نبی کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے اِسلام کی دعوت دینے سے قبل اپنا حُسنِ کردار اہلِ مکہ کے سامنے رکھ دیا ، گفتار کا حُسن بے مقصد اور بے معنی ہے اگر اس کے ساتھ کردار کی خوبی شامل نہ ہو، کردار ہو تو لفظوں کی شان اور شِکوہ کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔دعوتِ اسلامی میری اس تحریر کی محتاج نہیں۔ کیونکہ     ؎

جوشِ کِردار سے کھل جاتے ہیں تقدیر کے رازعمل سے قوموں کے اندر جذبہ، جوش اور ولولہ پیدا ہوتا ہے۔ رواں دواں پانی تازہ رہتا ہے۔ جب کہ ساکن پانی میں بدبُوپیدا ہوجاتی ہے۔ سکون تو قبر کی آغوش میں مل سکتا ہے۔ زندگی تو جدوجہد سے عبارت ہے۔ یہاں اِنسان حرکت وعمل سے آراستہ رہے تو بہتر ہے۔ جو قومیں ہاتھ پر ہاتھ دھرے مستقبل کی مُنتظِر رہتی ہیںمایوسی اور حسرت اِن کا مقدر بن جاتی ہے، حرکت عمل ہی کو کہتے ہیں اور عمل سِیرت و کردار کی بلندی سے اُبھرتا اور ِنکھرتا ہے ، صرف گفتار کے غازی قوموں کی تقدیر نہیں بدلا کرتے۔      ؎

سیرت نہ ہو تو عارض و رخسار سب غلط

خوشبو اُڑی تو پھول فَقَط رنگ رہ گیا

        ہم مسلمان اگر اپنے آپ کو رسُول اللہصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی سُنّتوں کا پیکر بنا لیں تو کیا بات ہے کہ ہم بھی دُور سے پہچان لیے جائیں گے اور یاد دِلائیں گے کہ اے لوگو! ہمیں بتائو کربلا میں کون بِغیر داڑھی کے تھا؟۔ کربلا میں کون بے نمازی تھا؟ بہتَّر 72 میں سے کس نے شریعت چھوڑی تھی۔ ہم 72کو نمونہ بنا کر گلی گلی جائیں گے۔ نبی کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی سُنتوں کو عام کریں گے۔ مُحترم قارئین کرام! دعوتِ اسلامی ایک تحریک ہی نہیں ، ایک جَماعت ہی نہیں بلکہ دعوتِ اسلامی ایک جذبہ ہے۔    ؎

ہر دَور کے فِرعون کو اِحساس دِلا دو

جذبہ کبھی پابندِ سلاسِل نہیں ہوتا

       دعوتِ اسلامی کا مِشن کیا ہے؟ یہ نوجوان کیا چاہتے ہیں ؟ تو آئو مَیں بتاتا ہوں، تحصیل نکیال کشمیر کے اندر جو مَیں نے دیکھا جو مَیں نے پَرکھا، وہ یہ ہے کہ دعوتِ اسلامی تمہیںاَللّٰہ  عَزَّوَجَلَّ کے اَحکام کی طرف بُلانے کا ایک ذریعہ ہے، دعوتِ اسلامی تمہیں نبی پاک صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی سُنتوں کا پیکر بنانا چاہتی ہے ، دعوتِ اسلامی تمہارے چہرے پرداڑھی دیکھنا چاہتی ہے، دعوتِ اسلامی تمہارے دِماغ کو رسُول اللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا سودائی دیکھنا چاہتی ہے، دعوتِ اسلامی تمہارے دِل کو محبت رسُول صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا محور دیکھنا چاہتی ہے، دعوتِ اسلامی چاہتی ہے کہ سَرسے مسجد آباد رہے اور یادِ مدینہ سے دِل آباد رہے، دعوتِ اسلامی تمہاری مسجدوں کو آباد دیکھنا چاہتی ہے، دعوتِ اسلامی کا مِشن ہے کہ شادی ہو یا غمی ، پیدائش ہو یا عقیقہ، اِن تمام کاموں میں غیر شرعی رسومات کو ترک کر کے اَللّٰہ  عَزَّوَجَلَّ اور اُس کے رسُول صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا ذِکرکیا جائے اور ان کے اَحکامات کے مطابق ان اُمُور کو سر انجام دیا جائے۔

        قارئین کرام! دعوتِ اسلامی کیا ہے؟ دعوتِ اسلامی  اَمْرٌبِالْمَعْرُوْفِ وَنَہْیٌ عَنِ الْمُنْکَریعنی نیکی کی دعوت دینے اور بُرائی سے منع کرنے کا نام ہے، دعوتِ اسلامی  اچھائی کی طرف بُلاتی ہے، بُرائی سے روکتی ہے۔ اب آپ خود فیصلہ کریں کہ دعوتِ اسلامی  کا مِشن اِسلامی ہے یا غیر اِسلامی ؟ اگر اِسلامی ہے تو اِن کے ساتھ تعاون کریں۔ یہ مَیں نہیں کہتا بلکہ ربّ  عَزَّوَجَلَّ  قرآن

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن