30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
فَریاد ہے اے کِشتیٔ اُمَّت کے نِگہباں بیڑا یہ تباہی کے قریب آن لگا ہے
تدبیر سنبھلنے کی ہمارے نہیں کوئی ہاں ایک دُعا تیری کہ مقبولِ خُدا ہے
مسلما نوں کی زَبوں حالی دیکھ کر نہ جانے کن کن اہل بصارت و بصیرت کی چشمانِ مُقدّسہ سے سیلِ اشک جاری ہوئے اور شانِ کریمی نے اُن کی قبولیت کی صورت یہ دکھائی کہ جنابِ من ، مقبولِ زمن ، عاشِقِ سُنَن ، ناگفتہ بہ حالات میں اُمیدکی کرن یعنی قبلہ امیر اہلسنّت حضرت مولیٰنا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ و مَدَنی چینلکے اِجراء کی توفیقِ رفیق سے نوازا اور ایسا نوازا کہ اوّل دِن سے ہی اس کی بَرَکات کا ظہور ہونے لگا ہے۔ چُنانچِہ مسلمان اس کو دیکھ کر گناہوں سے تائب ہوئے ہیں بلکہ بَہُت سے کُفّار دولتِ اِیمان سے سرفراز ہوچکے ہیں۔ یقین جانیئے راقم کی بذاتِ خود یہ کیفیت ہے کہ مَدَنی چینلکو on کرتے ہی گنبدخضراء کا مونو گرام دیکھ کر حقیقی گنبد خضراء کی ہریالی یاد آجاتی ہے، قلب و بدن میں شگفتگی بِکھر جاتی ہے اور ہم اپنے مکان اور مکِینوں کو پہلے سے زیادہ مَسْرور و مامون محسوس کرتے ہیں۔ا س کی زیارت سے بصارت و بصیرت میں حقیقی معنوں میں اِضافہ ہوتا ہے۔ محافِظ حقیقی جلَّ جلالہ‘ اس مَدَنی چینل اور اس کے منتظمین کو اپنی بارگاہ سے اپنی شایانِ شان اَجرعطا فرمائے، آمین ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(244)حضرت پیرزادہ محمد رفیق احمد طاہر سعیدی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجد اکبریہ سعیدیہ ، سلطان العلوم بٹی ہوت مہر ، تحصیل احمد پور شرقیہ، ضلع بہاولپور، پاکستان)
تبلیغ قرآن و سُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی نے کُتُب سے روشناس کروانے اور انہیں ذریعۂ تبلیغ بنانے کا جو مَدَنی سِلسلہ شروع کیا ہے وہ قابلِ ستائش ہے۔ مزید برآں دعوتِ اسلامی نے مَدَنی چینل چلا کرمیڈیا کے ذر یعے دِلوں کو معرفتِ الہٰی عَزَّوَجَلَّ اور مَعرفت ِ عشقِ مصطفیٰ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے منور کرنے کا جو آغاز کیا ہے ، اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔
اﷲ کرم اِیسا کرے تُجھ پہ جہاں میں
اے دعوتِ اسلامی تری دُھوم مچی ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(245) حضرت مولاناحافظ عاشق فرید مہروی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(جامعہ غوثیہ مہریہ، محلہ اسلام پورہ ، نزد ریلوے پھاٹک شرقی احمد پور شرقیہ ، بہاولپور، پاکستان)
اَلْحَمْدُ للّٰہ عَزَّوَجَلَّ اہلسنّت کی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی پہلے بھی متحرک تھی لیکن اب مَدَنی چینلسے زیادہ متحرک نظر آرہی ہے اس سے مسلکِ اہلسنّت کی تبلیغ میں اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ زیادہ اثر ہوگا۔ اس طرح سُنِّیَت گھر گھر پہ چھا جائے گی۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(246)حضرت مولانا اللہ دین چشتی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(دارالعلوم مقصودیہ غوثیہ ، کوٹ گلہ شریف ، ضلع چکوال، پاکستان)
اس الیکٹرانک میڈیا کے دور میں مَدَنی چینل کا آغاز اُمید کی ایک کِرن اور شبِ تار میں سحر کے نمودار ہونے کی ایک نوید ہے۔ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ آپ کی یہ عظیم دِینی کاوش قبول و منظور فرمائے اور اس تحریک کو دِن دُونی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے، آمین۔مَیں اپنی طرف سے اوراپنے دار العلوم مقصودیہ غوثیہکی طرف سے آپ کا بَہُت ممنون ہوں کہ اس سفرِ عشق و محبت میں اپنا رفیق بنایا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(247)حضرت صاحبزادہ مولانا عطاء الرحمٰن حامی چوراہی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(جامع مسجد انوار ِ مدینہ و مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ للبنات ، ناظمِ اعلیٰ جماعت اہلسنّت ، ضلع اوکاڑہ، پاکستان)
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ نے ہر دور میں اپنی مخلوق کو اپنے محبوب و مقبول بندوں کے بیانات و تحریرات اور اُن کی صُحبت بابرکت و دِیگر ذرائع سے ہدایت عطا فرمائی۔ ہمارے پُرفِتَن دور میں مسلمانان عالم جن دینی و دُنیاوی مسائل سے دو چار ہیں وہ کسی سے مخفی نہیں۔ اَغیار نے ہمیشہ سے اِسلام کو مِٹانے کے منصوبے بنائے اور بنارہے ہیں۔ چُنانچِہ آپ دیکھ لیجئے کہ آج میڈیا کو اپنے مذموم عزائم کی اشاعت کے لیے پُرکشِش انداز میں مسلمانوں کے سامنے پیش کرتے ہوئے نجانے کتنے مسلمانوں کے قلوب واذہان کو شِعاراسلامی سے بے بہرہ کردیا گیا ہے۔
اللّٰہ کَرِیم عَزَّوَجَلَّ بہترین اجرو ثواب سے نوازے، ہمارے دِلوں کے چین، عاشقِ سرور کونین صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ، مُصلح اُمّت امیر اہلسنّت حضرت علامہ محمد الیاس عطارؔ قادری دامت فیوضہم کو جنہوں نے مَدَنی چینلکو اِشاعتِ دین اور فُضُولیات و لغویات کی بھرمار مسلسل کی روک تھام کے لیے انتہائی اَحسن انداز میں جاری فرمایا۔ دُعا ہے ربِّ لم یزل عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ بے نیاز میں کہ اس مَدَنی چینل کو بے مثل و بے مثال کامیابی اور کامرانی کی ایسی بہاریں دکھائے کہ کبھی خزاں کے منہ نہ دیکھے اورمسلمانوں کے لیے عمومی اوراہلسنّت کے لیے خُصُوصی طور پر فوز و فلاح کا سبب بنے، آمین۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع