دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Madani Channel Kay Baray Main Ulama o Shakhsiyaat Kay Tasurat - Qist 5 | مدنی چینل کے بارے میں علماء و شخصیات کے تاثرات (حصہ 5)۔

book_icon
مدنی چینل کے بارے میں علماء و شخصیات کے تاثرات (حصہ 5)۔

نسل کو ہدایت اور دین اِسلام کی طرف مائل کر سکے۔ یقیناً مَدَنی چینلاس کمی کو پورا کرنے کے لیے میدان میں اُترا ہے۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !      صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد   

(285)حضرت مولانا کریم بخش چشتی   مُدَّظِلُّہُ العَالِی    

(خطیب جامع مسجدسٹی لیاقت پور، ضلع رحیم یار خان ، پاکستان)

        بندہ ٔعاجز آپ کے مَدَنی چینل سے بَہُت فرحاں و شاداں ہے۔ اس کی کوشش رہتی ہے کہ دعوتِ اسلامی کے سالانہ اجتماع میں حتَّی المقدور شرکت کی جائے۔ بانیٔ دعوتِ اسلامی امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کو اللّٰہ  تَعَالٰی طویل عمر عطا فرمائے تاکہ دین کے چراغ جلتے رہیں۔ فقیر کی ہمدردیاں دعوتِ اسلامی سے رہی ہیں اِس جدید دور میں اس کی اَشد ضرورت تھی جو کہ دعوتِ اسلامی کی مساعیٔ جمیلہ سے پایۂ تکمیل کو پَہُنچی ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !     صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(286)حضرت مولانا غلام مرتضٰی ساقی مجددی   مُدَّظِلُّہُ العَالِی    

(مرکزی جامع مسجد شہیدیہ ، قلعہ دیدار ِ مصطفٰے صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ، گوجرانوالہ، پاکستان)

        حق وباطل ہمیشہ بَرسرِپیکار رہے ہیں۔ اگر باطِل شکلیں بدل کر آتا ہے تو حق ہر صورت میں اس کو دباتا اور اس کا قلع قمع کرتا ہے۔دعوت ِ اسلامی حق و صداقت کی علمبردار ہے۔ پرنٹ میڈیا میں وقیع خدمات کے ساتھ ساتھ الیکٹرانِک میڈیا کی طرف پیش قدمی بَہُت مؤثر اور نتیجہ خیزثابت ہوگی۔مَدَنی چینل کے اس اِقدام سے وقت کی ایک اہم ضرورت کو پورا کیا گیا ہے۔اللّٰہ  عَزَّوَجَلَّ ثابت قدمی مرحمت فرمائے اور فتوحات و برکات کے دروازے کھول دے، آمین۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !   صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(287)حضرت مولانا محمد رمضان صابری    مُدَّظِلُّہُ العَالِی    

( جامعہ کنزالعلوم عربیہ اِسلامیہ ، بستی لودھراں خیرپور سادات، تحصیل علی پور ، ضلع مظفر گڑھ ، پاکستان)

        یہ تواظہرمن الشمس ہے کہ حق و باطل کی لڑائی ابتدا سے آرہی ہے مگر حق کا ہمیشہ بول بالارہا ہے۔ یقیناً اہلسنّت وجماعت کے لیے دعوتِ اِسلامی کا وجود نعمت عُظمٰی ہے اور اس کا کردار باوقار ہے۔ نیز اشاعت دین اور اِصلاحِ عمل کے لیے مَدَنی چینل بہترین ذریعہ ہے۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !   صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(288)حضرت مولاناقاری نسیم باروی رضوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی    

(خطیب جامع مسجد یارسول اللہ ، چک نمبر275ج ۔ب ، پینسرہ، سردارآباد(فیصل آباد)، پاکستان)

        اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  جزائے خیرعطا فرمائے، جناب امیر اہلسنّت بانی ٔ دعوتِ اسلامی حضرت مولانا محمدالیاس عطارؔ قادری دامت فیوضہم کو جنہوں نے دعوتِ اسلامی کو تحریک ہی نہیں بلکہ ایک تنظیم سے مزین و آراستہ فرمایا اور اس نیٹ ورک کو 27 سال کے مختصر عرصے میں 66سے زائد ممالک تک پہنچایا، جس کے تقریباً 36 سے زائد شعبہ جات سے مختلف میوے اپنے رنگوں اور ذائقوں سے اُمتِ مصطفٰے صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو مُستَفِید کررہے ہیں اور اب مَدَنی چینل کے نام سے خالص مذہبی و دِینی نشریات کے حامل و علمبردار ٹی وی چینل کا اِجراء امیر اہلسنّت اور دعوتِ اسلامی کا ایک منظم کارنامہ ہے اور اِنْ شَآءَاللہ  عَزَّوَجَلَّ  نئی نسل کو راہِ راست پر لانے کیلئے معاوِن ثابت ہوگا۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !      صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(289)حضرت مولانا سیدنصیراﷲ شا ہ کاظمی   مُدَّظِلُّہُ العَالِی    

(مدرسہ عربیہ کنزالعلوم ، الرحمن ٹائون نزد ٹینکی والا چوک، گورنمنٹ کالونی ، اوکاڑہ، پاکستان)

        وہ شخصیّت جس نے آج کے گئے گزرے دو رمیں مسلمانوں بالخصوص نوجوانوں میں سَچّے دین کی سچی لگن پیدا کرکے جام عشقِ رسُولصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  سے سرشار فرمادیا اور اُس وقت کشتیٔ اُمّت کو تبلیغی و تحریری سہارا دیا۔ جس وقت ہر جانب سے بے دینی و بے عملی اور بدعملی کی بھپری موجوں نے اس کشتی کو اپنے گھیرے میں لے لیا تھا اور صاحبانِ بصر وبصیرت متفکر و مغموم تھے۔       اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ جانے ، کس دِل کی تڑتپی ہوئی بے قرار صدا نے بارگاہِ ایزدی جَلَّ جلالہٗ  میں شرف قبولیت پایااور قرآن وسُنَّت کے داعی صِدق واِخلاص کی پیکر شخصیت اَمیر اہلسنّت حضرت مولیٰنا الحاج محمد الیاس قادری دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے شرعی احتیاطوں کے پابند رہتے ہوئے اس اُمّت مرحومہ (وہ اُمت جس پر اللہ کی رحمت ہو) کو مَدَنی چینلکا تحفہ عطا فرمایا۔ اِنْ شَآءَاللہ  عَزَّوَجَلَّ اس خالِص دِینی و مذہبی سلسلے سے مسلمانانِ عالم کے ساتھ ساتھ غیر مسلم و غیر مذہب بھی مُستَفِید و مُستَفِیض و مُستنیر ہو رہے ہیں اور ہوتے رہیں گے۔

        اللّٰہ جل مجدہٗ الکریم کی بارگاہِ بے نیاز میں اِنتہائی عاجزی سے ہم دعوتِ اسلامی کے تمام شعبۂ جات کے لیے بالعموم اور مَدَنی چینل کے لیے بالخصوص بہتر یوں اور بہاروں کے لئے دُعا گو ہیں۔ مولا  تَعَالٰی  عَزَّوَجَلَّ امیر اہلسنّت  مُدَّظِلُّہُ العَالِی    اور آپ کے رُفَقاء کی مساعیٔ جمیلہ کو قبول فرما کر اپنی بارگاہ سے اجرِعظیم مرحمت فرمائے، انہوں نے مَدَنی چینل کے موجد بن کر ’’خَیْرُالنَّاسِ مَنْ

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن