30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(253)حضرت مولاناغلام محمد فیضی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(سلیمانیہ فیض القرآن ، گڈانی شہر ، ڈیرہ غازی خان، پاکستان)
اَلْحَمْدُ للّٰہ عَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینل کو دیکھ کر بَہُت خوشی ہوئی اور مَدَنی چینل سے عالَم ِاِسلام کو بَہُت فائدہ ہوگا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(254)حضرت مولانامحمد رفیع نقشبندی قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(ضلعی امیر جماعت اہلسنّت پاکستان، ضلع اوکاڑہ ، پاکستان)
دورِحاضر میں بلاشبہ عُلَماء و مشائخ اہلسنّت کَثَّرَھُمُ اللّٰہ تعالٰی کا وُجُود ِمَسعُود کسی نعمت سے کم نہیں۔مِنْھُم (انہیں میں سے )حضرت مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی بھی ہیں جنہوں نے ناگفتہ بہ حالات میں دِن رات اپنے بیانات و تحریرات کے ذریعے مسلمانانِ عالَم میں باکِردار بننے کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھردیا اور اب میڈیا کے دو رمیں بھی اپنی بالغ نظری کا مظاہرہ فرمایا کہ اپنی نوجوان نسل کی باگ دوڑغیروں کے ہاتھ میں دینے کی بجائے بروقت مَدَنی چینل کا آغاز کرکے قوم کو صراطِ مستقیم کی طرف موڑ دیا ہے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ یہ مَدَنی چینلاس اُمت کو فیشن و گناہوں کے بھنور سے نکالنے کے لیے کشتیٔ نوح کا کام کرے گا۔
کام وہ لے لیجئے تم کو جو راضی کرے
ٹھیک ہو نام رضاؔ تم پہ کروڑوں دُرُود
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(255)پیر طریقت حضرت خواجہ عبدالسلام نقشبندی مجددی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(آستانہ عالیہ صمدیہ سلامیہ ، بستی حضور صاحب رینالہ خورد، ضلع اوکاڑہ، پاکستان)
ہم دعوتِ اسلامی کو مَدَنی چینلکے آغاز پر مبارک باد پیش کرتے ہیں میڈیا کے ذریعے پھیلنے والی بے دِینی وبے حیائی کی روک تھام کی غرضِ مُقدَّسہ اور شریعت و سُنَّت کی حفاظت واِشاعت کی نیتِ مُطہَّرہ سے شروع کیے جانے والے مُقدّس سِلسلے مَدَنی چینلکی ترقی و بہتری کے لیے ہم دُعا گو ہیں اللّٰہعَزَّوَجلَّامیر اہلسنّت مولیٰنا محمد الیاس قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی کو اس کی بہترین جزاء دے اور مَدَنی چینلکو اُمتِ مُسلِمہ کی رہنمائی کے لیے شرفِ قبولیت و مَقبولیت سے نوازے، آمین ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(256)حضرت مولانا احمد علی فیضی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجد غوثیہ، نزد چشتیاں شریف ، ضلع بہاولنگر، پاکستان)
امیراہلسنّت علامہ محمد الیاس قادری صاحب دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی کاوشوں اور دِینی و مذہبی خدمات میں سے مَدَنی چینلکا آغاز بَہُت بڑی افادِیت کا حامل ہے۔ جس کو دیکھنے کا موقع نصیب ہوا اور دِل کے بند دریچے کھلنے لگے۔ مَدَنی چینل خواص و َعوام کے لیے بہترین علمی و ادبی و روحانی سرمایہ ہے۔ جو ناظرین کے قلوب و اذہان کو بھی عشق و اِیمان اور علم وعرفان کے انوار سے منور کرتا ہے۔ دُعا ہے کہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ حضرت علامہ قادری صاحب زید مجدہ ٗجو مشن و فکر لے کر میدانِ عمل میں اُترے ہیں کو پیارے محبوبصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے وسیلۂ جلیلہ سے کامیابیوں سے ہمکَنار فرمائے۔آمین
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(257)حضرت مولانا مفتی انوار اﷲطیّبی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خلیفہ مجاز آستانہ عالیہ حضرت کرماں والا شریف، اسلامک یونیورسٹی جی ٹی روڈ، اوکاڑہ، پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَۙ محض اپنے فضل وکرم سے ہر مسلمان مردوعورت کا انجام بخیر فرمائے ۔بَہَرحال ذِکر الہٰی و شریعت کی پابندی ضروری ہے ۔مولیٰنا محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جو مَدَنی چینلکے نام سے ٹی وی چینل شروع کیا ہے، بَہُت خوب ہے۔ دعوت ِ اسلامی کی طرف سے اس طرح کے نیک کام کا اِنتظار تھا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(258)حضرت مولانا پیر سیدشبیر حسین شاہ بخاری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم دارالعلوم رحمانیہ، خطیب جامع مسجد رحمانیہ ، گوجر خان ، پاکستان)
احمد رضا کے فیض کا دَر کھلا ہوا ہے
قادری فقیروں کا جھنڈا گڑھا ہوا ہے
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے کرم سے ہمارے پاکستان میں بے حیائی کے خاتمے اور محبت رسُول صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے دُوری کے علاج کے لیے جو مَدَنی چینل امیر اہلسنّت بانیٔ دعوتِ اسلامی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع